آپکے چھوٹے رہائشی کمرے کے لئے 19 بہترین آیئڈیاز

usranaz usranaz
Rancho El Colomo // 2014., TocoMadera TocoMadera Modern living room
Loading admin actions …

شہروں کی بڑھتی ھوئی آبادی کے دباؤکےساتھ ، اور جدید لوگوں کے سادہ اور پرسکون طرز زندگی کے انتخاب کے ساتھ گھروں کے سائز بھی چھوٹے ھونے لگ گئے ہیں۔اسلئے قدرتی طور پر ایک کمرے کا اوسطا’ سائز بھی کم ھو گیا ھے۔ یہ کمرے دوسرے کمروں سے ذیادہ مختلف نہیں لگتے۔

ھمیں بلکل غلط نہ سمجھیں!  ھم مکمل یقین رکھتے ہیں کہ چھوٹی جگہ پر رہنے کے بہت سے فوائد بھی ہیں،جیسے کاربن کے اثرات سے بچاؤ، کرایہ دینے سے بچت، اور صفائی کے کئے کم جگہ۔

ھم صرف اتنا جانتے ہیں کہ چھوٹی جگہوں پر رہنے سے بہت سے مسائل پیدا ھوتے ہیں۔ جب ھمارے پاس رہنے کے لئے چھوٹی جگہ ھوگی تو ھمیں احتیاظ سے منصوبہ بندی کرنا ھوگی کہ ھم نے چیزوں کو کیسے سنبھالنا اور ترتیب سے رکھنا ھے۔اور شائد ھمیں اپنی پسند کے مطابق سجاوٹ کرنے کا موقع نہ مل سکے۔

اسلیئے ھم نے ایسی لسٹ مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوآپکو اپنے رہائشی کمرے کی سجاوٹ کے لئے متاثر کر سکے۔یہ آپ پر منحصر ھے کہ آپ کیسے ان بہترین تجاویز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

1۔ دیواروں کا استعمال

اس رہئشی کمرے میں ، ڈیزائنر نے جہاں تک ممکن تھا ،دیواروں کا استعمال کیا،جیسا کہ ٹیلی وژن کو دیوار پہ لٹکاتے ھوئے، اشیا رکھنے کی جگہوں کو متعارف کرایا گیا ھے بجائے اس ک کہ بہت زیادہ فرنیچر استعمال کیا جائے۔

2۔ کھلے پن کا احساس

ریائشی کمرے کو گھر کے دوسرے حصوں کی طرف کھولنے سے نہ صرف یہ کہ کھلی جگہ کا احساس دلاتا ھے بلکہ روشنی کے بہاؤ کو آسان اور بہتر بناتا ھے۔

3۔ ھمیشہ سفید رنگ

چھوٹی جگہوں کے لئے سب سے بہتر ھے کہ وہاں سفید رنگ کو استعمال میں لایئں یہ چیزوں کو بڑے اور صاف نظر آنے میں مدد کرتا ھے۔

4۔ یا۔۔۔۔خاکستری رنگ

سادہ رنگوں کا مقصد جیسا کہ سفید رنگ ، ھمیں جگہ کو میں وسعت کا احساس دلاتے ہیں۔

5۔ رنگ کاٹ

کمرے کے ایک حصے کو روشن رنگ دے کر باقی حصے کو مدھم رنگ دینے سے یہ جگا زیادہ دلچسپ ھونے کا احساس دلائے گی۔ وہ بھی آمد و رفت والے کمرے میں بغیر کسی جگہ کے اضافہ کے ساتھ۔

6۔ تغیرات

اپنے چھوٹے ریائشی کمرے کو عام سے خاص بنانے کے لئے اس میں منفرد آرٹ کا نمونہ یا اپنی تخلیق کردہ کسی چیز کا اضافہ کریں۔

7۔ کثیرالمقاصد فرنیچر

مہمانوں کو ٹھرانے کے لئے کچیرالمقاصد فرنیچر یا صوفہ کم بیڈ کو استعمال میں لایئں اور جگہ کو بچایئں۔

8۔ نہ کوئی جھالر ،نہ کوئی جھنجھٹ

سادہ رنگوں میں عام فرنیچر چھوٹے کمروں کو زیادہ مفید بنا دیتی ھے۔

9۔ گرمجوشی کے ساتھ

پتھروں سے یا اینٹوں سے بنی دیوار کمرے کی فضا میں گرمجوشی بھر دیتی ھے۔

10۔ خوبصورت اقتباس مرتب کرنا

چھوٹی ،سجاوٹی اقتباسات جیسا کہ دیوار پہ آرٹ کمرے کی شکل کو تبدیل کر دے گا۔

11۔ روشنی ضروری ھے

چاہے قدرتی ھو یا بجلی سے حاصل شدہ کسی بھی کمرے کے لئے روشنی انتہائی ضروری ھے۔ ایک موثر روشنی مہیا کرنے کا منصوبہ آپ کے کمرے کو کشادہ اور آرام دہ بنا دیتا ھے۔

12۔ متوازی جگہ کا تعین

دیواروں کے متوازی رکھا ھوا فرنیچر کمرے میں آزادانہ چہل پہل کو آسان بنا دیتا ھے۔

13۔ پہلے سے تعمیر شدہ

پہلے سے دیوار میں تعمیر شدہ الماریاں جگہ کو بڑھانے کے لئے ایک آسان حل ھے۔

14۔ سرکنے والے دروازے

یہ طریقہ کار شفافیت اور روشنی کے آسان بہاؤ کے ساتھ ساتھ گھریلو رازداری کو بھی برقرار رکھتا ھے۔

15۔ چمکدار رنگ

بعض اوقات روشن رنگ کم جگہوں کے لئے اچھے ثابت ھوتے ہیں خاص طور پر جب یہ کسی ٹھوس عنصر پر کیا گیا ھو، اور باقی جگہوں اور اشیا پر سادہ رنگ کیا گیا ھو۔

16۔ U شکل بنانے کے لئے انتظامات

رہائشی کمرے کی یہ ترتیب ایک چھوٹے کمرے کو کثیر المفید بنا دیتی ھے۔

17۔ وال پیپر کا نمونہ

وال پیپر کا D-3 K نمونہ دیوار پر خوبصورتی اور دل آویزی میں اضافہ کرتی ھے۔

18۔ شاندار لکڑی

شاندار لکڑی کا ٹچ کمرے کی دلکشی اور گرمجوشی کو بڑھا دیتی ھے۔

19۔ نقلی پتھر

جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ھے کہ قدرتی عناصر جیسے لکڑی اور پتھر کمرے کی دلکشی کو بڑھا دیتے ھیں۔اور وسعت کا احساس دلاتے ہیں۔ جعلی عناصر بھی اسی طرح کا احساس دلاتے ہیں،یہ اپنی پسند کی بات ھے۔

ان میں سے کوئی بھی آئیڈیا آپ کے چھوٹے کمرے کے لئے مفید ثابت ھو سکتا ھے۔ اگر آپ ھماری ان تجاویزسے متاثر ھو گئے ہیں تو یہ آپکو دوسرے کمروں پر بھی نظر ثانی کرنے پر مجبور کر دے گا۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine