Windows  by IQ Glass UK

شیشوں کے استعمال سے بنا ایک پر تعیش گھر

Hamna – Homify Hamna – Homify
Loading admin actions …

آج کے اس مضمون میں ہم ایک جدید اور پر تعیش گھر کے بارے میں بات کریں گے۔ یہ گھر شیشے کی خوبصورتی کی بہت بہترین مثال ہے۔  IQ Glass UK  کے ماہرین کی طرف سے بنایا گیا یہ گھر Surrey میں واقع ہے۔ اس میں بیشتر جگہوں پر شیشے کا استعمال کیا گیا ہے۔ سلائیڈنگ دروازے ہر جگہ استعمال کیے گۓ ہیں جس سے اردگرد کے مناظر تسلسل کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھڑکیوں سے بھی حسین مناظر کا لطف لیا جا سکتا ہے۔

شیشے کا استعمال صرف کھڑکیوں اور دروازوں تک ہی محدود نہیں بلکہ اس سے دوسری منزل پر کٹہرا بھی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شیشے کے ہی فرش بھی بناۓ گۓ ہیں جس سے نچلی منزل اور تہہ خانے میں قدرتی روشنی پہنچ رہی ہے۔

چلیں آپ بھی دیکھیں۔

روشن خوبصورتی

 Windows  by IQ Glass UK
IQ Glass UK

Jura House

IQ Glass UK

زیادہ تر پورے گھر کی تصویر ہم سب سے آخر میں دکھاتے ہیں مگر ہم سے اور برداشت نہیں ہو رہا۔ ہم چاہتے ہیں کہ جس طرح ہم اس گھر کے سحر میں جکڑے ہیں، آپ بھی اس کو محسوس کریں۔ اندھیرا پھیلتے ہی مصنوعی روشنیاں پھیل جاتی ہیں جن کی وجہ سے ہم شیشے سے بنے اس گھر کے روشن اور خوبصورت چہرے سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔

خوبصورت مناظر

 Windows  by IQ Glass UK
IQ Glass UK

Jura House

IQ Glass UK

ہم نے کہا تھا نا کہ ادھر کے مناظر کس قدر  خوبصورت ہیں۔ سوچیں اس کشادہ سے دیوان خانے میں بیٹھ کر باہر کے مناظر کا مزہ لینا کس قدر پر لطف ہو گا۔

اس گھر میں شیشے کی دیواریں بنانے کی وجہ اس منظر کو دیکھنے کے بعد بہت اچھی طرح سے سمجھ آ جاتی ہے۔

کشادہ مزہ

 Windows  by IQ Glass UK
IQ Glass UK

Jura House

IQ Glass UK

لوگوں سے میل جول بڑھانے کا بھی انتظام موجود ہے۔ اس کے لیے دیوان خانے میں ہی باورچی خانہ اور کھانے کی میز شامل کر لی گئی ہے۔

آپ غور کریں کے کس طرح سے ہلکے رنگوں سے کی گئی اندرونی آرائش باہر کے سبز اور بھورے رنگوں سے مل کر خوبصورت متضاد پیش کر رہے ہیں۔

دبلا پتلا اور نازک

 Windows  by IQ Glass UK
IQ Glass UK

Jura House

IQ Glass UK

اس گھر میں ہر چیز شیشوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے استعمال کی گئی ہے۔

 فرنیچر بھی نزاکت سے بھر پور ہے اس طرح ایک سرسری نظر کے بعد توجہ واپس باہر کے مناظر پر چلی جاتی ہے۔

حسین متضاد

 Windows  by IQ Glass UK
IQ Glass UK

Jura House

IQ Glass UK

بے شک شیشہ اس گھر کا بے تاج بادشاہ ہے مگر کچھ اور چیزوں کا استعمال بھی قابل ذکر ہے جیسا کے لکڑی۔ دیکھیں گھر کا یہ حصہ لکڑی کے پینل کی وجہ سے کس قدر خوبصورت لگ رہا ہے اور سورج کے سفر کے ساتھ ساتھ اس گھر پر بڑھتے گھٹتے ساۓ اپنا الگ ہی سحر بکھیر دیتے ہیں۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!