modern Bedroom by GSI Interior Design & Manufacture

آپکی خواب گاہ کے لیے 13 خوبصورت تجاویز

Shenilashahzad Shenilashahzad
Loading admin actions …

یہاں ھومیفائ میں ھم ھمیشہ ایسے طریقوں کی تلاش میں ھوتے ھیں جو آپ کے گھر کو سنوارے، چاھے وہ آپکے گھر کے بنیادی ڈھانچے میں مناسب تبدیلیاں ھوں یا انٹیرئیر ڈیزائیننگ کی سکیم کو بدلنا ھو۔ اسی لیے ھم ایسی ھی تجاویز اور تخلیقی تصویریں آپ کے اپنے گھر کے لیے بھی لانا چاھتے ھیں۔اس کے لیے یہاں بہت سے پیشہ وران ھیں مگر بہت سی چیزیں آپ خود بھی کر سکتے ھیں۔

آج ھم خواب گاہ کو بہتر بناتے ھیں جو ھمارے گھر کی بہت خاص جگہیں ھوتی ھیں، اور خصوصی طور پر صرف ھماری اپنی ھوتی ھیں۔ ھم کچھ ایسے طریقے دیکھیں گے جن سے آپ اپنی خواب گاہ کو بہتر بنا سکتے ھیں، اور ھمیں یقین ھے کہ آپ اس بات سے اتفاق کریں گے کہ یہ وہ خوبصورت تجاویز ھیں جو آپکی خواب گاہ کو معیار اور ماحول کے اعتبار سے دس گناہ زیادہ بہتر کر سکتی ھیں۔

ان تجاویز کی تلاش میں ھمارے ساتھ چلیۓ جو آپ کی خواب گاہ کو انفرادیت اور دلکشی دے کر اسکو آپکے سپنوں کی خواب گاہ میں بدل دے گا۔

1۔ ساحل سمندر کا ماحول

اپنی خواب گاہ میں ساحل سمندر جیسا ماحول بنائیے ، خاموش اور پرسکون ماحول کے لیے مدھم رنگوں کو قدرتی چیزوں کے ساتھ ملائیے جیسے لکڑی اور ریت کی سطحیں۔

2۔ پڑھنے کا طاق

اگر آپکے پاس ایک کھوکھلا کونہ یا آپ کے پاس بنانے کی جگہ ھو تو آپ کشن اور سطحی دیوار کے ساتھ پڑھنے کا ایک آرام دہ طاقچہ بنائیے۔

3. آئینے دار

90 کی دھائ کے آئینے دار دیواریں اور الماریوں کے دروازے  واپس آرھے ھیں۔

4. کھلا پلان

اگر آپ کے پاس سلسلے وار خواب گاہ ھے توکیوں نا اس کو پورا کھول دیا جائے تا کہ ھلکا اور زیادہ کھلی جگہ حاصل ھو۔

5۔ روشن اور گہرا

eclectic Bedroom by homify
homify

LITTLE MS DYNAMITE AND THE URBAN GEM

homify

پیچھے کی دیوار پر گہرا رنگ کرکے آپ اپنی خواب گاہ کو زندہ کر سکتے ھیں۔

6۔ روایتی انتخاب

پرانے اسکول کے اسٹائل کو ماڈرن چیزوں ک ساتھ ملائیے جیسے فریم کیے ھوئے پلنگ اور پرانے طرز کی پینٹنگز کے ساتھ صنعتی طرز کے جھومر اورجدید کپڑے

7۔ سب کچھ روشن

سفید دیواروں کے ساتھ سفید رنگ کے کپڑے استعمال کرکے اپنی خواب گاہ کو ھلکا اور بڑا کر سکتے ھیں۔

8۔ اسٹوڈیو

اگر آپ کے پاس کنوارے کا فلیٹ یا اسٹوڈیو اپارٹمنٹ ھے، تو آپ اپنے پلنگ کے سامنے  ایک ٹب کھڑا کر سکتے ھیں آسانی کے لیے۔

9۔ آزاد روح

scandinavian Bedroom by homify
homify

Mr and Mrs Super Chilled

homify

آپ ایک آزاد روح کا اور عام احساس اپنی خواب گاہ میں دے سکتے ھیں، اس کے لیے کچھ تفریحی اور آسان شکلوں کا استعمال کریں اور ساتھ ھی کھلے تاروں کی لائیٹیں لگایئں جو چھت سے لٹک رھی ھوں۔

10۔ جیومیٹری

اپنی خواب گاہ میں کچھ تیز اور یک رنگی جیومیٹری کا استعمال کریں ایک مشکل چھوٹے قالین کے ساتھ جیسا کہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ھیں۔

مشرقی طرز

کچھ دھاتی اور مشرقی طرز کے سجاوٹی عناصر آپکی سادی رھائش کو اجاگر کر سکتے ھیں۔

12۔ تفریحی اشکال

آپ اپنی خواب گاہ  کو تفریحی وال پیپرسے جوشیلا  اور بے فکرا ماحول دے سکتے ھیں۔

13۔ سرھانے پر آرٹ کا نمونہ

eclectic Bedroom by JSD Interiors
JSD Interiors

Bedroom 2

JSD Interiors

خوبصورت سرھانا ایک پینٹ کیے ھوئے ڈیزائن کے ساتھ پورے کمرے کے ماحول کو اجاگر کرتا ھے۔

یہ آئیڈیاز کسی بھی خواب گاہ کو سدھارنے کے لیے بہترین ھیں ، مگر اس کو ملاحظہ کریں

یہ خواب گاہ کے ڈیزائن جو خاص طور پر ساؤتھ افریقن گھروں کے یے بہترین ھیں۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!