classic Bedroom by Andrea Schumacher Interiors

گھر کے ادرونی حصوں کو خوبصورت ترین بنانے کے 6 سٹائلش انداز

usranaz usranaz
Loading admin actions …

ہم سب چاہتے ہیں کہ ہمارا گھر کے اندرونی حصے نظر آنے اور محسوس کرنے میں مہنگے لگیں۔ہم میگزین اور بلاگس سے متاثر کن ڈیزائن تلاش کرنےپر گھنٹوں خرچ کرتے ہیں۔ ایک خوبصورت ٹچ کمرے کی مسحور کن دلکشی میں بجٹ کے اندر رہتے ھوئے اضافہ کرتا ھے۔ایک سٹائلش گھر ہمیشہ منظم ،صاف ستھرا اور اسکی سطحیں ہمیشہ بے ترتیبی سے آزاد اور چمکدار- شیشے اور میٹل کی پالش شدہ چیزیں ہمیشہ گرد سے پاک اور چمکدار ھوتی ہیں۔ صحیح کپڑے کا شاندار قالین اور آئینے کا خوبصورت انتخاب کے ساتھ، یہاں اپنے گھر کو سجانے کے بہت سے طریقے موجود ہیں۔نیچے ہم ایک بھدے گھر کو دلکش ترین گھر میں تبدیل کرنے کے سٹائلش طریقوں کو دیکھتے ہیں۔

1۔ نمایاں سونے کا اضافہ کریں

اپنی جگہ کو خوبصورت اور کچھ خاص بنانے کے لئے اس میں چند سونے کی نمایاں چیزیں شامل کریں۔سونا ایک جدید روائت ھے،یہ امیرانہ، انمول طرزکسی بھی کمرے کے لئے بہترین سٹائل اور خوبصورت کام کرتا ھے۔اپنے گھر کے اندر کم قیمت میں سونے کی جھلک ڈالنے کے لئے پرانے فرنیچر پر ٹی۔ٰایل۔سی  سنہرا پینٹ کر دیں۔

متبادل کے طور پر، چند سجاوٹی عناصر جیسے کتان، قالین کا ٹکڑا، سجاوٹی تکئے، پردے جو سونے کے رنگ کی جھلک رکھتے ہوں۔حتٰی کہ سادہ اشیا جیسے پرانا گلدان، پلاسٹک کی بنی ھوئی لوازمات کی ٹوکری اور کھینچنے والی درازیں سنہری رنگ کے سپرے کے ساتھ  تازہ اور مہنگا تاثر پیش کرتی ہیں۔

مہنگا اور اعٰلی معیار کا انتخاب کریں۔

modern Living room by Clean Design
Clean Design

Living Room

Clean Design

کوئی بھی چیز ایسا احساس نہیں دیتی جتنا ایک اصلی اور شاندار  سلکی کپڑے کا احساس آپ کی انگلیوں کو محسوس ھوتا ھے۔ تصور کریں اور ایسا احساس کو اپنے گھر میں پیدا کریں اور پھر اندرونی حصے کا منظر دیکھیں۔

دنیا بھر کا فیبرک جیسے سلک،ویلوٹ اور شنیل آپ کے گھر کی  مسحور کن خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لئے شاندار اضافہ ہیں۔ آپ کے کمرے کے مزاج کو ٹھیک کرنے کے لئے یہ نا قابلِ تردید خوبصورتی اور آسائش فراہم کرتے ہیں۔ دلکش خوبصورتی اور پر کشش منظر کے لئے اپنے صوفہ اور لاؤنج کی کرسیوں کو اس مہنگے فیبرک سے سجائیں۔

3۔ ایک قالین جو اچھا لگ رھا ھے۔

اگر آپ کا لکڑی کا فرش ننگا ھے تو اسے ایک خوبصورت رنگ،ساخت اور لکش انداز کے  قالین سے آراستہ کریں۔ کافی سوچ بچار کے بعد منتخب شدہ قالین آپ کی جگہ کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ھے۔اچھے معیار اور ساخت کے مہنگے قالین آنکھوں اور پاؤں دونوں کو بہت من بھاتے ہیں۔

مثال کے طور پر ایک عام قسم کا وول سے بنا اور دلکش نمونے دار قالین آپ کے گھر کے اندرونی حصے میں مسحور کن منظر پیش کرسکتا ھے۔یہاں پر نرم و نازک قالین کی ایک وسیع انتخاب موجود ہیں جو کہ سالہا سال ان کو سٹائلش رکھتے ھوئے دلکشی فراہم کرتے ہیں۔

