چھوٹے گھروں کے لئے 20 عملی تجاویز

Request quote

Invalid number. Please check the country code, prefix and phone number
By clicking 'Send' I confirm I have read the Privacy Policy & agree that my foregoing information will be processed to answer my request.
Note: You can revoke your consent by emailing privacy@homify.com with effect for the future.

چھوٹے گھروں کے لئے 20 عملی تجاویز

usranaz usranaz
classic  by Massive Naturmöbel, Classic
Loading admin actions …

کراہ پر گھر لیتے ھوئے سب سے عام مسئلہ جو درپیش آتا ھے وہ بہت تھوڑی جگہ پر گھر کے سامان اور چیزوں کو ذخیرہ کرنا ھوتا ھے۔ اگر آپ کانیا گھر چھوٹا ھے تو اس کا یہ مطلب نہیں ھے کہ آپ اسے سجا نہیں سکتے۔آپ کے گھر کو منظم کرنے یا اس کے تمام مسائل حل کرنےمیں مدد کرنے کے لئے  ھومی فائی کے اس مضمون میں 20 عملی تجاویز اور طریقے  پیش کئے گئے ہیں۔ چلیں دیکھتے ہیں کہ کون سی تجویز آپ ک گھر کے لئے بہترین ثابت ھو گی!

1۔ پلنگ کے نیچے

سردیوں کے ملبوسات اور تکیوں کو ذخیرہ کرنے کے لئے، جو کہ آپ کے خواب گاہ میں کسی گوشے وغیرہ جگہ گھیرے بغیر اور  آسانی سے حرکت کرنے والے بکس اور درازیں بہترین جگہ ہیں۔

2۔ بڑی درازیں

بڑی درازیں جو پلنگ کے نیچے آسانی سے پوری آ جاتی ہیں، سردیوں کے لوازمات جیسے جیلٹس، جوتے اور سکارف جو کہ سال میں ایک بار ہی استعمال ھوتے ہیں ۔کو ذخیرہ کرنے کا ایک اور آسان طریقہ ھے۔

3۔ صرف جوڑے کے لئے

ایک نو بیاہتا جوڑا جس کے بچے نہ ھوں، وہ بھی اپنے چھوٹے کمرے یا سٹوڈیو اپارٹمنٹ میں  ذخیرہ کرنے کے مسائل کے حل کے لئے یہ طریقہ استعمال کر سکتے ہیں۔

4۔ دلچسپ ذخیرہ کرنے کی جگہ

آپ اپنے رہائشی کمرے کی اشیا کو بھی پسندپدہ سٹوریج کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

صوفہ

صوفہ کے نیچے درازیں شامل کریں، بس گدیلوں کو ہٹائیں اور سٹور حاضر!

ذخیرہ کی جگہ

یہ گھروں اور اپارٹمنٹس کے لئے بے ترتیبی کو پھیلائے بغیر ایک بہترین حل ھے۔

5۔۔ کثیر المقاصد

ایک شاندار اور رنگین ڈیزائن کے ساتھ  جدید کچن ،ایک فعال عملی اور منظم جگہ کو شامل کرتا ھے۔

عملی طور پر

یہ بظاہر چھوٹی جگہ ھے۔ لیکن اس کمرے میں ہر چیز موجود ھے۔

گھریلو دفتر

اس کچن کا عقبی حصہ گھریلو دفتر کے طور پر استعمال ھو رہا ھے، حقیقت میں سنسنی خیز ڈیزائن ھے۔

6۔ فائدہ اٹھائیں

سفید رنگ کھلی جگہ کا  منظر پیش کرتا ھے،اور ساتھ میں قدرتی روشنی مل جائے تو تو اس کا تاثر دلکش ھو جاتا ھے۔

منظم

فرنیچر کا گوشہ ایک بہترین سٹوریج ھو سکتی ھے۔یہ چھوٹا بار کیسا لگا؟

7۔ خوشگوار

کام کرنے کی جگہ کا نچلا حصہ باہر کھینچنے والے سٹوریج کے لیے زبردست ھے۔

8۔ مخصوص جگہیں

روز مرہ استعمال کے برتنوں کو کچن کے مخصوص درازوں میں ذخیرہ کریں۔

9۔ ہم مزاج رنگوں کے ساتھ

اپنے گھر کے  حصوں کو مختلف رنگوں کے ساتھ واضح کریں۔

10۔ سیڑھی لگایئں

سیڑھیوں کے نیچے شیلف بنایئں اور اپنی کتابوں کو صاف اور سنبھال کے رکھیں۔

11۔ شاہکار

ایک جمالیاتی عنصر کے اضافے کے ساتھ بالا خانہ کی طرف جاتی خوبصورت سیڑھیاں۔

12۔ حقیقی

ایک اور خوبصورت سیڑھیوں کا خوبصورت اضافہ جو کہ عملی شاہکار میں گھل مل گئی ھے۔

13۔ الماری کیس

 Corridor & hallway by Chase Furniture, Modern
Chase Furniture

Innovative storage solutions.

Chase Furniture

سیڑھیوں کے نیچے شاندار الماری سٹوریج کو بڑھانے کا بہترین طریقہ ھے۔

14۔ پرلطف عشائیہ

کچن میں کھانے کی میز کے ساتھ سماجی جگہ کو کشادہ بنایئں۔

15۔ کچھ خوبصورت رنگ

 سفید رنگ کے ساتھ کچھ ہلکے رنگ کچن کی خوبصورتی کو بڑھانے کے ساتھ  جگہ کو روشن کر دیتے ہیں۔

16۔ شیلفیں

فرشی جگہ کو بچاتے ھوئے دیواروں اور شیلفوں کا استعمال کریں۔

17۔ روائتی فرنیچر

اپنی جگہ کے مطابق مرضی کا روائتی جدید فرنیچر کا انتخاب کریں ۔

18۔ غسل خانہ/ دھوبی خانہ

کپڑے دھونے کےآلات کو غسل خانہ میں ضم کریں اور سرف اور ڈٹرجنٹ کے لئے شیلف بنایئں۔

19۔ ٹی۔وی کی جگہ

سیڑھیوں کے نیچے ٹی۔وی کی جگہ بنایئں اور اپنے جگہ کو ضائع ھونے سے بچائیں۔

20۔ ایک خاص گوشہ

اونچی چھت کا مطلب بہت سی شیلفوں کی سطحیں ھو سکتی ہیں۔ ان 24خوبسورت آیئڈیاز پر ایک نظر ڈالیں۔

 Houses by Casas inHAUS, Modern

Need help with your home project?
Get in touch!

Discover home inspiration!