mediterranean Houses by Roundhouse Architecture Ltd

نئی اور پرانی روایات کے ملاپ کے ساتھ شاندار حویلی

usranaz usranaz
Loading admin actions …

 آج ھم آپکو جو منصوبہ دکھا رہے ہیں وہ نئے اور پرانے فن تعمیر کے درمیان شاندار امتزاج پیدا  کے تشکیل دیا گیا تھا جو جدید سجاوٹ اور قدیم روایات کی روح سے حاصل کیا گیا یے۔راؤنڈ ھاؤس آرچٹیکچر لمیٹیڈ کے فن تعمیر کے ماہر نے اس شاندار فیملی گھر کو آخری حد تک توسیع کے ساتھ خوبصورت جدید حویلی میں تبدیل کیا ہے۔یہ گھر روشنی سے بھرا ھوا اور خوشگوار ھے۔

آیئے اور ایک نظر دیکھئے!

قریبی جائزہ

modern Houses by Roundhouse Architecture Ltd
Roundhouse Architecture Ltd

Ramsden House, Peterculter, Aberdeen

Roundhouse Architecture Ltd

ہیاں ھم مرکزی دروازے کی طرف رہنمائی کرنے والے اقدامات کے ساتھ اس وسعت کا قریب سے جائزہ لیتے ہیں۔پہلا تاثر بہت اھم ھوتا ھے اور پیاری حویلی کی طرف سے پہلا تاثر مثبت ھے۔

اچھی دیکھ بھال سے رکھا گیا باغ ،صاف کیاریوں کے ساتھ ،تراشیدہ درختوں اور معصوم لان اندار رہایش پزیر لوگوں کی طرف بہترین اشارے ہیں۔

اگواڑا

modern Houses by Roundhouse Architecture Ltd
Roundhouse Architecture Ltd

Ramsden House, Peterculter, Aberdeen

Roundhouse Architecture Ltd

پتھریلا اگواڑا اس گھر کی بنیادی روایت ھے،جیسا کہ ھم دیکھ سکتے ہیں کہ بیرونی پتھروں کے درمیان ،جھونپڑا جو وساطت کی دعوت دیتا ھے،بہت خوبصورتی کے ساتھ لطیف طریقے سے اصل منصوبے میں ضم کر دیا گیا ھے۔

انتہائی احسن طریقے سے ،نئے اور پرانے کی مماثلت رکھتے ھوئے،باقی گھر کے جمالیاتی حسن کو مد نظر رکھتے ھوئے اسکی توسیع کی گئی تھی۔

ھر طرح+.+ سے شاندار

mediterranean Houses by Roundhouse Architecture Ltd
Roundhouse Architecture Ltd

Ramsden House, Peterculter, Aberdeen

Roundhouse Architecture Ltd

بیرونی حصے کے رنگ کا انتخاب ایک سادہ، زبردست سفید رنگ ھے جسے کھڑکیوں کے رنگ کے مطابق کیا گیا ھے۔

رہائشی کمرہ

  by Roundhouse Architecture Ltd
Roundhouse Architecture Ltd

Ramsden House, Peterculter, Aberdeen

Roundhouse Architecture Ltd

رہائشی کمرے میں ،ایک خوبصورت L شکل کا صوفہ لمبے دن کے آخر میں ریسٹ کرنے کے لئے توسیعی حصے کے کونے میں پڑا ھوا، خوشگوار اور آرام دہ جگہ مہیا کر رہا ھے۔ایک سادہ رنگ کی تختی خوشگوار دوپہر کی روشنی میں نمایاں اور واضح ھے جو پرسکون ماحول کو بڑھاتے ھوئے اس احاطے پر چھایا ھوا ھے۔ گدیلوں کی سیاہ لائن ، باریک پردوں کے ساتھ لیمپ کی دھیمی روشنی کمرے میں خاص کردار ادا کرتی ہیں۔

ایک نیا نقطہ نظر

  by Roundhouse Architecture Ltd
Roundhouse Architecture Ltd

Ramsden House, Peterculter, Aberdeen

Roundhouse Architecture Ltd

اس منظر سے ھم گھروں ،کچن ،کھانے کے کمرے اور رہائشی کمرے کے توسیعی حصے کا عام جائزہ لیں گے۔ ماحول کے تسلسل کو برقرار رکھتے ھوئے ، شاندار اور بہتر انداز اس توسیعی حصے پر چھائے ھوئے ہیں۔ منفرد ڈیزائنوں کے پتلے سیاہ پردوں سے لیس متعدد کھڑکیوں کا شکریہ۔ اندرونی حصہ قدرتی روشنی میں نہایا ھوا ھے جو کہ زیادہ چمک کے لئے صاف سطح سے ٹکرا کر آ رہی ھے۔

رنگین تختی

  by Roundhouse Architecture Ltd
Roundhouse Architecture Ltd

Ramsden House, Peterculter, Aberdeen

Roundhouse Architecture Ltd

غیر جانبدار ٹون، شاندار پرنٹس اور تراشیدہ لکڑی کی تختی کا مجموعہ کچن اور رہائشی جگہ کو شائستہ بناتا ھے۔مرکزی جزیرے کے ساتھ ،مہمانوں اور خاندان کے افراد  کے ساتھ بات چیت کرنے اور اس میں ٹہلنے کے لئے یہ کچن وسیع جگہ پیش کرتا ھے۔ 

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!