4۔ آئینوں کی چمک دمک

eclectic Living room by Joe Ginsberg
Joe Ginsberg

Living Room

Joe Ginsberg

یہ بات سچ ھے کہ آئینے ایک کمرے کی بصری طاقت کو دوگنا کر سکتے ہیں اور قدرتی روشنی کو منعکس کر سکتے ہیں۔ایک سیدھا آئینہ کمرے کو کشادہ اور بہت زیادہ استقبالی بناتے ھوئے کلاس کی ٹچ کا اضافہ کر سکتا ھے ۔ساتھ ہی نفاست اور خوبصورتی پیدا کر سکتا ھے۔ ایک خالی دیوار کو بھرتے ہیں؟ فرش تک لمبا آئینہ کمرے کی وسعت کا احساس پیدا کرتا ھے اورایک چھوٹا سا ڈرامہ بھی شامل کرتا ھے۔یہ سادہ ٹچ اس جگہ میں فرنیچر کے ٹکڑے اور سجاوٹی عناصر کو ایک خوبصورت گروپ کے طور پر پیش کرتا ھے۔

ایک آئینوں پر مشتمل گیلری تخلیق کریں اور اس میں وقت کے حساب سے آئینے شامل کریں۔اس سے بھی بڑھ کر پرکشش منظر کے لئے آرٹ ورک کے درمیان ایک گہرے سونے کے ورق کے بنے فریم والا آئینہ شامل کریں۔ اگر آپ کے پاس دیوار میں کوئی بھی آئینہ لٹکانے کے لئے جگہ کم ھے تو اس کا آسان حل آئینے سے مزین فرنیچر لے آئیں۔ یہ دلکشی کو لانے کا بہترین طریقہ ھے جو کہ شاندار بھی ھے اور اتنا نمایاں بھی نہیں ھے۔

5۔ کمرے کو روشن کریں

روشنی کی حقیقت آپ کے گھر میں زیورات کی طرح کردار ادا کرسکتی ہے،اور اپنی چمک سے عام ماحول کو دلچسپ بنا سکتی ھے۔فوری طور پر ایک سیدھا فانوس پیتل یا زرد رنگ کی لائینوں کے ساتھ آپ کے گھر کی اندرونی حصوں کو فوری تبدیل کر سکتا ھے،یا شائد مجسماتی یا سجاوٹی لیمپ کا اضافہ اس کے حسن کو چار چاند لگا سکتا ھے۔آپ کے مہمان کھانے کی میز کے اوپر لٹکتے ھوئے روشنی کے زرائع سے متاثر ھونگے،جو کہ فنکارانہ مہارت کی سطح کا فوکل پوائنٹ فراہم کرتا ھے۔

جیومیٹرک اشکال سے شیشے کی لٹکتی ھوئی گھنٹیوں تک، اپنی لائٹوں کے انتخاب کے لا متناہی امکانات ہیں۔

6۔ ایک دلکش آرٹ متعارف کرائیں۔

کوئی بھی چیز آپ کے گھر میں اتنی دلکشی اور جدت نہیں لا سکتی جتنا کہ ایک آرٹ کا ٹکڑا۔ ایسے آرٹ کا انتخاب کریں جو مشہور،شاندار اور جو آپکی شخصیت کی عکاس ھو۔ایک بڑا آرٹ کا ٹکڑا فوری طور پر کشش رکھتا ھے اور آپ کے گھر کے اندرونی حصہ میں زندگی بھر سکتا ھے۔

آپ کے گھر میں اسے بھدا بنائے بغیر آرٹ کی نمائش کرنے کے مختلف اور دلچسپ طریقے موجود ہیں۔ایک بڑا آرٹ کا شاہکار گھر کے بڑے کمرے میں شامل کرکے باقی گھر کی ٹون کو سیٹ کریں۔ بہت سے چھوٹے پرنٹس اور مختلف سائز کے فریم شدہ آرٹ کی خصوصیات والی دیوار قائم کریں۔ اس کو دلکش بنانے کے لئے سونے کے یا سنہری فریم میں ملوث کریں۔

classic Bathroom by homify
homify

Beautiful Classic Bathroom

homify

جدید خصوصیات کے حامل غسل خانہ کے14 شاندار آئیڈیاز

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!