modern Houses by Feldman Architecture

گزشتہ ہفتے کی شہ سرخیاں 2:

.homify .homify
Google+
Loading admin actions …

آپ کا ھومی فائی سنڈے ٹائم, آپکی مزید حوصلہ افزائی کے لئے اور ایک بار پھر ھمارے آیئڈیابک سے تخلیقی اور متاثر کن خیالات حاصل کرنے کے لئے آپ کے ساتھ ہے۔

کیا آپ اپنے لیے ایک نیا گھر خریدنا چاہتے ہیں؟ ہم شرطیہ کہ سکتے ہیں کہ آپ ابھی سے ہی اپنے دیوان خانے ،خوابگاہ کو سجانے اور گھر کے  قالین کس طرح کے ہوں یہ سب سوچنے میں مصروف ہو چکے ہیں ۔
گھر خریدنا بہت سے لوگوں کا خواب ہوتا ہے ۔لیکن کچھ لوگ اس بات سے گھبراتے بھی بہت ہیں ۔ ان یہ گھبرانا بھی غلط نہیں کیونکہ جب بھی کوئی اس کی قیمت اور پھر کیا کیا غلط ہو سکتا ہے کہ بارے میں سوچتا ہے تو پھر گھبراہٹ غیر فطری نہیں ۔ خوش قسمتی سے کچھ طریقے ایسے ہیں جن کی مدد سے آپ ان خوفناک غلطیوں سے بچ سکتے ہیں جو آپ کی جیب پر بہت بھاری پڑ سکتی ہیں ۔ اس سے آپ اس گھبراہٹ سے بچ سکتے ہیں جو کسی گھر کی خریداری کا سوچتے ہی آپ پر سوار ہو جاتی ہے ۔ ان دس غلطیوں کو دیکھیں جن سے بچ کر آپ اپنے بہت سے پیسے بچا سکتے ہیں

اپنی برداشت سے زیادہ خرچے والی جگہ تلاشنے سے آپ کے اوپر مالی بوجھ زیادہ ہو جاۓ گا

جیسا کہ آج کل کی مہنگائی سے ہمیں پتا چل گیا ہے کہ اپنی گنجائش کے بارے میں جو بینک ہمیں کہتا اور جو ہم سمجھتے ہیں وہ دونوں یکساں نہیں ہوتے اگر آپ اپنے بجٹ کے بارے میں نہیں جانتے تو اپنے سارے خرچوں کی ایک فہرست بنا لیں۔

غسل خانے میں مسلسل تبدیلی

اگر آپ اپنے غسل خانے میں مسلسل تبدیلی چاہتے ہیں تو اس کی دیواروں کو تختہ سیاہ بنا لیں۔ صرف ایک کوٹ سے آپ کی دیواریں اس میں بدل جائیں گی۔ اس کے بعد آپ کو صرف چاک کے چند ٹکڑے چاہیے ہوں گے۔

غسل خانوں کی دیواروں پر لگے وال پیپر نہ صرف آپ کے غسل خانے کو بہترین بناتے ہیں نمی کو بھی دور رکھتے ہیں۔ اب یہ نہایت مناسب قیمت پر مل جاتے ہیں۔ اس طرح نہ آپ کو زیادہ خرچ کرنا پڑے گا اور نہ مکمل تبدیلی کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔

مصفا دفتر

modern Study/office by BoConcept Germany GmbH
BoConcept Germany GmbH

Cupertino Schreibtisch

BoConcept Germany GmbH

اگر آپ کا دفتر گھر میں ہے تو پھر اپنی میز کو روزانہ رات میں سونے سے پہلے صاف کرنا مت بھولیں کیوں کہ پھیلی ہوئی بے ترتیب میز بہت سے مسئلوں کی وجہ بنتی ہے۔ یہ کام یرنے سے آپ کی زندگی آسان ہو جاۓ گی.

ایک ستهرا باورچی خانہ

صاف ستھرے باورچی خانے کا راز یہ ہے کہ آپ پکانے کے ساتھ ہی ادھر کی صفائی بھی کر لیں۔ جب تک دال گل رہی ہے تب تک تھوڑے برتن دھو لیں۔ کاموں کو بلا وجہ نہ ٹالیں  کیوں کہ کھانا پکانے کے درمیان آپ انہیں مکمل کر سکتے ہیں۔

دلکش بیرونی حصہ

اگر آپ کو قدرت سے محبت ہے اور قدرت کی کچھ خوبصورتی اپنے گھر کے بیرونی حصے میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں تو لکڑی کے چھوٹے شہتییروں کا استعمال ایک اچھا خیال ہے۔ یہ شہتیر لکڑی کے ٹکڑوں سے بنائے جاتے ہیں جو ڈھانچے کو پائیداری عطا کرتے ہیں۔

ایک چھوٹا سا باغ آپکے گھر میں خالی جگہوں کو پر کرے گا

پودے اور اندرونی باغات گھر کو ایک اچھاتاثر دیتے ہیں۔سب کچھ تازہ، زیادہ خوشگوار لگتا ہے اور ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے.ما نیں یا نہ مانیں یہ ہمیں اچھی اور تازہ ہوا دیتے ہیں ور سیڑھیاں سے نیچے کی جگہ ایک چھوٹے سے باغ کے لئے کامل جگہ ہے.

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!