minimalistic Houses by Yucatan Green Design

ایک تخلیقی اور جدید ترین 6200 سکوئر فٹ کا گھر

usranaz usranaz
Loading admin actions …

کچھ گھر اپنا جمالیاتی حسن حیران کن طور پر آہستہ سہی مگر ظاہر ضرور کرتے ھیں۔آج کی ملاقات میں ہم آپکو ایسی رہائش گاہ میں لے جایئں گے جسکا اگواڑا جدید اوربیحد خوبصورت ہے۔جبکہ پہلے پہل اسکے پچھلے حصے کی خوبصورتی ذاہر نہیں ہوتی۔Yucatan Green Design کے آرچیٹیکٹر کی طرف سے پیش کیا گیایہ 6200 سکوئر فٹ کا مسکن زمین کے ترچھے حصے پر بنایا گیا ہےاور اس ڈھلوان سطح کی بناوٹ سے بھرپور فائدہ اٹھایا گیا ہے۔کشادہ داخلی حسہ، چمکدار روشنی، تازہ تالاب، بکثرت چبوترے اورجدید فرنیچر اس خوبصورت گھر کی کشش میں اضافہ کرتے ھیں۔تو مزید جاننے کے لئے یہ پڑھیں۔

قدرت کے موافق نخلستان

ایک دیدہ زیب اور مناسب حجم کا قطہ مرکزی گھر سے منسلک خلوت خانہ کے طور پر جہاں آپ آرام سکون، دوستوں کے ساتھ گپ شپ اور پرسکون پارٹیوں کی میزبانی کر سکتے ہیں۔سفید اور سرکنے والے شیشے کے دروازوں کا فراخدلانہ استعمال یہ اطمینان دلای یے کا یہ بناوٹ شوخ ہے اورآپکو فطرت کے ساتھ رابطہ قائم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

پچھلے حسے کا بھڑک دار نظارا

یہاں سے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پچھلا حصہ کیسے دو الگ حجم کے حصوں کو ظاہر کررہا ھے جو کہ سیڑھی سے منسلک ھیں،اور ڈھلوان کے مختلف سطحوں پر بنے ہیں۔شاندار روشنی جایئداد کو ایسے چمکا رہی ھے جیسے اندھیرے میں زیور۔

جدید ترین اگواڑا

سفیداور لکڑی سے بنا اگواڑا ایک سادہ جبکہ تیز اور عمدہ معاملہ ہے۔لکڑی سے بنے دروازے کے پہلو میں دونوں جانب گیراج ھیں،تا کہ دو کاروں کو دھوپ اور بارش سے آرام سے بچایا جا سکے۔خاندان کی رازداری کو محفوظ کرنے کے لئے اس طرف کی کھڑکیوں کو انتہائی دیدہ زیب بنایا گیا ھے۔

نطارہ کے ساتھ روائتی رھائش

اس رہائشی کمرے میں سرکنے والے شیشے کے دروازے ترو تازہ سبزے تک رسائی ممکن بناتے ھیں۔دیدہ زیب روائتی فرنیچر اور الماریاں اس جگہ کو مفید اور خوشنما  بناتی ھیں۔ سنگ مرمر کا چمکدار فرش اسکو مزید دلکش بناتا ہے۔ 

پر کشش تعلق

مرکزی رہائش گاہ اورخلوت خانہ کے طور پر الگ قطعہ یا باغ شیشے کے جنگلے کے ساتھ دیدہ زیب سیڑھیوں سے منسلک ہوتا ہے۔ایک بڑی سائہ دار،ہاتھ سے تراشی گھنی گھاس اور خوبصورت سنگریزہ اس تابدیلی کو شاندار بن اتا ہے۔

آرام دہ تالاب

 Terrace by Yucatan Green Design
Yucatan Green Design

Terraza apergolada

Yucatan Green Design

ایک طرف کھڑے بید کی شاخوں سے بنے جھولتے جھولے میں ایک پر تکلف ضیافت کا اہتمام تالاب کے چبوترے کو تفریح بخش بناتی ھے۔آپ وہاں اردگرد وقت گزاری کر سکتے ھیں،ٹھنڈے مشروبات کا لطف اٹھا سکتے ھیں یا ستائشی نیلے تالاب کے پاس آرام دہ گپ شپ کر سکتے ہیں۔

پر تعیش چبوترہ

تسکین آمیز خاکستری برآمدہ اور دوسری طرف شیشے کے دروازے اس چبوترے کو اطمینان سکون اور لطافت کی جنت بنا دیتے ھیں۔یہ اوپر سے نہ صرف آرام دہ تالاب ھے بلکہ اس کے اندر وضع دار خصوصیات کا حامل پانی بھی ہے۔صاف ستھرا اور دیدہ زیب فرنیچر آپ کو آرام سکون کے ساتھ کھلی ھوا میں رات کے کھانے کا لطف بھی دیتا ہے۔ 

کھلا داخلی خاکہ

مرکزی گھروں کے نقشے وسیع منصوبہ بندی کے تحت بنائے جاتے ہیں جس میں کھانے کا کمرا اور کچن بغیر رکواٹ کے ریائشی جگہ میں گھل مل جاتے ہیں۔یہ منصوبہ تمام مشترکہ جگہ کو ،یقینی طور پر ھوا کے گزرنے کے کشادہ انتظام کے ساتھ تالاب کے حصے کے ساتھ منسلک کرتا ہے۔

خوبصورت کھلا کچن

ہموار سفید رنگائی کے ساتھ بھاری بھرکم لکڑی کے پلے اس کچن کا آرام دہ اور دلکشی کو ظاہر کرتے ھیں۔دیدہ زیب کاوئنٹر،وضع دار کرسیاں،جدید ترین آلات اور خوبصورت ترتیب کچن کو ناشتے کے لئے حتی کہ بار کے لئے گوشہ بھی فراہم کرتا ہے۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!