باورچی خانے کی تجدید کے لیے سستی تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Cherry Creek Town Home , Studio Design LLC Studio Design LLC Kitchen
Loading admin actions …

۲۰۱۷ گزر رہا ہے، اور ان سب کا کیا حَال ہے جنہوں نے نئے سال کے لیے بہت سے ارادے کیے تھے؟ کچھ وزن کم کیا؟ ان نئی زُبان سیکھنے اور کم الکوحل استعمال کرنے کے وعدوں کا کیا جو آپ نے خود سے کیے تھے؟ 

اگر اِس سال آپ کے کرنے والے کاموں میں ایک خوبصورت کچن بھی شامل تھا تو برا محسوس نہ کریں۔ آپ کے بجٹ کا ایک بڑا حصہ مکمل تجدید کی نذر ہو سکتا ہے جو آپ کے رقم بچانے کے ارادے کے خلاف ہو گا۔ مگر رکیے، ہمارے پاس کچھ ایسے طریقے ہیں جن پر عمل کرنے سے آپ اپنا بجٹ زیادہ خراب کیے بغیر کچن کی تجدید کر سکتے ہیں۔ 

اپنے پُرانے کچن کو مکمل طور پر نیا بنانے کے لیے آپ کو ضرورت ہے تو بس کچھ تحقیق، کچھ تخیل اور کچھ خود سے کی گئی کوشش کی۔

آپ کا سال اچھا رہے!

۱. اپنی روشنیوں کو جدید بنائیں

اپنے باورچی خانے کی روشنیوں میں جدت پیدا کر کے اُنہیں ایک نئے رنگ میں ڈھال دیں۔ کیا آپ نے سنا نہیں؟ لٹکنے والی روشنیاں اور دوسرا سجاوٹی سامان نفاست اور چمک میں ایک دم اضافہ کر دیتا ہے۔

۲. الماریوں کے دروازے سجائیں

سپرے پینٹ کا ایک ڈبا اور آپ کے کچن کی الماریوں کے پُرانے دروازے… آپ کے خیال میں ہم ان سے کیا کریں گے؟ 

الماریوں پر سپرے پینٹ کرنا برش سے پینٹ کرنے سے کہیں اچھا ہے جو آپ کے دروازے پر قطروں کے نشان چھوڑ سکتا ہے۔ اِس کے علاوہ، یہ جلدی ہو جانے والا کام ہے اور آپ کے کچن کو بالکل نیا بنا دے گا۔

۳. نیا سامان نصب کرنا

یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ایک ہینڈل جتنی سادہ چیز کس طرح ایک الماری کی ہئیت بَدَل سکتی ہے۔ اور کیوں کہ آپ ان دروازوں پر رنگ کرنے ہی والے ہیں، تو کیوں نہ ان الماریوں کو کچھ چمکدار ہینڈلوں سے بھی نوازا جائے؟

۴. ماہروں سے مدد لیں

کچن کے ایک بدصورت کاؤنٹر کو بدلنے کے بجائے ( جس کے بہت سے نقصانات ہیں جب آپ بنیاد نہ مٹانا چاہیں، خاص کر تب جب پچھلا کاؤنٹر گلو سے چپکایا گیا ہو ) آپ کچن کے کسی ماہر کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں جو پُرانے کاؤنٹر پر ہی ۶ ملی میٹر اصلی گرینائٹ چڑھا دے گا، جو دیکھنے میں اچھا لگے گا اور تقریباً اصلی گرینائٹ جتنا ہی پائیدار ہو گا۔

کچن کی منصوبہ بندی کرنے والے اور ہومی فائی کے دوسرے پِیشہ وروں کی فہرست دیکھئے۔

۵. توانائی بچانے والی روشنیاں

ایک ترکیب جانئے: ہیلوجن روشیوں کو کبھی آرام دہ نہیں سمجھا جاتا کیوں کہ یہ بہت تیز ہوتی ہیں اور جگہ کو تھکن کا احساس دیتی ہیں۔

