گھر کو صاف کرنے کے 10 آسان طریقے، صرف آپکی الماری میں موجود چیزوں کو استعمال کر کے۔

usranaz usranaz
On The Pulse, Markham Stagers Markham Stagers Study/office
Loading admin actions …

گھر صفائی کرنا کبھی بھی دلچسپ عمل نہیں رہا ھے۔مگر اس عمل کو کرنا ایک بڑا مسئلہ بنا رہتا ھے،حقیقت یہ ھے کہ یہ عمل اتنا دوستانہ نہیں ھے۔

پیشہ ور صفائی کرنے والے ہمیشہ اپنے کام کو دوستانہ اور پیارے ماحول میں کرنے کی تلاش میں رہتے ہیں،اور ھم بھی ایسا ہی کر سکتے ہیں، جیسا کہ آپ کے پاس موجود ایک ذخیرہ کرنے والی حیرت انگیز الماری جس میں آپ نقصان دہ خطرناک کیمیکل رکھ سکتے ہیں۔

سنجیدگی کے ساتھ، اگر ہم آپکو کہیں کہ بغیر کسی گیس کے بخارات کے  آپ کا کچن چمک سکتا ھے۔ آپ جاننا نہیں چاہیں گے کہ کیسے؟ ٹھیک ھے ہمارے ساتھ آیئں،ھم نہ صرف آپکو بتانے جا رہے ہیں بلکہ باقی گھر کے لئے بہت اچھی تجاویز بھی بتایئں گے۔

لیموں کا رس

لیموں کا رس شاندار ھے! یہ قدرتی انٹی بیکٹیریل ،بہترین خوشبو کے ساتھ تیزابی خاصیت والا ھے،مطلب یہ کہ یہ باورچی خانے کی  گند والی ٹوکری سے شروع ھو کر آپ کے تمام گھر کی چیزوں کو نہائت آسانی سے صاف کر سکتا ھے۔آپ کو صرف کرنا اتنا ھے کہ کچھ برف کے ٹکڑوں کے ساتھ لیموں کا رس ڈالیں اور پھر اس کا کمال دیکھیں، یہ سیکنڈوں میں بہترین خوشبو کے ساتھ صاف اور چمکدار بنا دے گا۔

لیموں کا رس آپ کے گھر کی گند کی ٹوکری کو ترو تازگی بخشنے کا بہترین طریقہ ھے۔اگلی بار جب آپ اپنے کچن کی صفائی کرنے لگیں تو لیموں کے رس میں ایک چھوٹے کپڑے کو بگھو کر چیزوں کو صاف کریں تو آپ کے ھوش اڑ جایئں گے کہ کتنی بہتریں آپ کے کچن کی خوشبو ھے۔

یہ کس قدر آسان تجویز ھے،تانبے اور پیتل کے لئے لیموں کا رس ایک قدرتی پالشنگ ٹانک ھے۔یہ اسکی سطح کو خراب نہیں کرے گا بلکہ اسکی چمک دمک کو بڑھا دے گا۔صرف ایک سادہ اور تیز رگڑائی کے ساتھ۔

سرکہ

سفید سرکہ کا استعمال بھی اتنا ہی آسان ھے جتنا کہ لیموں کا رس، یہ ایک گریسنگ کو ختم کرنے کے طور پر استعمال ھوتا ھے۔خاص طور پر اوون کو سفید سرکہ سے دھونے سے چمک بڑھ جائے گی،اسلئے تمام اندر کی تہوں میں سرکہ لگایئں،چند منٹوں کے لیے چھوڑ دیں۔اور پھر تمام گندگی کو کپڑے سے صاف کر لیں۔حقیقت میں سخت داغوں کے لئے سفید سرکہ کے ساتھ میٹھا سوڈا کا استعمال کریں۔

