classic Garden by Roger Webster Garden Design

آپ کے ستارے کے حساب سے آپ کے لیے بہترین با‏غ

Resham Ejaz Resham Ejaz
Loading admin actions …

ہم ایک مکمل گھر کی ضرورت سے واقف ہیں: ایک لاؤنج جو مہمانوں کا استقبال کرے، ایک کچن جو لوگوں کا ذوق نکھارے، اور ایک صحن جو لوگوں کو زیادہ سے زیادہ وقت گھر سے باہر گزارنے پر مجبور کرے۔

مگر انٹیریئر ڈیزائن کی تمام تراکیب ایک طرف ،  آپ کو یہ کیسے پتا چلے گا کہ آپ کے بہترین باغ کو کیسا نظر آنا چاہیے؟ اگر آپ کو تمام راستے بند نظر آئیں تو کیوں نہ آپ کے ستارے کو آپ کے لیے انتخاب کا موقع دیا جائے؟  

بھلے ہی زیادہ تر لوگ اپنے ستارے کے بارے میں زیادہ تحقیق کرنے کی کوشش نہیں کرتے، اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ یہ خاصے دلچسپ ہوتے ہیں۔ 

تو اگر آپ یہ راستہ چننا چاہتے ہیں تو آگے بڑھیے اور دیکھیے کہ آپ کے باغ کو کس چیز کا انتظار ہے۔

حمل (۲۱ مارچ تا ۱۹ اپریل)

modern Garden by Planungsbüro STEFAN LAPORT
Planungsbüro STEFAN LAPORT

Moderner pflegeleichter Gräsergarten – Gestaltungsprinzipien

Planungsbüro STEFAN LAPORT

بھیڑ کا نشان لیے عام حمل زندگی کو لے کر خاصے پرجوش ہوتے ہیں، جو ان کی نئی اور حسین جگہیں بنانے کی خواہش سے ظاہر ہوتا ہے۔

تو ایک حمل کے لیے بڑے بڑے پھولوں اور سرسبز گھاس کے ساتھ ایک رنگ برنگا اور خوشگوار باغ بنائیں۔

ثور (۲۰ اپریل تا ۲۰ مئی)

ایک ثور کی لغت میں 'بےساختگی' کا لفظ نہیں پایا جاتا، کیوں کہ یہ کسی بھی کام کا ارادہ کرنے سے پہلے اپنے تمام انتخابات کا جائزہ لیتے ہیں ، اور اس میں ان کے باغ شامل ہیں۔

تو ہم نے سکون پھیلاتے مقامی پھولوں سے بھرا ایک سبز باغ چنا اور ان گلاب کے پھولوں کے نسوانی رنگ ایک پرسکون ہم آہنگی تخلیق کرتے ہیں۔

جوزا (۲۱ مئی تا ۲۰ جون)

کیا وہ جڑواں نشان آپ کے ستارے کا ہے؟ تو آپ ضرور بہت باتونی ہیں اور اپنی جلدی گھل مل جانے والی فطرت کی وجہ سے جلد دوست بنا لیتے ہیں۔

پھولوں کے ساتھ ساتھ عام جوزا اپنے باغ میں نئے ڈیزائن پسند کرتے ہیں کیوں کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی گھر کے باہر کی جگہیں ان کے گھر والوں اور دوستوں کے لیے خاص ہوں۔ تو رنگوں کے امتزاج اور ایک خوبصورت ٹیرس کے بارے میں سوچیے۔

سرطان (۲۱ جون تا ۲۲ جولائی)

سرطان پرسکون اور سمجھ دار ہونے کے ساتھ ساتھ ہمدرد بھی ہوتے ہیں یہ حساس لوگ کافی بار دنیا سے کٹ جانا پسند کرتے ہیں، جیسے کوئی کچھوا اپنے خول میں چھپ جائے۔

عام طور پر سرطان سفید گلاب، چنبیلی اور دوسرے ایسے پودے   پسند کرتے ہیں جورومانس اور سکون پیش کریں، اور وہ ایسے پودوں کے لیے درست مٹی بھی چنتے ہیں۔

اسد (۲۳ جولائی تا ۲۲ اگست)

country Garden by Carla Wilhelm
Carla Wilhelm

Vurige border

Carla Wilhelm

شیر جنگل کا بادشاہ ہوتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اسد توجہ گھیرنا پسند کرتے ہیں، اور ایک بہترین طور پر تراشیدہ باغ سے زیادہ تعریفیں بھلا کیا سمیٹ سکتا ہے؟

ایک اسد کے باغ کے لیے درست پودوں میں رنگ برنگےپھول پودے جیسا کہ پیلے سوسن اور سورج مکھی شامل ہیں۔ بس خود کو سراہنے والے لوگوں کے لیےایک دو آرام دہ جگہوں کا اضافہ مت بھولیں۔

سنبلہ (۲۳ اگست تا ۲۲ ستمبر)

asian Garden by dirlenbach - garten mit stil
dirlenbach – garten mit stil

Buddha-Skulptur zwischen blühenden Rhododendren

dirlenbach - garten mit stil

دوشیزہ کے نشان سے تعلق رکھنے والے لوگ نہایت منظم اور محنتی ہوتے ہیں۔یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ ان کے باغ  کے ہر حصے میں یہ خصوصیات نظر آتی ہیں۔

تو ایک باریک بین اور متاثر کن ڈیزائن کی توقع کریں جس میں جنگلی پھول اور کلاسک گلاب خوبصورتی سے اکٹھے کیے جائیں گے۔ اور یہ بھی جان لیں کہ باغ کے راستے اور پتھربالکل ٹھیک طرح لگائے جائیں گے۔

میزان (۲۳ ستمبر تا ۲۲ اکتوبر)

 Rock Garden by Gärten für Auge und Seele
Gärten für Auge und Seele

Eine kleine Terrasse lädt zum Verweilen ein.