انرجی سیور اِس کا بہترین حَل ہے۔ بھلے یہ شروع میں مہنگے پڑیں، یہ کئی سال چلتے ہیں، بہت سی توانائی بچاتے ہیں اور زیادہ گرم بھی نہیں ہوتے۔ اِس کے علاوہ آپ کے پُرانے زمانے کی کالی لائنوں والی روشنیاں آسانی سے نئی کی جا سکتی ہیں، باقی کی چھت میں کوئی بھی تبدیلی لائے بغیر۔

۶. نیا پینٹ

اگر آپ اِس لسٹ میں سے صرف اسی کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں تو کر لیں! چھت پر نیا کیا گیا سفید رنگ حیرت انگیز طور پر سب کچھ روشن کر دیتا ہے۔

جی ہاں، چھت۔ وقت کے ساتھ ساتھ چھتیں دھوئیں اور دھول سے گندی ہو جاتی ہیں اور کوئی ان پر دھیان نہیں دیتا۔ مگر یقین کریں، رنگ کرنے کے بعد آنے والے نئے اندازِ کے بعد آپ چھت پر ضرور دھیان دیں گے۔

۷. سنک کے پیچھے ٹائلیں لگائیں

کیا آپ کے کچن میں سنک کے پیچھے پہلے سے ٹائلیں نہیں ہیں؟ تو آپ کے پاس موقع ہے کہ اپنے کچن کو چند روپے خرچ کر کے خوبصورت اور نفیس بنائیں۔

کیوں کہ سنک کے پیچھے لگانے کے لیے آپ کو بہت زیادہ ٹائلیں نہیں چاہییں، تو آپ ڈیزائن والی ٹائلیں بھی استعمال کر سکتے ہیں، سادہ اور فینسی کا ملاپ بھی بنا سکتے ہیں، نقاشی، شیشے کی ٹائلوں اور دوسرے سَجاوَٹی انتخابات چن کر چمک بھی بڑھا سکتے ہیں۔

اور اسی طرح جیسے آپ نے الماریوں کے پرانے دروازوں پر رنگ کیا، آپ سنک کے پیچھے لگی پرانی ٹائلوں کو بھی نیا کر سکتے ہیں۔

۸. نیا فرش لگائیں

Hehku Cucina Range, Hehku Hehku Kitchen

کِلک فرش ( ایک نئی قسم کا لکڑی کا بنا فرش جس کا نام کِلک اِس لیے ہے کہ لکڑی کے ٹکڑے کِلک سے آپس میں جڑ جاتے ہیں اور اُنہیں کیلوں وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوتی ) پُرانے فرش کے اوپر ہی لگوایا جا سکتا ہے۔ اور اگر آپ کا پچھلا فرش ہموار ہو تو آپ ٹکڑوں والی ٹائلیں یا لینولم بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

کچھ احتیاط اور تجربے کے ساتھ آپ یہ کام خود بھی کر سکتے ہیں۔

۹. صاف اور کچرے سے پاك

ہم میں سے بہت سے لوگ پیارے پیارے چینی سجاوٹی ٹکڑے کھڑکیوں کی سلون پر رکھ دیتے ہیں اور پیارے سے میگنٹ فریج پر چپکا دیتے ہیں یہاں تک کہ ہم ان کے بارے میں مکمل طور پر بھول جاتے ہیں۔

ان کو کسی نئی اور تازہ چیز جیسا کہ خوبصورت گلدان، کٹوروں یا قدیم بوتلوں کے مجموعے سے تبدیل کریں، یا بس اپنی کھڑکیوں کو مکمل طور پر صاف کر دیں۔ باورچی خانے سے متعلق مزید تجاویز کے لیے دیکھئے: مجھے ایک چھوٹے کچن میں اپنا فریج کہاں رکھنا چاھیے؟

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine