ایک گھر کو شروع سے کس طرح سجایا جاۓ

Hamna – Homify Hamna – Homify
Cavour | modern style, EF_Archidesign EF_Archidesign Modern living room
Loading admin actions …

آپ کو آپ کے خوابوں جیسا گھر مل گیا ہے اور بس اب آپ کو فوراً فرنیچر گھر میں لے جا کر رکھنا ہے۔ یہ آپ ایک بہت بڑی غلطی کرنے جا رہے ہیں۔ ہمارے پاس ایک گھر کو شروع سے سجانے کے لیے کچھ مشورے ہیں۔ اگر آپ ان پر توجہ دیں گے تو آپ کو یقیناً بہترین نتائج ملیں گے۔

آپ ضرور ان مشوروں پر غور کریں جو ہم نے آپ کے لیے تیار کیے ہیں۔ آپ کو اپنا نیا گھر سجانے میں ضرور مدد ملے گی۔

1- اچھی طرح سے جگہ کی پیمائش کریں

Cosy Home - Home Staging einer Mietwohnung, K. A. K. A. Bedroom

گھر کی شروع سے سجاوٹ کے وقت پہلا قدم جگہ کی اچھی طرح پیمائش اور تجزیہ کرنا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ پیمائش گھر خریدنے یا کراۓ پر لینے سے پہلے کر چکے ہوں تو اس کے لیے یہ مشورہ آپ کو فضول لگ رہا ہو، مگر یقین کریں ایسی بات نہیں کیونکہ یہ پیمائش آپ اپنے فرنیچر کے لحاظ سے کریں گے۔ جیسا کے سیڑھیوں کے نیچے کتنی جگہ ہے یا پھر آتش دان کے ساتھ کتنی جگہ ہے۔

پیمائش ختم کرنے کے بعد ایک اور اہم چیز ہے کہ آپ گھر کی اہم خصوصیات نوٹ کریں۔ مثال کے طور پر تاریک کمرہ کون سا ہے اور روشن کون سا۔ کن مثبت خصوصیات کو استعمال کرتے ہوۓ آپ نے گھر سجانا ہے اور کن منفی باتوں کو چھپانا ہے۔

2- گھر کا نقشہ کھولیں

اگلے قدم پہ آپ گھر کا ڈیجیٹل نقشہ کھولیں یا پھر کسی ماہر سے نقشہ تیار کروا لیں اور پھر دیکھیں کہ کون سا فرنیچر کس جگہ بہتر لگے گا۔ فرنیچر خریدنے سے پہلے اس نقشے کو ضرور دیکھ لیں۔ اگر کوئی فرنیچر کا ٹکڑا آپ کے گھر سے مطابقت نہیں رکھتا تو اسے بے شک نکال دیں۔ اگر آپ کو ان نقشوں میں کسی مدد کی ضرورت ہے تو ادھر ہے آپ کا جواب۔

3- باورچی خانے کی باری

جب آپ یہ سب کر لیں تو اب باری باری کمروں میں داخل ہوں۔ سب سے پہلے باورچی خانے میں جانا زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ باورچی خانہ سب سے زیادہ وقت لیتا ہے۔ یہ بات ماننے والی ہے باورچی خانے میں زیادہ وقت اکٹھا گزارنے والے گھرانے ایک دوسرے کے زیادہ قریب ہوتے ہیں۔ باورچی خانہ سنوارنے سے پہلے آپ کو اپنے آپ سے کچھ سوال پوچھنے ہوں گے۔ جیسا کہ آپ کا بجٹ کیا ہے؟ کیا چیزیں آپ کو لازمی چاہیے وغیرہ۔

4- دیوان خانے کی سجاوٹ

دیوان خانے کو بالکل بھی چیزوں سے نہ بھریں کیونکہ ادھر آنے جانے کے لیے زیادہ جگہ ہونی چاہیے۔ اس لیے اس جگہ کی سجاوٹ کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی ضروری ہے۔ یہ کمرہ روشن اور ہوا دار ہونا چاہیے اور ادھر صرف ضروری چیزیں موجود ہونی چاہیے۔

5- خوابگاہ

آپ کی خوابگاہ میں زیادہ چیزوں کی موجودگی کی ضرورت نہیں۔ صرف بستر اور الماری ہی کافی ہوتی ہے۔ آپ کو اپنے بستر کے ناپ کے حوالے سے احتیاط کی ضرورت ہے۔ یہ نہ ہو کہ الماری کا پٹ کھلنے کے بعد بستر اور الماری کے بیچ میں گزرنے کی بھی جگہ نہ بچے۔ آپ الماری کے بجاۓ ریک اور شیلف بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

6- مفید اور فعال غسل خانہ

آخری باری آتی ہے غسل خانے کی۔ اس کا یہ مطلب بالکل بھی نہیں ہے کہ غسل خانے کی سجاوٹ غیر اہم ہے۔ ادھر کے لیے ایسا فرنیچر پسند کریں جو آرامدہ بھی ہو اور فعال بھی۔

7- چھوٹی چھوٹی تفصیلات

پردے، قالین، کشن، اور بستر وغیرہ گھر میں رنگوں کا اضافہ کرتے ہیں اور جان ڈالتے ہیں، ان اشیاء کی فوری ضرورت نہیں ہوتی اس لیے انہیں آپ آرام سے اپنے ذوق کے مطابق خریدیں۔

گھر کی سجاوٹ کے لیے یہ آئیڈیا بک بھی دیکھیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine