classic Kitchen by Rencraft

با ورچی خانے کا سٹور جو آپ کی زندگی آسان بنا دے گا

usranaz usranaz
Loading admin actions …

آپ کو اپنے گھر کے ہر کمرہ کے لئے سٹور کی ضرورت ھوتی ھے،لیکن ایک جگہ ایسی ھے جہاں سٹور کا مطالبہ سب سے زیادہ ھے، وہ ھے آپ کا باورچی خانہ! ہر چیز کے بارے میں سوچیں، آپ کو ہر چیز باورچی خانے میں سٹور کرنے کی ضرورت ھے۔یہ کتنا بڑا اور بھاری کام ھے اور جلد ہی آپ کو پتہ چل جائے گا کہ اس کو سنبھالنا آپ کے اختیار میں نہیں ھے۔ لیکن کیا آپ جا نتے ہیں کہ کتنے آسان اور جدید سٹوریج کے مسائل کا حل یہاں ہرابھی موجود ھے؟ کسی بھی باورچی خانہ کے منصوبہ ساز سے اپنے سٹور کی ضرورت کے مطابق پوچھیں اور وہ آپ کو اس کا حل بتائے گا،۔ لیکن اگر آپ کو اس بات کا چھوٹا سا ثبوت چاہئے اور آپ اپنی جگہ کو منظم کرنے کی حوصلہ افزائی چاہتے ہیں تو ابھی ہمارے ساتھ چلیں اور ان بہترین آئیڈیاز پر ایک ںظر ڈالتے ہیں۔

1۔ دیوار میں لگا برتنوں کا ریک

  by The Plate Rack
The Plate Rack

Modular shelving

The Plate Rack

الماری کی جگہ کے جبنجھٹ سے آزاد،آسانی سے رسائی کے ساتھ، سب سے زیادہ،محفوظ اور متواتر استعمال ھونے والا دیوار میں لگا برتنوں کا ریک۔ یہ نمونے کے طور پر بہترین نظر آتے ہیں۔ اسلئے آپ اسے اپنی ضرورت کے مطابق شامل کر سکتے ہیں۔اور یہ اتنے مہنگے بھی نہیں ھوتے جیتنی ایک نئی الماری۔

2 . مختلف حصوں والی درازیں شامل کریں۔

classic Kitchen by Rencraft
Rencraft

Classic, yet Contemporary

Rencraft

جب آپ ایک ہی دکان سے برتن اور کاٹنے والی چھریاں خریدیں گے تووہ آپ کوعین اسی چیز کے مطابق رکھنے والی درازیں پیش کرتے ہیں جب کہ ان چیزوں کو ایسے شیلف میں سادگی سے  رکھنا آسان نہیں ھوتا،اپنے طور پرآپ ایسی ایک دراز بنائیں جس سے آپ آسانی سے اپنی چیزوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور آپ اسےبرتنوں میں بہت کم بے ترتیبی دیکھ کراسے پسند کریں گے۔

3۔ پوشیدہ ذخیرہ کرنے کی جگہیں

classic Kitchen by Rencraft
Rencraft

Classic, yet Contemporary

Rencraft

آپ خیال کرتے ہیں کہ یہ عام سی الماری ھے لیکن جب آپ اسے کھولتے ہیں تو یہ بڑی ذخیرہ کرنے شاندار الماری کے طور پر سامنے آتی ھے۔ بڑیس شیلفیں اور دروازے میں لگے ریک آپ کے مصالحہ جات کو ترتیب میں رکھنے، کھانے کی اشیا کو آپس میں تبدیل ھونے سے بچانے کے ساتھ یہ کام کو آسان بناتا ھے۔ اب آپ دوبارہ ایسا جھمگھٹا نہیں دیکھ سکیں گے کیوں کہ آپ نے اسے منظم کر رکھا ھے۔