فرش کی ٹائلیں جلد میلی ھو جاتی ہیں،اپنی پانی کی بالٹی میں کچھ سفید سرکہ ڈالیں اور ٹائلوں کو دھویئں،یہ پہلے سے دو بار زیادہ چمک پا لیں گی۔ اسکا صرف منفی پہلو یہ ھے کہ اسکے بو بہت تیز ھوگی، اسکو ختم کرنے کے لئے اور  ہوا کو خوشبودار بنانے کے لیے کچھ میٹھی مہک جیسے پودینے کی مہک شامل کریں۔

یہاں پر ایک چیز یہ کہ جس طرح سفید سرکہ میل کو ختم کرنے میں بہترین ھے اسی طرح پانی کے داغوں کو بھی ختم کرتا ھے۔ایک بہترین تجویز یہ ھے کہ تشو پیپر یا کپڑا بھگو کر پانی کی ٹونٹیوں کو اچھی طرح صاف کریں۔یا بری طرح متاثرہ جگہ پر سرکہ کا بیگ باندھ دیں۔اور ایک رات کے لئے چھوڑ دیں۔حتٰی کہ آپ ایک پھوار مارنے والی سفید سرکہ مکس کر کے بوتل بھر لیں اور اسے استعمال کر کے شاور سکرین کو صاف ستھرا چمکدار بنایئں۔

میٹھا سوڈا

Top Dog Mattress Loaf Bedroom

میٹھا سوڈا ایک سستا اور حیرت انگیز اثر دکھانے والاصفائی کا کارندہ ھے۔سرکہ کو شامل کرنے سے یہ ایک سخت داغ مٹانے والا پیسٹ بن جائے گا۔لیکن پھر بھی،یہ اپنے طور پر ببھی بہت بہترین ھے۔اگر آپ کے پاس گدا ھے اور اس نے اچھے دن گزار لئے ہیں تو اپنے بستر کو اتاریں، چمک کے لئے پسندیدہ تیل کے ساتھ میٹھا سوڈا شامل کر کے بھگویئں۔اس کو ایک گھنٹہ یا جتنا آپ چاہیں اس ٹائم تک چھوڑ دیں،پھر اچھی طرح نچوڑ دیں۔ زبردست! اب میل اور گندگی ماضی کا حصہ بن گئی ھے۔

قالیناور کارپٹ کو بھی اسی طرح وقت کے ساتھ ترو تازگی کئ ضرورت ھوتی ھے،آپ اس کے ساتھ بھی یہی طریقہ استعمال کر سکتے ہیں جو گدا کو دھونے کے لئے ہم نے مشورہ دیا۔ بس بھگوئیں اور نچوڑیں۔ حتٰی کہ پالتو جانوروں کے بستر بھی آپ اس طریقہ سے بلکل نئے جیسے بنا سکتے ہیں۔

کوکا کولا

ہم جانتے ہیں کہ آپ کیا سوچ رہے ہیں،نہیں، ہم بےوقوف نہیں ہیں۔اگر آپ کے بیت الخلا میں پیلے بھدے داغ بن گئے ہیں تو ایک شاندار تجویز یہ ھے کہ کوکاکولا کو ایک رات کے لئے وھاں پھینک دیں اور صبح، آپکو یہ چمکتا کٹورا کی طرح ملے گا۔ہمیں یقین ھے آپ اس وقت تک اسے تسلیم نہیں کریں گے جب تک آپ اسے آزما نہیں لیتے۔

خشک شیٹس

آپ کی ٹچ سکرین، ٹیلی وژن کی ھو یا کمپیوٹر کی،قدرتی طور پر دھول کو اپنی طرف کھیچتی ہیں،سٹیٹک کا شکریہ جنھوں نے دھول کو صاف کرنے کے لئے خشک شیٹس ایجاد کیں۔یہ دھول کو دوبارہ جمع ھونے سے بچاتی ہیں اور ایک شاندار مہک چھوڑتی ہیں۔آپ اسے اپنے سکرٹنگ بورڈ پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine