دیواروں کے رنگوں کی چھ اقسام

Hamna – Homify Hamna – Homify
Chalk Paint™ decoratieve verf van Annie Sloan , Bij Sigrid Bij Sigrid Bathroom
Loading admin actions …

آپ کا یہ جاننا کہ دیواروں کے رنگوں میں سے سب سے مناسب کون سی قسم ہے اور ان کو استعمال کیسے کیا جاۓ ،آپ کے بہت سے پیسے، وقت اور محنت بچا سکتے ہیں ۔یہ مضمون آپ کو چند بہترین تجاویز دے گا جس کی مدد سے آپ مختلف قسم کے رنگوں اور ان کے استعمال کے بارے میں جان سکیں گے ۔ کچھ رنگ بہت ہموار ہوتے ہیں، کچھ چمکدار  جبکہ کچھ میٹ اور کھردرے ۔ سب اقسام کے بارے میں جاننا اور کس طرح کے رنگ کیسے نتائج دیں گے ، یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے

1- سا۔ٹن

رنگوں کی یہ قسم بہت مشہور ہے مگر کم ہی لوگ اسے سمجھ پاتے ہیں ۔ یہ میٹ اور چمک کو ملا کر بنتا ہے اور اس کا نتیجہ نرم سی چمک ہوتا ہے۔ اگر آپ کی دیوار میں کچھ نقص ہیں تو پھر یہ بالکل بھی استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے وہ نقص اور زیادہ واضح ہو جائیں گے

2- میٹ

میٹ رنگ اندرونی دیواروں پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والا رنگ ہے۔ یہ بہت ہی سادہ اور آرامدہ منظر پیش کرتا ہے بغیر کسی چمک دمک کے۔ اس کا استعمال بھی بہت آسان ہے مگر اچھا رنگ لانے کے لیے ایک سے زیادہ کوٹ کرنے ہوتے ہیں۔ یہ دیواروں کے نقص چھپانے کے لیے استعمال ہوتا ہے

3- میٹ قلعی(میٹ انیمل)

میٹ انیمل یا میٹ قلعی میٹ رنگوں کی طرح ہی استعمال ہوتی ہے اور دکھتی بھی ہے مگر یہ زیادہ دیرپا ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کی صفائی بھی بہت آسان ہوتی ہے اس لیے یہ باورچی خانے اور بچوں کے کمرے کے لیے بہترین ہے

4- ایگ شیل

ایگ شیل رنگ ہلکی چمک کے ساتھ ہوتے ہیں۔ اور دیواروں کے عیب چھپانے کے لیے بہترین ہوتے ہیں کیونکہ ان میں ساٹن جیسی ہمواری نہیں ہوتی۔ ان کو لگانا بہت آسان ہوتا ہے اور ایک ہی دفع میں دیوار پر صحیح سے لگ جاتے ہیں

5- ہلکی چمک(سیمی گلوس)

اس طرح کے رنگ زیادہ استعمال والی جگہ جیسا کہ غسل خانے جدھر ہوا میں نمی دیواروں کے رنگ کو خراب کر دے، ان جگہوں پر استعمال ہوتے ہیں۔ یہ آرام سے صابن اور پانی سے صاف ہو جاتے ہیں اور ایک ہی کوٹ کافی ہوتا ہے۔

یہ بات یاد رکھیں کہ چمک دار رنگ دیواروں کے عیب زیادہ واضح کرتے ہیں۔

6- گلوس

اس طرح کے رنگ ہر جگہ استعمال ہو سکتے ہیں مگر زیادہ تر لوگ اس کو بہترین چمک کی وجہ سے لکڑی پر استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ ان کا استعمال تھوڑا مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس کو ایک سے زیادہ بار لگانا پڑتا ہے۔ یہ خشک ہونے میں بھی زیادہ وقت لیتے ہیں اس لیے ہر کوٹ لگانے کے بعد اس کے سوکھنے کا انتظار کرنا ہوتا ہے. 

امید ہے آپ کو یہ تجاویز پسند آئی ہوں گی۔ مزید تجاویز کے لیے ادھر دیکھیں. 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine