سادگی سے تیارشدہ ۱۳۰۰اسکوئر فٹ کے گھر

Request quote

Invalid number. Please check the country code, prefix and phone number
By clicking 'Send' I confirm I have read the Privacy Policy & agree that my foregoing information will be processed to answer my request.
Note: You can revoke your consent by emailing privacy@homify.com with effect for the future.

سادگی سے تیارشدہ ۱۳۰۰اسکوئر فٹ کے گھر

Farheen Farheen
 Detached home by FingerHaus GmbH - Bauunternehmen in Frankenberg (Eder)
Loading admin actions …

تیار شدہ گھر آجکل نہایت اہمیت حاصل کر رہے ہیں۔ اپنے پختہ اور آسان ڈھانچے کے ساتھ انکا تعمیری خرچ روایتی عمارتوں سے کم ہے،  تیار شدہ گھر ہر کسی کے لیئے جدید اور پائیدار گھر مہیا کرتے ہیں۔ ان تمام خصوصیات کے علاوہ، تیار شدہ گھر ان لوگوں کے لیئے بہت مناسب ہیں جو کم وقت میں گھر بنانا چاہتے ہیں۔آج ہم آپکو چند بےحد خوبصورت گھروں کی سیر کروایں گے۔ باہر سے یہ گھر بہت سادہ ہے، لیکن ایک دفعہ جب آپ اندر داخل ہوتے ہیں، آپ اسکی خوبصورتی دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے۔ اگر آپ بھی اس نئے طرز کے گھر کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو آئیے ساتھ چلتے ہیں۔

لیونگ روم

دلکش اور آرائشی اسکرین آپ کو لیونگ روم میں خوش آمدید کہے گی۔ دیواروں پر قدرتی رنگ، چھت اور ٹائلیں، سرمئی کارپٹ اور ایل شیپ صوفہ کمرے میں خاص اسٹائل پیدا کرتے ہیں۔ 

بہت زیادہ سجاوٹ کے بغیر یہ کمرہ سادہ، دلکش اور سستا ہے۔

دلکش داخلی راستہ

ذرا اس چھوٹے سے گھر کو دیکھیے ، خوبصورتی سے دیواروں اور چھت پر کیا گیا سفید رنگ اسکو اسکے اصل سائز سے بڑا دیکھاتا ہے۔                                    

جگہ کو اصل میں قدرتی عنصر اور غیر جانبدار رنگوں سے تیار کیا گیا ہے۔ ہلکی بادامی ٹائلیں کمرے میں سکون سے احساسات اجاگر کرتی ہیں۔ لکڑی کا زینہ سٹیل کی ریلینگ کے ساتھ بہت خوبصورت امتزاج ہے اور جدید بھی۔

ڈائینگ روم اور باورچی خانہ

اس تصویر کو دیکھتے ہی پتا چلتا ہے کہ ادھر جگہ کا استعمال بہت بہترین طریقے سے کیا گیا ہے۔  ڈایئنگ روم ، کچن اور لیونگ روم ایک ہی جگہ خوبصورتی سے بنائے گئے ہیں۔ دلکش روشنیاں،لکڑی  کے میز اور سفید کرسیاں فیملی ٹائم کا لطف اٹھانے کے لیئے بہت اچھی جگہ ہے۔ کھانے کے میز کے بلکل ساتھ فرانسیسی طرز کی کھڑکی ہوا ، روشنی کے لیئے بنائی گئی ہے۔

باتھ روم

آئیے باتھ روم کی طرف چلتے ہیں۔ بے شک اسکی سب سے خوبصورت بات باتھ ٹب اور سنک ہیں۔ شیشے کے پیچھے لگی خوبصورت ایل ای ڈی لائٹ باتھ روم کا منظر مزید خوبصورت اور منفرد بناتی ہے۔ بچوں کے لیئے یہ سب سے بہترین باتھ روم ہے کیونکہ انہیں نہانے کے ساتھ انجوائے منٹ بھی ملے گی۔

جدید وضع

بے شک یہ تیار شدہ گھر چھوٹا اور سستا ہے لیکن اس کا ڈیزائن رہنے والوں کے آرام کو مدِنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

زندگی کا احساس

سادہ مضافات کی وجہ سے، یہ گھر آپ کی پرانی یادوں کو زندہ کر دے گا۔ ایک لمبے اور مصروف دن کے بعد مکین جس آرام کے طلبگار ہوتے ہں وہ اس گھر میں ملے گا۔ گھر میں ایک خاندان کے لیئے بہت جگہ ہے۔ آپ کو دیکھتے یہ احساس ہوگا کہ ڈیزائنرز نے ہر کو نے کا کتنا اچھا استعمال کیا ہے۔

سادہ اور بے مثال وضع

یار شدہ گھر سادہ اور دلکش لگتے ہیں،یہی وہ چیز ہے جس کی ہم توقع کرتے ہیں۔ اس چھوٹے سے گھر میں وہ تمام چیزیں موجود ہیں جس کی ایک خاندان کو ضرورت ہوتی ہے۔

 Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project?
Get in touch!

Discover home inspiration!