Gärten für Auge und Seele

میزان کافی رومانوی اور شائستہ ہوتے ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ نہ صرف عام زندگی میں بلکہ گھر کی سجاوٹ میں بھی نمایاں ہوتے ہیں۔ کیوں کہ یہ توازن کو خاص اہمیت دیتے ہیں، انہیں ایک بہترین باغ تخلیق کرنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

ایک عام میزان کا باغ سادہ بھی ہو گا اور عملی بھی۔اس میں رسمی اور رومانوی دونوں مواقعوں کے لیے بیٹھنے کی جگہ شامل ہو گی اور رنگ برنگے پھول موجود ہوں گے۔

عقرب (۲۳ اکتوبر تا ۲۱ نومبر)

یہ جذباتی لوگ اپنی تمام ملکیت پر فخر کرتے ہیں تو یہ اپنی تمام جگہ کو خاص اہمیت دیتے ہیں جن میں باغ بھی شامل ہیں تو یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ یہ اپنے باغ اور صحن کو ہمسایوں کی نظروں سے بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

ان کے باغ میں بہت سے کانٹوں والے پودے دیکھ کر حیران نہ ہو جائیے گا، خاص کر حفاظتی دیوار کے اوپر۔اور ہاں، عقرب تھیم کے شوقین ہوتے ہیں جو ان کے باغ کے ڈیزائن میں صاف نظر آتا ہے۔

قوس (۲۲ نومبر تا ۲۱ دسمبر)

classic Garden by Pflanzenfreude.de
Pflanzenfreude.de

Zarte Schneeball-Blüten in Kombination mit Töpfen in Lavendel

Pflanzenfreude.de

یہ جرات مند، کھلی سوچ کے حامل افراد ہمہ وقت مزے دار کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔ تو اگر آپ انہیں مٹی سے کھیلتے دیکھیں تو جان لیں کہ آخری نتیجہ شاندار ہونے والا ہے۔

اس تیر والے نشان کے لیے ہم چھوٹی جھاڑیوں یا نرگس کے پھولوں کا مشورہ دیں گے۔ ان  اونچے تخیل والوں کو مختلف اقسام جچتی ہیں۔ اور اتنا یقین رکھیں کہ آپ ان کے باغات میں جب بھی قدم رکھیں، انہیں اچھا ہی پائیں گے۔

جدی (۲۲ دسمبر تا ۱۹ جنوری)

modern Garden by Terra
Terra

Jardin de Flores

Terra

حوصلہ مند اور ثابت قدم، یہ ایک جدی کی مرکزی خوبیاں ہیں۔یہ ایسے لوگ ہیں جنہیں نئے لوگوں یا ماحول میں گھلنے ملنے کے لیے کچھ وقت چاہیے ہوتا ہے۔

باغ کے لیے ان کا بہترین انتخات پر اسرار پھول ہو تے ہیں جیسا کہ بنفشہ، سحلب اور سوسن۔ اور ایک عام جدی کے باغ میں سجاوٹی پتھروں سے بنی روش ضرور موجود ہوتی ہے۔

دلو (۲۰ جنوری تا ۱۸ فروری)

یہ اندازہ لگانا کوئی مشکل کام نہیں کہ ان کے باغ میں ایک تالاب ضرور ہو گا۔ چونکہ دلو کو ہمیشہ نئے رجحانات کو خبر ہوتی ہے، آپ ان کے باغ کو نئے انداز کا ہی پائیں گے۔

تو ان کے باغ میں ایک تالاب، کچھ کنول کے پودے اور ایک نشست گاہ ہونی چاہیے جہاں یہ دوستوں سے مل سکیں۔

حوت (۱۹ فروری تا ۲۰ مارچ)

حوت ایک اور ایسا ستارہ ہے جسے خواب دیکھنا پسند ہے۔ یہ ہمدرد لوگ کم وقت میں آپکے دوست، محبوب اور ساتھی بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کیں کہ یہ دنیا کی تلخ حقیقتوں سے دور خیالوں کی دنیا میں رہنا پسند کرتے ہیں، ان کے خوابوں کی جگہ کو سجانے کے لیے ہم نرگس اور سفید سوسن کے پودوں کا مشورہ دیں گے جو ایک جادوئی ماحول بنا دیں۔ اور ان کے باغ میں  پریوں کی کہانی جیسے کچھ نمونے دیکھ کر حیران نہ ہو جائیے گا۔ 

یہاں دیکھیے: باغ کی روش کے لیے ۱۱ تجاویز جو آپ کے گھر کو خوبصورت بنائیں گی۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!