classic Bathroom by Covet Design

11 زبردست چھوٹے باتھ روم کے انداز

Shenilashahzad Shenilashahzad
Loading admin actions …

ایک چھوٹے باتھ روم کو تنگ اور غیر آرام دہ ھرگز نہیں ھونا چاھیے۔ بلکہ آپکے ننھے سے باتھ روم کو چھوٹا ھرگز نہیں دکھنا چاھیے! اس ھومیفائ فیچر میں ھم 11 زبردست اور متاثرکن آئڈیاز کو دیکھتے ھیں جو آپ کی جگہ کو اسٹائل کے ساتھ بڑھائے، صاف ستھری ھوا کے گذرنے اور بلاشبہ سورج کی روشنی کے داخلے پر سمجھوتہ کئے بغیر۔

کیا آپ اس میں دلچسپی رکھتے ھیں!جی ھاں یہی وقت ھے اپنے باتھ روم کو ایک نیا پن دینے کے لیے کچھ زبردست مگر سادے آئیڈیاز دیکھنے کا۔ چاھے وہ آپکا روزمرہ کا باتھ روم ھو یا مہمان خانے کا باتھ روم، ھمارے پیشہ وران کی ٹیم کے پاس آپکے لیے بہت زیادہ تجاویز اور آئیڈیازھیں۔ توحیران ھو جائیے۔ 

1۔ انوکھی جدت

تو آپ اپنے باتھ روم کو دگنا کرنا چاھتے ھیں تاکہ ایک آرام دہ شاور اور دوھرے بیسن کا اضافہ کرسکیں۔ اس سادے مگر جدید چھوٹے باتھ روم کو ملاحظہ کریں جس میں ایک جدید ڈیزائن کا استعمال ضروری چیزوں پر سمجھوتہ کیے بغیر کیا گیا ھے۔

2۔ اسکو صاف رکھیے

ایک ھی رنگوں کی اسکیم استعمال کریں تاکہ غیرمنتشراور قابل عمل تاثر حاصل ھو۔

3۔ جگہ کو استعمال کیجیے

اگر اوپر کی منزل کی دوچھتی کو ایک اضافی باتھ روم میں تبدیل کیا جا سکتا ھے تو یہی وقت ھے  اس کو کچھ خوبصورت اور پر کشش انداز دینے کا، تاکہ یہ ایک دلچسپ جگہ بن سکے۔

4۔ درمیانہ روی

ایک پورا سفید باتھ روم جدید اضافوں کے ساتھ  آنے والے سالوں میں آپ کا رفیق ھوگا۔

5۔ خوبصورت لائیٹیں

یہ حیرت انگیز ھے کہ ایک چھوٹے باتھ روم میں روشن لائٹیں  کیا تبدیلی لا سکتا ھے خاص طور پر جبکہ قدرتی روشنی بھی میسر نہ ھو۔

6۔ لطف اٹھانا

اس ڈیزائن میں دیواروں پر ھلکا سفید رنگ،  کھلے سفید رنگ میں جان ڈالنے کا ایک زبردست طریقہ ھے۔

7۔ انوکھا اور پیارا

ایک منفرد بنیادی رنگ کو ترجیح دیں خصوصیت اور کرشمہ کو بڑھانے کے لیے۔

8۔ نیوی سے متاثر

modern Bathroom by CS DESIGN
CS DESIGN

De Kelders Residence Hermanus Western Cape

CS DESIGN

سفید روشن چیزوں کو سمندری نیلے رنگ سے متاثرموزائک ٹائلوں کے ساتھ ملانا کچھ غلط نہیں۔ سمندر سے قریب گھر کے لیے یہ ایک بہترین انتخاب ھے۔

9۔ گرے رنگ میں

modern Bathroom by homify
homify

BAÑO EN SUITE

homify

گرے اور سفید رنگ ایک چھوٹے معتدل باتھ روم کے لیے بہترین انتخاب ھے۔

10۔ مختصر

scandinavian Bathroom by Bhavana
Bhavana

Baño principal

Bhavana

ایک شاور باتھ ٹب کو نئی زندگی دیتا ھے لھٰذا پرکشش دکھنے کے لیے مختصر چیزوں کا انتخاب کیجیئے اور ھمیشہ تازہ اور اچھا محسوس کیجیئے۔

11۔ ایک میں سب

جب گھر مختصر ھوتا چلا جاتا ھے، تھوڑی سی جگہ میں چیزوں خاص طور پر اپلائنسز کو رکھنا پڑتا ھے۔ اسی لیے واشنگ مشین کو بھی باتھ روم میں رکھنا پڑتا ھے۔ اپنے باتھ روم کو نیا پن دینے سے پہلے اس بات کو ذھن میں رکھیے اور کاؤنٹر کے نیچے جگہ بنایئے۔ اس کو ذرا دیکھیئے : 10 باتھ روم شاورز جو آپ کو باتھ ٹب ھٹانے پر مجبور کر دینگے۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!