جدید گھروں میں باتھ روم ایک اہم حصہ ہوتا ہے، اسلِئے اسکو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ بھی ہونا چاہیے۔جیسے جیسے جگہ چھوٹی ہوتی جاتی ہے ویسے باتھ روم بھی چھوٹا ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر جب آپ ایک شہر کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہوں جہاں آپکا گھر کچھ اسکوئر سے زیادہ بڑا نہیں ہوتا۔ اسکے لیئے آپ کے بھر کا ہر ایک انچ فعال ہونا چاہیے جو آپکو اسٹور کرنے ، ترتیب دینے میں مدد کرے۔ آج ہم آپکو ۹ ایسے خیالات بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ ایک فعال اور بہتر باتھ روم حاصل کر سکتے ہیں، ان کامیاب ڈیزائنز کو نہ بھولیں
ماڈیولر شیلفیں ان باتھ روموں کے لیئے بہت بہترین ہیں جن میں گندے کپڑوں کے لیئے کوئی انتظام نہیں ہوتا، اس تصویر میں ایک کھلی م کیوب کی شکل کی شیلف کو چمکدار گلابی رنگ کر کے ایک خاص اونچائی پر نصب کیا گیا ہے تا کہ ضرورت کی تمام اشیا آپ کی پہنچ میں ہوں۔
اس باتھ روم کی لکڑکی کی شیلفوں کے ساتھ ایک خاص قسم کی وضع ہے، یہ کم جگہ گھیرتے ہوئے زیادہ فعال ہیں--- یہ ان کمروں کے لیئے بہت خاص ہے جن میں جگہ کی شدید کمی ہوتی ہے
باتھ روم میں جدید وضع کے لیئے ہن یہ طریقہ استعمال کر سکتے ہیں جس میں سنک کو روایتی طریقے سے پلروں اور دیواروں پر نہیں بلکہ ایک لکڑی کے ایک بکس پر بنایا گیا ہے اسطرح جدید وضع کے ساتھ ساتھ اس میں اسٹوریج کی جگہ بھی ہے
یہاں ، پر باتھ ٹب کے ساتھ والے حصے کو لکڑی سے بنایا گیا ہے اسطرح باتھ روم کا لیول اونچا کرنے کے لیئے بھی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے، یہ لکڑی سنک کے نچلے حصے اور ٹب کی لکڑی ست مشابہہ ہے۔
ایک لکڑی کے کاونٹر کو بنانے ست بہت زیادہ جگہ کی بچت ہوجاتی ہے، اسکی بنیاد میں کوئی کیبنٹ یا شیلف بنانے کی ضرورت نہیں ہے، آپ اسطرح کا ڈیزائن بنوا سکتے ہیں جو کہ سادہ ہو۔
ایک کھلا ڈیزائن بہت ساری اسٹوریج کے لیئے اچھا ہے،اس میں بہت ساری شیلفس اسکو مزید فعال بناتی ہیں، اسطرح آپکا باتھ روم مزید کشادہ لگے گا
گھر کے سارے افراد کے لیئے الگ الگ جگہ ہونا باتھ روم میں بہت ضروری ہے، ایک فرنیچر کا پیس جس میں بہت سارے لیولز ہوں جیسے کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے اس کے نیچے آپ کیبنٹس لگا سکتے ہیں۔
اس باتھ روم میں محدود جگہ کے ساتھ یہ ڈیزائن بہت خاص لگے گا اس سے باتھ روم کا ہر کونہ فعال ہوجائے گا۔
اس ڈیزائن میں ماڈیولر شیلفس کو اونچائی کے ساتھ لگایا گیا ہے، اسکے نیچے اسٹوریج کے لیئے کیبنٹس بنا سکتے ہیں، یہ ہر چیز کے لیئے جگہ بناتا ہے۔
مزید باتھ روم کے منصوبوں کے لیئے ، اس آئیڈیابک کو دیکھیں