۸ تجاویز اپنے گھر کو چوروں سے محفوظ رکھنے کے لیے جب آپ باہر ہوں!

Shahtaj Shahtaj
homify Windows
Loading admin actions …

دسمبر چھٹیوں پر جانے کے لیے دنیا بھر میں پسندیدہ مہینہ مانا جاتا ہے، کرسمس منانے کے لیے اور اپنے پیاروں کے ساتھ نیا سال منانے کے! چھٹیوں کا موسم خوشی اور پر جوش استقبال کا وقت ہوتا ہے لیکن خوشی قلیل مدتی ہوگی اگر آپ لٹے ہوئے گھر میں لوٹیں! آج ہم آپکے لیے چھٹیوں پر جانے سے پہلے کیے جانے والے ۸ لازمی کاموں کی فہرست لے کر آئیں ہیں۔ ان میں سے کچھ تجاویز عام طور پر جانی جاتی ہیں لیکن یاد دہانی کبھی بری نہیں ہوتی خاص کر جب اپنے گھر کی حفاظت کی بات آتی ہے تو۔ چلیں اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں!

۱ . لاک کریں

ظاہر ہے؟ کبھی کبھار لوگ کھڑکی یا دروازہ چیک کرنا ترک کردیتے ہیں یہ سوچ کر کہ یہ بند ہوگا۔ لیکن، شاید کسی افراد خانہ نے دوبارہ کھڑکی کھولی ہو آپکے کل چیک کرنے کے بَعْد! گھر سے نکلنے سے پہلے ایک حتمی جانچ کرنا لازمی ہے۔

۲ . توجہ سے بچیں

اپنے بیگ کو گاڑی میں نہ رکھیں اگر آپ کسی نامعلوم شخص کو ٹال مٹول کرتا دیکھیں۔ چھٹیوں کے موسم میں شرپسندوں کا خالی گھروں کے گرد آسَان ڈکیتی کے لیے چکر لگانا عام بات ہے۔ اگر وہ مشکوک لگیں، تو ذمداران کو فوری آگاہ کردئیں۔

۳ . اپنی قیمتی چیزوں کو چھپا دیں

اگر آپکی کھڑکی اور متلاشی نگاہوں کے درمیان کوئی رکاوٹ نہیں ہے، تو نقطہ نظر سے تمام مہنگی اشیاء کو چھپانا یقینی بنائیں۔ چاہے وہ ٹی وی سیٹ ہو، کمپیوٹر یا دوسری قیمتی اشیاء، تمام قیمتی سامان چھپا دیں ممکنہ چوروں کے لیے اپنے گھر کو غیر متاثر کن بنانے کے لیے۔

۴ . فون بند کردیں

پر شور بجنے والا، بے جواب فون چوروں کے لیے کھلا دعوت نامہ ہے۔ اپنے فون کی آواز کو بند کردیں تا کہ گھر خالی ہونے کا کوئی اشارہ نہ ملے۔ اور ہر ایک کو یہ بتانے سے گریز کریں کہ آپ کتنے دن تک باہر رہینگے۔ آپکو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ یہ خوبصورت دیوان خانہ معماروں کی طرف سے لائٹس اینڈ شیڈز سٹوڈیوز پر پیش کی گئی تھی۔

۵ . گیس، پانی بند کردیں

ہمیشہ چھٹیوں پر جانے سے پہلے پانی اور گیس کے کنیکشن کو بند کردیں۔ ایک حادثاتی شگاف آپکی واپسی پر آپکے گھر کو کھنڈرات میں بَدَل دیگا۔

۶ . اخبار کی ترسیل منسوخ کردیں

آپکے اخبار اور رسالہ مہیا کرنے والے کو آپکی غیر موجودگی میں ترسیل معطل کرنے کے بارے میں مطلع کردیں۔ آپکی دہلیز پر اخبار کے بڑھتے ڈھیر چوروں کو ایسے متوجہ کرینگے جیسے شہد مکھیوں کو! متبادل صورت میں، کسی بھروسے مند پڑوسی سے روزانہ اخبار اٹھانے کو کہہ دیں۔

۷ . اضافی چابی ہٹا دیں

با اندازِ یا گملے کے نیچے اضافی چابی رکھنا ایک عام عمل ہے۔ اپنے جانے سے پہلے اضافی چابی کو اسکی چھپائی ہوئی جگہ سے ہٹانا یقینی بنائیں۔

۸ . نشانات مٹا دیں

کبھی کبھار چور سازگار گھروں پر نشان بنالیتے ہیں۔ اگر آپ اپنے گھر کے بیرونی حصے پر کوئی مشکوک نشان دیکھیں تو اسے فوری طور پر ہٹا دیں۔

یہ ۸ تجاویز چھٹیوں میں آپکے گھر کی حفاظت میں بہت کام آئینگے! یہاں دوسری کہانی بھی ہے جو آپکو پسند آئیگی - کم بجٹ میں گھر کی سجاوٹ کے ۱۱ آئیڈیاز جو آپکے گھر کو مہنگا دکھائینگے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine