آنگن کے ساتھ بنا باربیکیو اور باغ: 6 پرکشش راز

Request quote

Invalid number. Please check the country code, prefix and phone number
By clicking 'Send' I confirm I have read the Privacy Policy & agree that my foregoing information will be processed to answer my request.
Note: You can revoke your consent by emailing privacy@homify.com with effect for the future.

آنگن کے ساتھ بنا باربیکیو اور باغ: 6 پرکشش راز

Hamna – Homify Hamna – Homify
by Silvana Lara Nogueira Modern
Loading admin actions …

باربیکیو، لکڑی کا چولہا اور دوستوں کے بیٹھنے کی جگہ۔۔۔ اس حسین اور پرسکون جگہ میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔۔ اس دلکش جگہ کا راز ہے: جگہ کا اچھا استعمال، اشیاء کا ذہانت سے انتخاب، اور آرائش کے لیے آرام دہ اور ہلکی پھلکی چیزوں کا چناؤ۔ اس کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ یہ خوبصورت انداز چھوٹیجگہوں پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

  آپ بھی اس انداز کو دیکھیں اور اپنے گھر کو اس کے مطابق سنواریں۔

1- سدا بہار باغ چاہے گرمی ہو یا سردی، ہمیشہ حسین لگتا ہے۔ یہ آنگن کو بنجر ہونے سے روکتا ہے اور زیادہ جگہ بھی نہیں لیتا۔ اس طرح آپ زیادہ بہتر طریقے سے میل جول کر سکتے ہیں۔

2- باربیکیو کے ساتھ لکڑی کا چولہا آپ کو موسم گرما اور سرما دونوں میں لطف اٹھانے کا موقع دے گا۔ ویسے بھی ہر کوئی تو صرف باربیکیو پسند نہیں کرتا نا۔

3- بیرونی جگہ پر پھسلن سے محفوظ پتھر کا فرش ہے جبکہ اندرونی حصے کا فرش شیریمک سے لیپا گیا ہے۔ اس سے اس حگہ کی صفائی کافی آسانی سے ہو جاۓ گی۔ دونوں فرش ایک طرح کے رنگوں سے بناۓ گۓ ہیں تاکہ ایک جیسے لگیں۔

4- فائبر کے صوفے اور کرسیوں سمیت میز دوستوں کے مختلف گروہوں کو الگ الگ بیٹھ کر باتیں کرنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں تاکہ ہر کوئی اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر مزے کر سکے۔

5- شیشے کے دروازے اندرونی اور بیرونی حصے کو آپس میں جوڑ رہے ہیں اور مصنوعی روشنی کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہونے دے رہے۔ اس کے علاوہ پھسلنے والے دروازے جگہ بھی کم لیتے ہیں۔

6- ہلکے رنگ والا بیسن مہمانوں کے لیے بہت آسانی کا باعث ہو گا اس لیے اسے لگانے پر ضرور خرچ کریں۔

Modern houses by Casas inHAUS Modern

Need help with your home project?
Get in touch!

Discover home inspiration!