​کچن ڈیزائن کرنے کے لیے اہم تجاویز

  1. آپکو گھر کے منصوبے کے لئے مدد چاہیئے؟
    آپکو گھر کے منصوبے کے لئے مدد چاہیئے؟
  2. آپکو گھر کے منصوبے کے لئے مدد چاہیئے؟
    آپکو گھر کے منصوبے کے لئے مدد چاہیئے؟
  3. آپکو گھر کے منصوبے کے لئے مدد چاہیئے؟
    آپکو گھر کے منصوبے کے لئے مدد چاہیئے؟
  4. آپکو گھر کے منصوبے کے لئے مدد چاہیئے؟
    آپکو گھر کے منصوبے کے لئے مدد چاہیئے؟

حیرت انگیز انٹیریئر ڈیزائن

گھر ڈیزائن کرنے کا عمل اچھے اچھوں کے چھکے چھڑا دیتا ہے۔ گھر کے لیے کچھ انوکھا چننا تو دور کی بات، بہت سے لوگ کمرے ڈیزائن کرنے کا عمل مکمل طور پر انٹیریئر ڈیزائنرز پر چھوڑ دیتے ہیں۔ مگر ہومی فائی کی بدولت اب اپنے کمروں کے لیے بہترین ڈیزائن ڈھونڈنا بےحد آسان ہے۔ یہاں آپ مختلف کمروں کی تصاویر دیکھ کر اپنے کمروں کے لیے تجاویز حاصل کر سکتے ہیں کیوں کہ یہاں گھر کے ہر کمرے کے لیے بےشمار تجاویز موجود ہیں۔

ہر کمرہ ڈیزائن کرنا

اگر آپ کی ابتدائی تیاری مکمل ہو تو انٹیریئر ڈیزائن ایک آسان اور مزے دار کام ہے ۔ پورے گھر کے لیے فیصلے لینے کے بجائے ایک وقت میں ایک کمرے پر توجہ مرکوز کرنا بہتر رہتا ہے۔ ہر کمرہ ڈیزائن کرنے کے لیے ڈھیروں ڈھیر ڈیزائن موجود ہیں جن میں سے آپ اپنی پسند کے مطابق چناؤ کر سکتے ہیں۔عام طور پر ایک کمرے کے مکمل ہونے کے بعد اس میں رکھا جانے والا سامان خریدا جاتا ہے مگر کبھی کبھار سامان اور آرائشی ٹکڑے پہلے چن لینا بھی آپ کو کمرے کے ڈیزائن اور اس کے رنگوں کے چناؤ میں مدد دیتا ہے۔

کمروں کے لیے شاندار تجاویز

پورے گھر کو ایک جیسا دکھانا مشکل کام ہو سکتا ہے۔ کچن سے لے کر ڈریسنگ روم تک ہر کمرے میں ایک ہی انداز کا استعمال ممکن نہیں۔ آپ کو سوچنا چاہیے کہ کون سا انداز کس کمرے میں زیادہ اچھا لگے گا۔ کچھ چیزیں مدنظر رکھنا ضروری ہیں جیسا کہ آپ کے گھر میں عموما کتنے مہمان آتے ہیں؟ بچے کس عمر کے ہیں؟ اور آپ کا اپنا ذوق کیا کہتا ہے؟ اگر آپ سماجی شخصیت رکھتے ہیں تو آپ کو کچن اور ڈائننگ روم پر باقی کمروں سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے اور بہتر ہو گا اگر یہ دونوں کمرے براہ راست جڑے ہوں۔ بڑے خاندانوں کے لیے بیڈ روم اور لاؤنج زیادہ اہم ہوتے ہیں اور زیادہ تر ہر کوئی اپنے کمرے میں اپنی پسند کا انداز چاہتا ہے تو آپ کو سب کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ خاص طور پر چھوٹے گھروں میں سامان رکھنے کی بہت سی جگہ ہونی چاہیے تا کہ سامان ادھر ادھر نہ پھیلے۔

