modern Houses by TAMAI ATELIER

ایک چھوٹا مگر سٹا ئلش فیملی گھر کی 8 تصویریں

usranaz usranaz
Loading admin actions …

ھومیفائی پر مختلف اقسام کے گھر دیکھنے سے خوشی اور لطف حاصل ھوتا ھے۔جبکہ یہ یہاں رہنے کے تصور کرنے پر متاثر کر سکتے ہیں۔چاہے وہ اٹلی کا چھوٹا دیہی فلیٹ ہو،کنیڈا کا دو منزلہ فیملی گھر ھو یا کیپ ٹاؤن میں ساحل کنارے خوبصورت محل سرا ھو،ھمارے پاس ھومیفائی °360میں ھر ایک کے لئے کچھ خاص ھے۔

جو ھمیں آج کی دریافت کی طرف لاتا ہے،جو کہ آپکے گھر کے خوابوں کی تعبیر یو سکتی ہے۔یہ جاپان کے نواحی علاقے میں تعمیر شدہ ایک جدید فیملی آرائشگاہ ھے ۔ٹوکیو طرز کا ٹمائی اٹیلیر کے ڈیزائن کا تعمیر شدہ گھر اور ساتھ  موجود بڑا باغ انتہائی پرسکون ماحول کا اظہار کرتا ھے۔

آیئے ذرا قریب سے دیکھتے ہیں۔

سورج کی روشنی کو چھوتا اگواڑا

کتنا روشن اور دلکش انداز کا سامنے کا اگواڑا ہے،داخلی پرسکون جگہوں کے ساتھ ،چھتوں سے ملحقہ کشادہ باغ،چاول کے کھیتوں سے گھرا یہ گھر ایک پرسکون مقام پر تعمیر کیا گیا ھے۔غور کریں! یہاں کی چھتیں اپنی مختلف بلندیوں کی وجہ سے اوور لیپ کر رہی ہیں۔۔۔۔

داخلی پاؤچ

سامنے کا داخلی دروازہ ایک مخصوص پسندیدہ ترتیب میں قائم کیا گیا ہے، جو کافی جگہ گھیرتا ہے اور اس جگہ کو برآمدہ کی جگہ پاؤچ کیا جاتا ہے۔

ریائش کے بلکل باہر ایک چھوٹی بیٹھنے کی جگہ بنائی گئ ہے جوکہ خوبصورت بیمچوں پر مشتمل ہے۔آگے کو بڑھی  ھوئی چھتوں کا مقصد تیز ھوا، گرمی اور بارش کے موسم میں دروازوں کو محفوظ طریقے سے کھولنا ہے۔

کھلا داخلی راستہ

آنے والے میمانوں کا پرتپاک استقبال کرنے کے لئے داخلی راستے میں لکڑی کے سامان سے تیار شدہ مختلف انواع کے عناصر یستعمال کئے گئے ھیں۔یہ قدرتی پروڈکٹ چمکدار فرش کے نظارے کے ساتھ ایک پرسکون جگہ تخلیق کرتی ھے۔

ایکبڑی کھڑکی کی موجودگی استقبالی اور روشن فضا کو یقینی بناتی ھے۔اور ھم صرف چھوٹے بنچ کو پسند کرتے ھیں جو داخلی عناصر کی فعالیت کو ابھارتی ھے،جیسے جوتوں کو اتارنت/پہننے کے لئے بیٹھنے کی جگہ یا شاپنگ بیگ رکھنے کی جگہ۔

بائیں جانب بنے لکڑی کے تعمیر شدہ سٹور ایک پرمسرت ماحول پیدا کرتے ہیں جو لکڑی کی سطح پر مزےدار ھلکے بھورے رنگ کو ابھارتے ھیں۔

مکسڈ ڈیزئن کے ساتھ ایک آرام دہ اندرونی حصہ

جدید ماحول میں ایک جاپانی گھر کو دیکھتے ھوئے ،یہ شیشے کی میز اور کالے چمڑے کی کرسیوں کا جدید مجموعہ ھے۔کشادہ کھڑکیوں سے،باھر صحن میں ،جو سر سبز اور خوبصورت پتیوں کو دیکھتے ھوئے  کچھ دیر کے لیے قدرتی دنیا میں لے جاتے ہیں۔

فرش سے چھت تک جاتی یہ کھڑکیاں گھر کے اندرونی حصے میں بڑی حد تک روشنی اور گہرا احساس پیدا کرتی ھیں۔

حرارتی چیزیں

جدید سٹایلش اس  ریائشی کمرے میں ھم لکڑی  کا چولہا اور چھت تک جاتی ھوئی چمنی دیکھتے ہیں،جو کہ گھر کے خوبصورت سجے حصوں میں سے ایک ھے۔ یقینا’ یہ حقیقت ھے کہ سجاوٹ کے طور پرکم و بیش  اندرونی جگہیں جدت پسند سٹائل رکھتی ہیں۔ جبکہ چولہا اور چمنی امتیازی حصہ بن گئے ہیں۔

لکڑی سے بنا چبوترہ

ایک صاف چھوٹے سے حاشیے کے طور پر،گھر کے ارد گرد (تقریبا’ مکمل طور پر) لکڑی سے گھرا چبوترہ، ھمیں بڑے باغ سے اور تازہ ھوا سے لظف اندوز کا موقع دیتی ھے۔ غور کریں کہ ایک بڑھا، ڈھانپا ھوا حصہ ، حتی' کہ بوندا باندی میں مکمل  طور پر ٹہلنے کی جگہ فراھم کرتا ھے۔

سٹایلش جگہ تقسیم کرنے والی

آدھی اونچائی کی خصوصیت والی دیوار گھر کی سجاوٹ کا حصہ بن گئی ھے، جبکہ باقی کمرے سے الگ کرنے کے لئے مطالعہ کرنے کا گوشہ بناتی ھے۔

آیئے! ھماری پیشہ ور ماھرین کی وسیع رینج (جیسے فن تعمیر کے معمار،اندرونی حصوں کے ڈیزائنر وغیرہ) آپکو آپکے   گھر (کمروں) کے سپنوں کی تعبیر کے لئے مدد فراھم کرتے ھیں۔

ایک سجیلا اور پایئدار ڈھانچہ

اپنے دورے کے اختتام پر یہ کہا جا سکتا یے کہ ایک منزلہ گھر پایئداری کا قدرتی احساس رکھتا ھے۔متاثر کن چبوترہ ارد گرد کی ہریالی کو جزب کرنے والی اور باہر بیٹھنے کی اضافی آرام دہ جگہ فراحم کرتا ہے۔ گھر کے اندرونی حصوں پر ٹھہر جانے والی نظر پیدا کرنے کے لئے میارت سے قدرتی مواد اور اچھے ڈیزاین والے فرنیچر کو ملایا جاتا ھے۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!