classic Bedroom by FREELANCE

ایک جدید اور خوبصورت گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Loading admin actions …

 ماہرین آج آپ کے لیے ایک جدید ، نفیس اور آرام دہ گھر لائے ہیں۔ کھلی ترتیب، لکڑی کے استعمال ، جدید فرنیچر، جگہ بچانے والی سامان رکھنے کی جگہوں اور پرسکون رنگوں کے ساتھ یہ رہائش گاہ پرکشش اور آرام دہ طرز زندگی کا وعدہ کرتی ہے۔ 

مرکزی خواب گاہ خاص طور پر پر آسائش ہے اور گھر کے مکینون کے ذوق کی گواہی دیتی ہے۔

فیشن پرست رہائش کا منظر

سبز نَمونوں والے پردوں اور گملوں کے ساتھ سرمئی رنگ کے لکڑی کے آرام دہ کاؤچ اِس مہذب لاؤنج کو پر کشش اور پر سکون بنا دیتے ہیں۔ اینٹوں جیسی ٹائلوں والی دیوار پر سجی زیبرا کی تصویر توجہ کھینچ لیتی ہے جبکہ لکڑی کی خوبصورت آڑ اِس لاؤنج  کو آہستگی سے گھر کے باقی حصوں سے الگ کر دیتی ہے۔

عمدہ تفریح

یہ حیران کن ہےکہ کس طرح ٹی وی کے گرد موجود دیوار کو کتابیں اور دوسرا سامان رکھنے کے لیے لکڑی کا شیلف بنا کر استعمال میں لایا گیا ہے۔

دیوار میں لگی ہوشیار الماری

کھانے کی جگہ پر ہلکے رنگ کی نفیس لکڑی سے بنی یہ برتن رکھنے کی الماری اپنے صاف ستھری وضع کی وجہ سے نمایاں ہوتی ہے۔ شیشے کے دروازوں کو کھولے بغیر آپ الماری کے اندر دیکھ سکتے ہیں جبکہ گرینائٹ سے بنا ہموار کاؤنٹر گملے اور تصویریں رکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

نرم گرم اور معقول کچن

گہری لکڑی کی الماریاں اور شیلف نہ صرف اس کشادہ کچن میں سامان رکھنے کی بہت سی جگہ فراہم کرتا ہے بلکہ سفید ماحول کے ساتھ خوبصورتی سے مل جاتا ہے۔ خالی جگہوں کو فریج اور کپڑے دھونے کی مشین رکھ کر استعمال میں لایا گیا ہے جبکہ اینٹوں کی دیوار تھوڑا دیہی انداز لے آتی ہے۔ 

باورچی خانے کی دوسری طرف ہموار اور خوبصورت لکڑی کی الماریوں کے علاوہ رنگین فن پارے جمالیات کا نمونہ ہیں۔ بڑی بڑی شیشے کی کھڑکیاں ڈھیر ساری دھوپ اندر لے آتی ہیں۔

شاہانہ خواب گاہ

لکڑی کا خوبصورت فرنیچر، کشادگی اور پرسکون روشنیاں مل کر بیڈ روم کو شاہانہ ماحول دیتی ہیں۔ نرم گرم لینن، تنصیب کردہ شیلف، داہنی دیوار پر لوہے سے بنا دلکش فن پارہ اور رنگین شیشے مل کر اس جگہ کو متاثرکن بناتے ہیں۔ پرسکون رنگ، کمرے کے درمیان موجود خوبصورت ستون اور فانوس کشش میں اضافہ کرتے ہیں۔

کمرے کا دوسرا حصہ تفریح کے لیے وقف کیا گیا ہے۔ 

اب ایک اور سفر پر چلیے: ۱۳۳ میٹر پر مشتمل ایک گھر۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!