classic Study/office by Garden Affairs Ltd

اپنے باغ میں کمرا بنانے سے پہلے کیا جاننا ضروری ہے؟

Resham Ejaz Resham Ejaz
Loading admin actions …

ایک خوبصورت اور کارآمد اضافہ ہوتے ہیں۔ مگر سوچے سمجھے بغیر یہ بنانے سے پہلے رکیں اور یہ مضمون پڑھیں۔ تا کہ آپ کو یہ اطمینان ہو کہ آپ نے ہر ضروری چیز کا خیال رکھا ہے۔ 

باغ میں کمرا بنانے کا مطلب صرف چار دیواریں کھڑی کر دینا نہیں ہوتا، اور اگر آپ اپنے باغ کا کچھ حصہ یہ شاندار عمارت بنانے کے لیے قربان کر ہی رہے ہیں تو اتنے پیار سے لگائے گئے پودوں کو کچلنے سے پہلے کم سے کم اپنے باغبان سے مشورہ ضرور کریں۔

آئیے ہم آپ کو وہ سات سوال دکھاتے ہیں جو باغ میں کمرا بنانے سے پہلے آپ خود سے کرنا چاہیں گے۔

1 . آپ کو کونسا اندازِ پسند ہے؟

modern Study/office by Cotswold Garden Buildings
Cotswold Garden Buildings

Garden Building Oxfordshire

Cotswold Garden Buildings

اغ میں بنائے جانے والے کمروں کے ہزارہا اندازِ موجود ہیں جن میں سے آپ اپنے لیے کوئی بھی چن سکتے ہیں، تو پہلا نظر آنے والا ڈیزائن ہی نہ چن لیں، ان کے رنگوں، حجم، صورت اور اصل خوبصورتی کو دیکھیں اور پِھر فیصلہ کریں۔

اِس کے ساتھ ساتھ یہ بھی سوچیں کہ آپ کس طرح کی چھت چاھتے ہیں۔

2 . کیا آپ کو اِجازَت ہے؟

modern Garden by Hudson Garden Rooms
Hudson Garden Rooms

Binfield build in progress

Hudson Garden Rooms

کیا آپ جانتے ہیں کے کتنے رقبے پر بنائے جانے والے کمرے کو منصوبہ بندی کے لیے اِجازَت کی ضرورت نہیں ہو گی؟ 

اگر نہیں، تو آپ کو تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔ دھیان رکھیں کہ آپ کو حدود کا کوئی مسئلہ نہ ہو۔ چونکہ یہ آپ کو اپنی زمین کی سرحد اور گھر سے ایک خاص فاصلے پر بنانا ہو گا، تو کسی ماہر کی مدد ضرور لیں۔

3 . آپ کے گھر کے ساتھ سب سے اچھا کیا لگے گا؟

classic Study/office by Garden Affairs Ltd
Garden Affairs Ltd

Fifth Avenue Modern 2

Garden Affairs Ltd

باغ میں بنائے جانے والے کمرے کو اپنے گھر کی مرکزی عمارت کے ایک حصے کے طور پر سوچیں اور اِس کا اندازِ ایسا رکھیں جو گھر سے ہم آہَنْگ ہو اور اچھا بھی لگے۔

کم سے کم رنگوں کی آمیزش آپ کے گھر جیسی ہی ہونی چاہیے اور کوشش کریں کہ کھڑکیاں بھی باقی گھر جیسی ہی رکھیں۔

4 . کیا یہ باغ کا ایک حصہ معلوم ہو گا؟

آپ کے گھر کی بیرونی جگہ میں آپ کا باغ میں بنا کمرا بلاشبہ توجہ کا مرکز ہو گا مگر اگر آپ چاہتے ہیں کے یہ دیکھنے میں کمال لگے تو کوشش کریں کہ یہ باغ کا ایک حصہ لگے۔

یہ کام آپ آسانی سے کر سکتے ہیں، بس ایسا رنگ چنیں جو باغ میں موجود پھولوں اور پودوں سے مماثلت رکھتا ہو۔

5 . آپ باغ کی کتنی جگہ استعمال کر سکتے ہیں؟

modern Study/office by 3rdspace
3rdspace

exterior

3rdspace

ایک بار آپ کو معلوم ہو گیا کہ آپ کو کونسی جگہ استعمال کرنے کی اِجازَت ہے، تو آپ یہ اندازہ لگا سکیں گے کہ آپ کتنا بڑا کمرا بنانا چاھتے ہیں۔

کبھی مت بھولیں کے آپ سبزے کے ایک بڑے حصے سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے، تو اِس بارے میں ضرور سوچیں کہ آپ کتنا حصہ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

6 . کیا باغ کا منظر اسے مستقل طور پر قبول کرے گا؟

classic Garden by Quick garden LTD
Quick garden LTD

Wooden garages

Quick garden LTD

آپ کے تازہ بنائے گئے باغ کے کمرے میں قدرت کا مزید حُسْن شامل کرنے کا ایک کارگر طریقہ اس کے آس پاس کچھ پودوں کے گملے یا بیلیں لگانا ہے۔

لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ آپ کی جگہ کا مستقل حصہ لگے تو اِس کی اطراف میں ایک خوبصورت باڑ بنانا نہ بھولیں۔ آپ یہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ آپ کا کمرا تنہا کھڑا ہو اور باغ کا حصہ نہ لگے۔

7 . آپ اسے کس لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں؟

country Garden by Garden Affairs Ltd
Garden Affairs Ltd

http://www.gardenaffairs.co.uk/our-ranges/log-cabins/

Garden Affairs Ltd

اگر آپ اپنے باغ میں ایک کمرا بنانے کا سوچ رہے ہیں، تو آپ کے پاس اِس کی کوئی وجہ ضرور ہو گی۔ کیا ہے وہ وجہ؟ سامان رکھنا؟ بڑؑوں کی تفریح کے لیے بنائی گئی جگہ؟ یوگا کے لیے بنایا گیا اسٹوڈیو؟ جس چیز کے لیے بھی آپ یہ جگہ چاہتے ہیں، اس کو اپنے ذہن میں بٹھائے رکھیں اور اپنی ضرورت کے سائز اور اندازِ پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔

باغوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے یہ آئیڈیابک دیکھیں: باغ میں پتھر کے استعمال کے لیے جدید تجاویز

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!