7 آرائش کے طریقے جو آپ کے ڈریسر کو تبدیل کر دیں گے

Hamna – Homify Hamna – Homify
apartments in Moscow, Rubleva Design Rubleva Design Bedroom
Loading admin actions …

اگر کبھی آپ اپنے ڈریسر کی تھوڑی بہت آرائش کریں تو پھر یہ آپ کے کمرے کی سب سے سٹائلش اور سب سے زبردست چیز بن جاۓ گا۔ اب چاہیں تو آپ اس پر آرائشی اشیاء رکھ دیں یا پھر عام سے ہینڈل کو خوبصورت سے ہینڈل سے تبدیل کر دیں۔ آپ کا ڈریسر آپ کے ذوق کی نشاندہی کرتا ہے۔ تو چلیں پھر دیکھتے ہیں کہ کون سا انداز آپ کے ذوق کے سب سے زیادہ قریب ہے۔

​ڈریسر کے ارد گرد کی جگہ کو سجائیں

ڈریسر کے پیچھے موجود جگہ کو سجانے سے بھی بہت خوبصورت تاثر مل سکتا ہے۔ آپ اس کے پیچھے پڑا شیشے لٹکا سکتے ہیں یا پھر کوئی خوبصورت تصویر۔ اگر آپ کے ڈریسر کے ساتھ شیشے پہلے سے موجود ہے تو پھر آپ اس کے فریم کی آرائش کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈریسر کی سطح پر آپ تازہ گلاب، پرفیوم اور میگزین وغیرہ بھی رکھ سکتے ہیں۔

​پودوں کا استعمال

ہمیشہ کی طرح آج بھی ہمارا مشورہ ہے پودوں کا استعمال۔ آپ اپنے ڈریسر پر کوئی چھوٹا پودا جو کہ زیادہ دیکھ بھال نہیں مانگتا، وہ با آسانی رکھ سکتے ہیں۔ اس طرح سے آپ کے کمرے میں تازگی بھرا اور پرسکون احساس آۓ گا۔ شیشے کے گلدان میں لگاۓ گۓ چھوٹے پودے یا جھاڑیاں اس جگہ کو بہت دلکش بنا دیں گے۔

کلر کوڈ

ڈریسر کے اندر تبدیلی لانا اتنا بھی مہنگا اور مشکل نہیں ہے جتنا آپ کو لگتا ہے۔ آپ اس پر نیا رنگ کر سکتے ہیں۔ اس سے پورے کمرے کی لک بدل جاۓ گی۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ وہ رنگ چنیں جو آپ کے ذوق کے مطابق ہو اور پورے کمرے  کے رنگ کے مخالف نہ ہو۔ کیونکہ رنگ اور انداز باہم مل کر بہت اچھے نتائج دیتے ہیں۔

اگر آپ پورا رنگ تبدیل نہیں کرنا چاہتے تو آج کل ایک اور انداز جو بہت مشہور ہے وہ ہے جیو میٹرک اشکال کا جو اس کے اوپر بنائی جا سکتی ہیں۔

پرانے ہینڈل کو تبدیل کریں

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا ڈریسر پرانا اور بہت غیر دلچسپ ہے تو آپ ایک کام جو بہت آسانی سے کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ آپ اپنے ڈریسر کی درازوں کے ہینڈل تبدیل کر لیں۔ آج کل بہت ہیخوبصورت رنگوں اور دلکش انداز کے ہینڈل با آسانی مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ اور آپ خود بھی انہیں آرام سے تبدیل کر سکتے ہیں۔ پیتل اور سونے کی فنی شنگ والے ہینڈل ایک عام سے ڈریسر کو بھی بہت مہنگی لک دے دیں گے۔

مسحور کن خوشبو

اگر آپ بہت ذاتی انداز چاہیں تو اس کے اوپر آپ اپنی پسند کے پرفیوم اور خوشبو دار تیل رکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پھولوں اور مدھم مہک والی موم بتیوں کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پھولوں اور خوشبو دار تیل کی شیشیوں کو متبادل انداز میں استعمال کریں تاکہ ہر دفعہ نئی لگ جاۓ۔

​ٹرے سٹائل

اگر آپ بھیDIY  چیزوں کو بہت پسند کرتے ہیں تو یقیناً آپ کی نظروں سے بھی ٹرے آئیڈیا گزرا ہو گا۔ ٹرے نہ صرف آرائش کے لیے بہترین ہے بلکہ یہ بہت سی چیزوں کے رکھنے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔ اس کے اندر آپ اپنے زیورات سجا سکتے ہیں یا پھر پرفیوم کی بوتلیں اور خوشبو دار موم بتیاں رکھ سکتے ہیں۔

​تفریحی مرکز

آپ اپنے چھوٹے ڈریسر کو بہت منفرد انداز میں ٹی۔ وی کنسول بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کی درازیں مختلف سی۔ ڈی ، کیبل باکس اور دیگر اشیاء رکھنے کے کام آ سکتی ہیں۔

بیڈروم میں تبدیلی کے 8 سستے طریقے بھی دیکھیں.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine