ایک جدید ایک منزلہ گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Loading admin actions …

کیوں نہ ایک ایسے گھر کی بات کی جائے جو نہ صرف دور حاضر کا بے اندازہ آرام مہیا کرے بلکہ باہر کی دنیا کے پرسکون مناظر بھی دکھائے؟ ایک ایسا گھر جو نرم گرم ماحول میں شاہانہ طرز زندگی کا پرکشش وعدہ کرتا ہو۔ جہاں آرام دہ کاریگری اندرونی جگہوں کو سجائے اور بیرونی حصہ شاندار نفاست کا نمونہ ہو- جو چاروں طرف سے قدرت کی خوبصورتی میں گھرا ہوا ہو۔ کیا آپ کو یہ خیال پسند آیا؟ یہ ہے وہ ترغیب آمیز تجویز جس کے بارے میں ہم آج بات کرنے والے ہیں ایک پرتعیش، آرام دہ ٹھکانا جو قدرت کی پر شکوہ عظمت میں محصور ہو۔ آئیے ہومی فائ کے ساتھ اِس سفر پر جہاں ہم آپ کو SUNFLEX ALUMINIUMSYSTEME Gmbh کا بنایا ہوا یہ دلکش منصوبہ دکھائیں گے جس کا ہر عنصر آنکھوں کے لیے ٹھنڈک ہے اور جدید فعالیت کی یقین دہانی کرواتا ہے .

شان ہی الگ ہے

یہ کشادہ اور کھلا رہنے کے کمرا جس میں کھانے، رہنے اور باورچی کھانے کی جگہیں الگ الگ نمایاں ہیں، اِس میں سفید رنگ کی جادوئ فراوانی دیکھی جا سکتی ہے۔ اِس نئے انداز کے کھانے کے سیٹ پر ایک نظر تو ڈالئے۔ سیدھے ستون، فرش کی مدھم ٹائلیں، چھت سے لٹکی روشنیاں، اور اِس رہنے کے کمرے کو ایک واحد ماہیت سجا رہی ہے۔ کیا آپ نے یہاں رکھے نرم اور آرام دہ  قالین کو دیکھا؟ مگر میدان لوٹا ہے تو ان دیوقامت شیشے کے دروازوں اور کھڑکیوں نے، جو اِس کمرے کو قدرتی روشنی سے مالا مال کر رہے ہیں اور اِس منصوبے کے پرسکون ٹھاٹھ باتْھ والے شاندار مناظر دکھا رہے ہیں-

جادوئ کشش

پرکشش انداز سے بھرا ہوا یہ لاونج اپنے سادہ ہلکے سرمئ چمڑے کے سوفوں ، نیلے تکیوں اور ٹی وی کے نیچے رکھی لکڑی کی الماری، جس پر سَجاوَٹی اشیاء موجود ہیں، کے ساتھ نفاست بکھیر رہا ہے۔ اِس تصویر میں ہم باورچی کھانے کی میز کے اُوپر آویزاں دھاتی روشنیوں کو بھی قریب سے دیکھ سکتے ہیں- پتھر کے بنچ پر رکھے چمکتے دمکتے گملے پر نظر ڈالنا مت بھولیں۔ 

صف ستھرا اور مستعد

غور سے دیکھیں، باورچی کھانے کی میز اِس چمکدار گرینائٹ سطح کے نیچے بغیر ہینڈل کی درازوں کے ساتھ سامان رکھنے کی جگہ فراہم کرتی ہے- جدید اور خوش وضع دھاتی روشنیاں اِس کے سحر کو کئی گنا بڑھا دیتی ہیں۔ اسٹیل کی بنی سفید تپائیاں جدید اور آرام دہ انداز میں بیٹھنے کی جگہ فراہم کر رہی ہیں۔ 

تازہ دم کر دینے والے اپنے پن کا چھڑکاؤ

گھر کے باہر کی جانب کا یہ پرتکلف منظر ایک وسیع پول، آرام دہ ریکلائنر ، ایک منسلک شاور اور ایک روشن اور طرہ دار لکڑی کی چھت دکھاتا ہے۔ ایسی بیرونی جگہیں گھر کو بہت سا رکھ رکھاؤ عطا کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کے  لینڈ اسکیپ ڈیزائنرز ایسی جگہیں بنانے پر خاص توجہ دیتے ہیں جو گھر کے بیرونی حصے کو سنوار دیں۔ پول کے ساتھ موجود یہ لاؤنج شاندار سامان کے ساتھ سستانے کی بہترین جگہ ہے جہاں آپ سکون سے اپنے پسندیدہ ناول کا مزہ لے سکتے ہیں۔

آرام کرنے کے خصوصی حصے

پول کے ساتھ موجود عرشے پر شفاف کھسکنے والے دروازوں سے کھلنے والا یہ ایک شاندار سونے کا کمرا ہے۔ حَسِین رنگوں کی آمیزش ، جدید روشنی اور دلکش لوازمات رکھتے اِس سونے کے کمرے میں دو لکڑی کے دروازے ہیں جو رہنے کے کمرے اور دوسری جگہوں پر کھلتے ہیں۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!