چھوٹے کمروں کے لیے تجاویز

چھوٹے کمرے کو سجانا کوئی مشکل کام نہیں، بس اس کے لیے آپ کو پہلے سے تھوڑی منصوبہ بندی کرنا پڑتی ہے۔ بہتر ہے کہ آپ کوئی سادہ انداز چنیں جس میں کم سے کم سامان استعمال ہو۔ فرنیچر خریدنے سے پہلے اس کا سائز ضرور ناپ لیں تا کہ کمرہ بہت بھر نہ جائے۔ چھوٹے کمروں میں آئینے ، دیواروں سے لگی الماریاں اور شیلف اور چھوٹا فرنیچر اچھا لگتا ہے۔ ہلکے رنگ روشنی منعکس کرتے ہیں اور کمرے کو کشادہ دکھاتے ہیں۔ قدرتی روشنی کی زیادہ مقدار بھی چھوٹے کمروں کے لیے لازمی ہے۔ اس کے علاوہ آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے بروئے کار لاتے ہوئے کچھ نیا بھی کر سکتے ہیں۔

بڑے کمروں کے لیے تجاویز

بڑے کمروں کے ساتھ مشکل یہ ہوتی ہے کہ انہیں پرسکون اور اپنائیت بھرا بنانا مشکل ہے۔کھلے فرش اور بڑی بڑی کھڑکیوں کے ساتھ گھر والا ماحول حاصل نہ کر پانا مشکل ہے اور ڈیزائنرز اس چیز سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کچھ ہریالی آپ کو اس مصیبت سے نجات دلا سکتی ہے۔ جس جگہ قدرتی روشنی زیادہ آتی ہو وہاں کچھ پودے لگائیں۔ ہلکے اور گہرے رنگوں کا امتزاج قائم رکھیں جیسا کہ سفید دیواریں اور لکڑی کا فرش۔ دیواروں پر تصاویر اور فن پارے لگائیں تا کہ جگہ خالی اور عجیب نہ لگے۔ اگر چاہیں تو آپ بک شیلف، کاؤچ، میز یا دوسری چیزوں کی مدد سے کمرے کو چھوٹے حصوں میں بھی تقسیم کر سکتے ہیں۔

آپ کے لیے کمرے کا بہترین ڈیزائن

آپ کو یہ سوچنا ہے کہ کون سا کمرہ اہم ہے اور آپ اسے کس مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جیسا کہ اگر آپ ایسی خواب گاہ چاہتے ہیں جہاں آپ باقی گھر سے الگ ہو کر بس سکون لے سکیں تو دھیمے رنگ اور ایک بڑا سا بستر آپ کے مددگار ہوں گے۔ کمرے کی سجاوٹ شروع کرنے سے پہلے آپ کے پاس کچھ اچھے ڈیزائن موجود ہونے چاہیئں جن کی آپ پیروی کر سکیں۔

کمروں کے لیے رنگ

یہ آپ کی ذاتی پسند نا پسند پر منحصر ہے۔ عام طور پر جدید گھروں میں درمیانے رنگ استعمال کیے جاتے ہیں اور مختلف شوخ رنگوں کے لوازمات کے ذریعے فضا کو دلچسپ بنایا جاتا ہے۔ ہسپانوی انداز کے لیے آپ گہرے رنگ استعمال کر سکتے ہیں۔ نیلا اور دوسرے دھیمے رنگ اسکینڈی نویائی انداز لے آتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ کمرے میں آتی قدرتی روشنی رنگوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ کوئی بھی رنگ چننے سے پہلے کچھ رنگوں کے نمونے دیواروں پر لگا کر ضرور دیکھ لیں تا کہ بعد میں مایوسی نہ ہو۔

جدید کمرے بنانے کا راز

جدید رنگوں میں واضح حصے، سادہ سجاوٹ اور درمیانے رنگ ہوتے ہیں۔ کچھ ڈیزائن شوخ رنگوں کا امتزاج بھی رکھتے ہیں۔ جدید ڈیزائن میں کبھی بھی ضرورت سے زیادہ سجاوٹ نہیں کی جاتی اور جگہ کو بیزار کن بنائے بغیر اس کی عمدگی اور ہم آہنگی کو برقرار رکھا جاتا ہے۔

جدید کمروں کے تصورات، تجاویز اور تصاویر