ٹی وی لاؤنج کو خوش اسلوبی سے ڈیزائن کرنے کا طریقہ 6 تصویروں میں دیکھیں.

M Usman M Usman
студия 1й этаж в таун хаусе, Your royal design Your royal design Living room
Loading admin actions …

ہومی فائی پر آج ہم آپ کو رہنے سہنے کے لئے ایک خاص قسم کا ماڈل تجویز کرتے ہیں جو جدید قسم کے اپارٹمنٹ کے لئے موزوں ہے۔ یہ ڈیزائن اپنی جدت کی وجہ سے نئی نسل میں مقبول اور دن بدن اسکی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔

اس طرز کے کمرہ جات کے درمیاں رکاوٹ نہ ہونے کی وجہ سے بہت ساری کھلی جگہ اور وسیع رقبے کا احساس ہوتا ہے، اس کے علاوہ یہ گھر والوں یا مہمانوں کے ساتھ جمنے والی محفلوں میں سب کی شرکت کو یقینی بناتے ہے۔ اس طرح باورچی خانہ میں کام کرنے والے افرااد بھی بات چیت اور ہنسی مذاق میں دوسروں کے ساتھ شامل رہتے ہیں۔

موثر، باعمل اور خوبصورت رہائشی بندوبست سے متاثر ہو کر ہم آپ کو ایسے غیرمعمولی ماڈل کی تخلیق کے لئے سفارشات کی لسٹ کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب ڈیزائن کو مثال کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

پڑھئیے اور جانئیے!!!

1. باورچی خانے کا طائرانہ جائزہ

اس باورچی خانے کو اوپر سے دیکھئے۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ باورچی خانہ تقریباً چاروں طرف سے رہائشی علاقے کی طرف کھلا ہوا ہے۔ حالانکہ ہم اس زاویہ سے صرف کھانے پکانے والی جگہ ہی دیکھ سکتے ہیں۔ انگریزی حرف ایل(L) کی شکل کا آزمودہ کاؤنٹر باورچی خانے کے درمیان میں رکھا گیا کاؤنٹر(آئی لینڈ) اور بار  کے ساتھ موجود ہے۔

2. باورچی خانے کی بناوٹ کا سامان

اگر آپ اپنے گھر کے لئے یہ کھلی وضع قطع کا انداز اپنانا چاہتے ہیں تو آپ کو اس میں استعمال ہونے والے مواد پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ اس باورچی خانے میں سادہ مگر متوازن رنگ دیکھے جا سکتے ہیں۔ ملا جلا احساس اسکی بناوٹ میں میں وسعت پیدا کرتا ہے۔

3. زیادہ سے زیادہ جگہ

باورچی خانے کی دوسری طرف، ہم ایک دیوار دیکھ سکتے ہیں، ایک ایسا کثیر المقاصد ڈیزائن جو کم سے کم دیواروں والی رہائشوں کے لئے موزوں ہے۔

4. بار کاؤنٹر

یہ خصوصیت بلارکاوٹ ڈیزائن کے لئے ضروری ہے، نہ صرف باورچی خانے کو کھانا کھانے والے کمرے سے بظاہر الگ کرنے کے لئے بلکہ کام کرنے والے افراد کی باقی لوگوں سے گپ شپ بھی آسان بناتا ہے۔

5. ٹی وی لاؤنج والا حصہ

اس تصویر میں ہم باورچی خانے سے ٹی وی لاؤنج کو براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ اب ٹی وی لاؤنج میں آرام کرنے والے افراد کھانا بنانے والوں سے آسانی سے بات چیت کر سکتے ہیں۔

6ٓ. آخری اور سب سے اہم حصہ

کھانا کھانے والا حصہ اس سلسلے کی اہم کڑی ہے۔ کھاناپکانے اور گپ شپ لگانے کے بعد آخر میں سارے افراد کھانے کی میز پر اکھٹے ہوتے ہیں۔ اس لئے اس کی تزئین وآرائش پر خصوصی توجہ دینا ہو گی لیکن مجموعی ڈیزائن کے تاثر کو قائم رکھتے ہوئے۔

اس ٹھاٹ دار مثال کو دیکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ کھانا پکانے، کھانے اور بیٹھ کر گپ شپ کرنے کے لئے اس ماڈل میں بہت سی خصوصیات اہم ہیں۔ اب اسی سلسلے کے ایک اہم حصے بار کاؤنٹر کا تفصیلی جائزہ لیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine