باغ کی روش کے لیے ۱۱ تجاویز جو آپ کے گھر کو خوبصورت بنائیں گی

Resham Ejaz Resham Ejaz
famous interior designers in mumbai, Fedisa Interior Fedisa Interior Houses
Loading admin actions …

کیا آپ اپنے باغ کو نیا بنانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟ تو ہم آپ کو ایک نئی روش کی تجویز دینے سے باز نہیں رہ سکتے۔ یہ گھر کی بیرونی جگہ کو ایک جگہ اکھٹا کرتی ہیں، آپ کو اپنے پھولوں تک آسان رسائی دیتی ہیں اور دیکھنے میں بے مثال نظر آتی ہیں۔ 

اگر آپ نہیں جانتے کہ آپ کے باغ میں کون سا اندازِ اچھا لگے گا تو پریشان نہ ہوں، کیوں کہ ہم نے آپ کے لیے کچھ شاندار ڈیزائن ڈھونڈے ہیں۔ ان میں سے کوئی تو ایسا ہو گا جو آپ کو پسند آئے گا اور آپ اپنے گھر میں ویسے ہی ڈیزائن کی روش بنوانا چاہیں گے، خود یا پِھر کسی زمینی معمار کی مدد سے۔ تو اپنا ساز و سامان اٹھا لیں اور شروع ہو جائیں۔

۱۔ بے ترتیب اندازِ

غور سے دیکھیں اور آپ کو پتہ چلے گا کہ یہ کوئی عام سا بےترتیب راستہ نہیں ہے کیوں کہ اِس کی اینٹوں کا درمیانی حصہ بجری سے ہوتا ہوا گھاس میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اب یہ درست طور پر اپنا کام مکمل کرنا ہوا۔ نہایت دیدہ زیب۔

۲۔ سادہ پتھر کے ٹکڑے

باغ میں اضافہ کرنے کے لیے سادگی بہترین رہتی ہے تو یہ آسانی سے لگائے جا سکنے والے پتھر کے ٹکڑے ایک اچھا انتخاب ہیں، خاص کر تب جب آپ کے پاس رقم کم ہو اور آپ ایک کام پر سارا ہفتہ صرف نہ کرنا چاہتے ہوں۔

۳۔ لکڑی کے تختے

جب سارے باغ میں اور گھر کے بیرونی حصے میں قدرتی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہو تو عرشے کے کچھ تختوں کی مدد سے ایک پر کشش راستہ بنا دینا اس سب کو مزید ہم آہنگ کر دے گا۔ ان میں لگی چھوٹی چھوٹی روشنیاں ایک نئی تجویز ہیں اور یہ رات کے وقت کیا ہی غضب ڈھاتی ہوں گی۔

۴۔ دبے ہوئے پتھر

آسانی سے بنائے جا سکنے والے دبے ہوئے پتھر لگانے کے لیے آپ کو بس کچھ گھاس صاف کر کے اس میں پتھر کے ٹکڑے لگانے ہوں گے۔ اور آخر میں آپ کو ایک ایسی روش ملے گی جس کو دیکھ کر لگے گا کہ وہ برسوں سے یہیں تھی۔ بہترین!

۵۔ شاندار زمینی منظر

تو یہ منصوبہ تو کوئی پِیشہ ور ہی بنا سکتا ہے مگر واہ! کیا بات ہے! راستے کے تختے تو خوشنما ہیں ہی مگر اِس کے دائیں طرف بجری سے بنے پتلے رستے اِس باغ کو ایک دم متاثر کن بنا دیتے ہیں۔

۶۔ چوڑے، سفید تختے

ہمیں تب بہت اچھا لگتا ہے جب روش گھاس میں مل جائے کیوں کہ یہ دیکھنے میں حَسِین لگتا ہے۔ روش میں لگاے گئے ان تختوں کی آنکھوں کو چندھیا دینے والی سفیدی ان کی سادگی کو ڈھانپ لیتی ہے اور سرسبز گھاس سے بھرے لان میں لاجواب معلوم ہوتی ہے۔

۷۔ سیڑھیوں جیسی روش

یہ مت سوچیں کہ آپ ایک اپنے باغ میں حد سے زیادہ خوبصورت روش کا مزہ نہیں لے سکتے اگر آپ کے گھر کی باہر کی جگہ تھوڑی سی ٹیڑھی میڑھی ہے، کیوں کہ آپ بالکل اس کا مزہ لے سکتے ہیں! ہمارا خیال ہے کہ سیمنٹ سے بنی سیڑھیاں ایک ڈھلوان میں بنے باغ کو کیا سے کیا بنا سکتی ہیں اور جگہ میں آسانی سے فٹ ہو سکتی ہیں۔ کچھ روشنیاں لگانے کے بعد یہ منظر مکمل ہو جائے گا۔

۸۔ لکڑی سے بنا اور فیشن ایبل

کیا آپ کو نہیں لگتا کہ لکڑی کا یہ فرش آپ کے باغ کے لیے ہی بنا ہے؟ انگریزی حرف V جیسا یہ ڈیزائن اتنا متاثر کن اور شاندار نظر آتا ہے کہ ہم خیالوں کی خیالوں میں اِس سے بنی روش سے ہوتے ہوئے کسی سائبان یا باربی کیو کرنے کی جگہ جا پہنچتے ہیں۔

۹۔ سیمنٹ کی سل

اگر آپ کو خود سے کرنے والے کام پسند ہیں تو کیوں نہ اپنے باغ میں خود ہی کچھ پتھر کی سلیں لگائی جائیں۔ اِس طرح آپ اپنی مرضی کی شکل اور سائز رکھ سکیں گے اور سب کچھ خود سے بنانے کی خوشی بھی حاصل کر سکیں گے۔

۱۰۔ پھولوں سے گھری ہوئی

Casa Sotogrande, Terra Terra Garden

یہ رستہ کتنا خوبصورت ہے! کسی پریوں کی کہانی کی طرح! پتھر کے ٹکڑوں کے بیچ اگنے والی ہری گھاس نے نہایت ہی پیاری اور پر کشش روش بنا دی ہے جو ان پھولوں کی کلیوں کے درمیان بسیرا کیے حُسْن کا نمونہ معلوم ہوتی ہے۔

۱۱۔ حیرت انگیز شکلیں

باغ کے لیے پتھر کے گول ٹکڑوں سے بنی روش منفرد ضرور ہے مگر اتنی ہی خوشنما بھی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ان کو مزید بہتر بنائے کے لیے آپ کا دِل انہیں رنگ برنگے رنگوں میں رنگنے کو چاہے مگر ہمارا خیال ہے کہ سادگی میں بھی یہ کسی سے کم نہیں۔ آپ کیا کہتے ہیں؟ 

باغات کے بارے میں مزید تجاویز کے لیے دیکھئے: چھوٹے باغات میں تالاب بنوانے کے لیے تجاویز۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine