ایک خاندان کے لیے بنایا گیا جدید اور کشادہ گھر

Request quote

Invalid number. Please check the country code, prefix and phone number
By clicking 'Send' I confirm I have read the Privacy Policy & agree that my foregoing information will be processed to answer my request.
Note: You can revoke your consent by emailing privacy@homify.com with effect for the future.

ایک خاندان کے لیے بنایا گیا جدید اور کشادہ گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
 Houses by homify,
Loading admin actions …

کیا آپ ایک جدید، کشادہ اور آرام دہ گھر چاہتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آپ کو HomeKONCEPT کے آرکیٹیکٹس پر ایک نظر ڈالنی چاہیے کیوں کہ وہی ہیں جن کی آپ کو تلاش ہے۔ اور اِس کی مثال ہے وہ گھر جو ہم اب آپ کو دکھانے والے ہیں۔ اِس میں 258 مربع کلو میٹر رہنے کی جگہ ہے، دو منزلیں، ڈبل گیراج، برآمدہ، بالکونی اور ایک پول ہے۔ کیا آپ اِس کے بارے میں مزید جاننا چاہیں گے؟

روش

پہلی نظر میں ہی اِس گھر کا جدید اندازِ دِل موہ لیتا ہے۔ بیرونی حصہ مختلف قسم کے مواد اور رنگوں کی مدد سے بنایا گیا ہے جو اِس دلچسپ بناتے ہیں۔ کثیر تعداد میں موجود کھڑکیاں اندرونی حصے کو روشن کرتی ہیں اور ایک خوبصورت ڈبل گیراج عمارت کا حُسْن بڑھاتا ہے اور ایک چھتر اِس میں لے جانے والے داخلے کی حفاظت کرتا ہے۔

قطری رخ

قطری رخ سے دیکھنے پر اِس عمارت کی بڑی بڑی کھڑکیاں سامنے آتی ہیں جو اِس گھر کا جدید اندازِ اُجاگَر کرتی ہیں۔ گھر کی چھت قدیم اندازِ کی ہے مگر کسی بھی طرح غیر دلچسپ نظر نہیں آتی۔ یہ گھر اِس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ کسی بھی جگہ اور کسی بھی اندازِ میں بنایا جا سکتا ہے۔

باغ

اندرونی اور بیرونی حصوں کوجوڑتے بڑے بڑے شیشوں کے ساتھ پیچھے سے یہ گھر مزید کھلا اور دیدہ زیب نظر آتا ہے۔ اِس جدید، وضع دار گھر میں کیا جانے والا ایک بہترین اضافہ اِس کا کشادہ لکڑی سے بنا برآمدہ اور تالاب ہیں۔ یہاں آپ کی کسی خواہش کو ادھورہ نہیں چھوڑا جاتا۔

نچلی منزل کی منصوبہ بندی

آپ ضرور یہ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ گھر اندر سے کیسا لگے گا؟ ہم آپ کو اِس کا منصوبہ نچلی منزل سے دکھانا شروع کرتے ہیں۔ گیراج کے بعد آپ ایک راہ داری سے گزرتے ہوئے سیدھے 113 مربع کلو میٹر کے رہنے کے کمرے میں داخل ہوتے ہیں، جس کا بہت سا حصہ کھانے کی جگہ، رہنے کی جگہ اور اوپن کچن نے گھیرا ہوا ہے۔ اِس کے دائیں طرف سٹڈی اور رہنے کا کمرا ہے۔ بڑے بڑے شیشے پیچھے کے حصے میں موجود باغ اور پول کا منظر پیش کرتے ہیں۔

پہلی منزل کی منصوبہ بندی

گھر کی پہلی منزل پر والدین کے لیے ایک کھلا کمرا بنایا گیا ہے جس میں بالکونی، ڈریسنگ روم اور اٹیچڈ باتْھ روم شامل ہیں۔ اِس کے ساتھ ساتھ یہاں 3 بچوں کے کمرے اور ایک اور باتھ روم ہے۔ یہ گھر پورے خاندان کے لیے بہت سی جگہ فراہم کر دیتا ہے۔ 

یہاں ایک اور خوبصورت گھر دیکھئے: گھاس پھونس سے بنی ہوئی چھت والا ایک پر آسائش گھر۔

 Houses by Casas inHAUS,

Need help with your home project?
Get in touch!

Discover home inspiration!