asian Living room by studio 7 designs

ایک جدید 3 بی۔ایچ۔کے اپارٹمنٹ کراچی میں۔

usranaz usranaz
Loading admin actions …

سٹوڈیو 7 ڈیزائن پر داخلہ معماروں کی طرف سے مسٹر وورا اور اس کے خاندان کو پیش کیا گیا یہ کراچی میں 2بی۔ایچ۔کے کا  جدید اپارٹمنٹ بہت زیادہ پر سکون کے ساتھ دلکش بھی ھے۔ اس اپارٹمنٹ کی جدید طرز ،کشادہ کمرے ،منظم لائٹس کا انتظام اور آرام دہ کھلا ماحول دیکھنے کے قابل ھے۔بہت سی جگہوں پر ہلکے اور گہرے رنگ کی لکڑی کا ملاپ اس اپارٹمنٹ کی دلکشی اور خوبصورتی کو ظاہر کرتی ہیں۔ کم سے کم بصری دلکشی کے ساتھ بڑی خواب گاہیں۔ تخلیقی پینل اور خوبصورت ذخیرہ کی جگہیں اس داخلی حصے کی کشش میں اضافہ کرتی ہیں۔

دلکش رہائش

سفید رنگ کے ساتھ ،روائتی فرنیچر اور طاقتور لائٹس اس جگہ کو کشادہ اور روشن بناتی ہیں۔ خوبصورت لٹکتی بتیاں اور صاف شفاف لکڑی کی بنی کافی میز اس کی خوبصورتی کو مکمل کرتی ہیں۔ کرسیوں پر دلکش ہلکے رنگ کے پرنٹ، دیواروں پر خوبصورت وال پیپر اور صوفہ پر نارنجی رنگ کے گدیلے، آپ کی شخصیت کو اجاگر کرتی ہیں۔

تخلیقی عناصر

اس بلند مقام سے،اس طریقہ کار کی تعریف کر سکتے ہیں جس سے آپ لکڑی کے ٹی۔وی یونٹ کے زریعے کچن کے سادہ منظر کو چھپا سکتے ہیں۔ ایک خوبصورت تراشدہ لکڑی کا حصہ سفید صوفہ کے پسِ منظر کے طور پر کاے کر رہا ھے اور اس جگہ کی اہمیت کو بڑھا راھا ھے۔

لکڑی اور جیومیٹری

گہرے اور ہموار عناصر اس فلیٹ میں خوشگوار احساس دلاتے ہیں، جب کہ جیومیٹریکل اشکال اور کھڑکیاں بصری دلچسپی کو بڑھاتی ہیں۔ ال کی جالی دان بھی روشنی اور ھوا کے گزرنے کا زریعہ فراہم کرتے ہیں۔

خوبصورت کھانے کی جگہ

خوبصورت گرینائٹ کی سطح کے ساتھ ایک چکنی کھانے کی میز اور ساتھ میں جدید کرسیاں اس کھانے کی جگہ کو آرام دہ بنانے کے ساتھ ساتھ دلکش بھی بناتے ہیں۔لکڑی کے ساتھ لٹکتی لائٹ اور خوبسورت فانوس منفرد نظر آتا ھے اور اس کھانے کی جگہ کو کچن کے ساتھ ضم کرنا ہمیں بہت پسند ہے۔

کشادہ منظر کے ساتھ خواب گاہ

سادہ اور ہموار رنگوں کے ساتھ گہرے رنگ کی لکڑی کے عناصر اس خواب گاہ کو باوقار اور آرام دہ بناتے ہیں۔ مدہم روشنی میں،ایک تعمیر میں شامل سٹائلش الماری اور ایک بڑے پلنگ کی چادر کے ساتھ روشن گدیلے اس خواب گاہ کی خوبصورتی کو مکمل کرتے ہیں۔ 

بڑے کالے شیشے پرائیویسی پر سمجھوتہ کیے بغیر سورج کی روشنی کے بہاؤ کو اجازت دیتی ھے۔ یہ شہر کے شاندار مناظر بھی پیش کرتی ھے۔ نرم سرمئی پردے، ایک صاف شفاف ڈریسنگ یونٹ اور کھڑکی کے پاس آرام دہ نشست اس بات کی یقین دلاتئ ہیں کہ یہ جگہ سب سے بڑھ کر آرام دہ اور پرسکون ھے۔

بہترین معیار

اس کم و بیش جدید خواب گاہ کو روشن اور کشادہ بناتے ھوئے میں سفید رنگ کوغالب کیا گیا ھے،ٓ۔ چکنی لکڑی خوشگوار احساس پیدا کرتی ھے ، جبکہ سرمئی پرنٹڈ پلنگ کی چادر سفید رنگ کی یکسانیت کو توڑتی ھے۔ ایک افسانوی پینٹنگ اور دیوار پر ایک روائتی سجاوٹی ٹکڑا اس خواب گاہ کی خوبصورتی کو مکمل کرتا ھے۔

منافع بخش گھریلو دفتر

یہ روشن اور سفید گھریلو دفتر ہموار کالی سطح کے ساتھ تھوڑا سا  ہم مزاج ماحول پیدا کرتا ھے، اس یقین کے ساتھ کہ یہ ماحول کو خراب نہیں کرے گا۔ تھوڑا لیکن آرام دہ فرنیچر ،بڑی کھڑکیاں اور دلکش مصنوئی بتیاں اس کو صحیح اور منافع بخش جگہ بناتی ہیں۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!