4۔ ناشتہ کے لئے شیلف

  by Fraher Architects Ltd
Fraher Architects Ltd

Shelving beneath the concrete work surface

Fraher Architects Ltd

ناشتے کی بار کی سائیڈ میں کچھ خاص قسم کی لکڑی کی بنی ھوئی شیلفیں شامل کرنا شاندار ھے۔اس کا مطلب یہ ھے کہ آپ کاؤنٹر پر بے ترتیبی پھیلائے بغیر کھانے سے متعلق کتابوں کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔یہ سادہ اور مؤثر تجویز ہر ایک کے لئے بہترین ھے جو کھانے سے متعلق کتابوں کو پاس رکھنا چاہتا ھے۔

5۔ چولہے کے گرد شیلف

modern Kitchen by Fraher Architects Ltd
Fraher Architects Ltd

View across the kitchen

Fraher Architects Ltd

اس کچن میں ایک اور شاندار تجویز موجود ھے جس سے ہم آپ کو متاثر کر سکتے ہیں۔چولہے کے گرد دیوار میں بنی شیلفیں آسانی پیدا کرتی ہیں۔جہاں پر آپ روزمرہ استعمال میں آنے والی چیزوں کو رکھ سکتے ہیں، اور یہ  نیچے جھکنے اور الماری جیسے جھمگھٹے سے بچانے کے لیے بہترین ھے۔ یہ ترتیب حقیقتا’ بہت صاف ستھری لگ رہی ھے۔

6۔ کبھی کبھار کھلنے والی شیلفیں

  by Blue Interiors
Blue Interiors

MODISH Kitchen

Blue Interiors

ہم سب جانتے ہیں کہ باورچی خانوں میں بے ترتیبی رہتی ھے اس لئے آپ وہاں بہت زیادہ دروازے بنا کر خطرہ مول نہیں لینا چاہیں گے۔لیکن آپ وہاں کھلی شیلفیں بنا کر لطف اندوز ھو سکتے ہیں،یہ روز مرہ استعمال میں آنے والے کھانے کی پلیٹوں اور گلاسوں کے لئے بہترین ھے۔

7۔ چوپنگ بورڈ کی مستطیلی جگہ

classic Kitchen by NAKED Kitchens
NAKED Kitchens

Innovative Kitchen Storage Solutions

NAKED Kitchens

ہم میں سے کتنے ہیں جو اپنے کاٹنے والے چوپنگ بورڈ کو منطقی طور محفوظ کرنا چاہتے ہیں، اور اس کو ہر وقت کاؤنٹر پر نہیں دیکھنا چاہتے۔؟ ہم میں سے بہت سے لوگ یہ چاہیں گے! اس مستطیلی شاندار ڈیزائن کے ساتھ چوپنگ بورڈ جدید انداز میں محفوظ کیے جا سکتے ہیں! بے ترتیبی سے بچنے کا کیا شاندار طریقہ ھے۔

8۔ شیلف ، ہر ایک کے لئے

  by A2studio
A2studio

Kitchen

A2studio

بہت خوبصورت! نچلے حصے میں بنی یہ شیلفیں بچوں کے لئے بہترین ہیں،کھلونوں کے بکس کو باہر کھیچنے اور اس کے اوپر ذخیرہ کرنے والی شیلفیں نازک اور ٹوتنے والی اشیا کو محفوظ کرنے میں  مزید آسانی پیدا کرتی ہیں۔ہم چاک بورڈ کے دروازے کو بھی پسند کرتے ہیں۔ خریدنے والی اشیا کو لکھ کر یاد رکھنے کا کیا شاندار زریعہ ھے۔

9۔ اوپری سطح کی الماریاں

بہت سے لوگ اپنے باورچی خانہ میں اوپری سطح کی شیلفوں کے امکان کو نظر انداز کرتے ہیں۔ اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ آپ ایسا نہ سوچیں! خصوصی قبضے کے ساتھ یہ آسانی سے کھل جاتی ہیں اور بڑی کھلی جگہ ذخیرہ کے لئے رکھتی ہیں۔یہ خوبصورت ذخیرہ کرنے والی جگہ  بہت آسانی پیدا کرنے والی جگہ کے طور پر ظاہر ھوتی ھے! آخر میں آپ کے پاس چائے کے تولئے رکھنے کی جگہ ھوتی ھے۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!