asian Garden by Aralia

آپ کو اکسانے کے لیے ۵ دلکش ارضی مناظر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Loading admin actions …

اگر آپ اپنے گھر کے ارد گرد کی جگہ میں نئی جان ڈالنے کے بارے میں سوچتے رہے ہیں، مگر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر پائے تو ہم آپ کو باصلاحیت زمینی معماروں کے بنائے گئے کچھ دھماکے دار باغ کے منصوبے دکھائیں گے۔ ہم باغ کہہ رہے ہیں مگر ان میں سے دو مثالیں دیکھنے کے بعد شاید یہ آپ کو ان کے لیے بہت چھوٹا لفظ لگے۔ ہمیں لگتا ہے کہ آپ کو اس کی جمالیات اور مواد کی اقسام بہت پسند آئیں گی۔ تو کیوں نہ آرام سے بیٹھ کر اس سب کو اپنے ذہن میں محفوظ کیا جائے اور اور پھر آپ کے زمین کے ٹکڑے کی بابت کوئی فیصلہ کیا جائے۔

۱۔ حتمی منصوبہ

شاید آپ کو واضح طور پر معلوم ہے کہ آپ کو اپنے باغ میں کیا چاہیے اور وہ آسائش کی ایک جھلک ہے۔ ایسا ہے تو یہ منصوبہ آپ کے لیے ہے۔ گاہک کی بتائی گئی تفصیل میں کسی شک و شبہ کے بغیر بنایا گیا یہ تالاب حال ہی میں تبدیل کردہ باغ کی توجہ کی مرکز کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا اور ایسا ہی ہوا۔ آئیے اور خود دیکھ لیجیے۔

۲۔ جہنم کی تباہی سے جنت کے باغ تک

  by Peninsula Landscaping
Peninsula Landscaping

Before Planting Took Place

Peninsula Landscaping

آپ یقین نہیں کریں گے کہ یہ گندگی کا پہاڑ کیسے تبدیل ہو گیا۔ گھر کی تعمیر کے وقت یہ کچرا پھینکنے کی جگہ تھی جو قدرتی مواد کی مدد سے سبز جنت میں بدل گئی اور تفریح کا مقام بن گئی۔ اس کا نتیجہ ایک خوبصورت نباتاتی باغ تھا جو عمارت کے جدید ڈیزائن کے ساتھ خوبصورت نظر آتا ہے۔ آئیے اس زمینی عمل پر ایک نظر ڈالیے۔

کتنا گند ہے

  by Peninsula Landscaping
Peninsula Landscaping

Before Planting Took Place

Peninsula Landscaping

اب کچھ صفائی ہو رہی ہے

  by Peninsula Landscaping
Peninsula Landscaping

Before Planting Took Place

Peninsula Landscaping

پودے لگ رہے ہیں

شکل نکھر رہی ہے

خوبصورت اختتام

اس روش کو تو دیکھیں

۳۔ تفریح کے لیے بنایا گیا

modern Garden by Bartholomew Landscaping
Bartholomew Landscaping

Bartholomew Landscaping design and installation of a London garden

Bartholomew Landscaping

اگر آپ کو میزبانی کرنا پسند ہے تو آپ کے باغ کو پارٹی کی جگہ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ایسی نرم گھاس کے بارے میں سوچیں تو سہی جو آپ کے قدموں کے نیچے قالین جیسی معلوم ہو، بیٹھنے کی بڑی بڑی جگہیں اور خاص طور سے کھانا کھانے کے لیے بنائی گئی جگہ۔ کیا یہ سب کسی سہانے خواب کی مانند نہیں ہے؟ کچھ پرکشش روش شامل کریں اور آپ ایک بےمثال جگہ حاصل کر لیں گے۔ مگر صرف ہماری بات پر بھروسہ مہ کریں آگے بڑھیں اور خود دیکھ لیں۔

جہاں سب پورے آ جائیں

modern Garden by Bartholomew Landscaping
Bartholomew Landscaping

Bartholomew Landscaping design and build London Garden

Bartholomew Landscaping

جس کی باریکیاں لاجواب ہوں

modern Garden by Bartholomew Landscaping
Bartholomew Landscaping

Bartholomew Landscaping design and build London Garden

Bartholomew Landscaping

۴۔ سادگی کی حکومت

modern Garden by Aralia
Aralia

Camlet Way

Aralia

جب آپ کو پختہ حدود، نفاست اور آرام سے بیٹھ کو کھانا کھانے کی کوئی جگہ چاہیے ہو تو ہمارے خیال سے یہ منصوبہ آپ کے بہت کام آئے گا۔ خوبصورتی سے بنا اور صاف ستھرا، اس میں استعمال کیے گئے سادہ سفید پتھر جاذب نظر ہیں اور قدرتی احساس دیتے ہیں۔ ذرا نزدیک سے دیکھیے۔

پتھروں سے بنی حد شوخ عناصر کو نمایاں کرتی ہے

modern Garden by Aralia
Aralia

Camlet Way

Aralia

ترتیب سے لگائے گئے پودے نفیس نظر آتے ہیں

modern Garden by Aralia
Aralia

Camlet Way

Aralia

۵۔ ناممکن کی توقع کریں

asian Garden by Aralia
Aralia

Church Mill Grange

Aralia

ایک تراشیدہ دیہی باغ میں آپ پانی کی نہر، حاری پودے اور پیارے تالاب کی توقع نہیں کر سکتے، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ یہ سب بنا نہیں سکتے۔ ہمیں اس جگہ میں جنگلی پودوں اور پتھر کی سلوں کا استعمال بہت پسند آیا اور اس پانی کی نہر کے کیا کہنے۔ بہترین! آئیے اور دیکھیے کہ یہ پورا باغ کس قدر حسین ہے۔

سادہ تالاب بہت اچھا لگ رہا ہے

asian Garden by Aralia
Aralia

Church Mill Grange

Aralia

یہ کتنا دیدہ زیب ہے

asian Garden by Aralia
Aralia

Church Mill Grange

Aralia

پتھر کی سلیں صاف ستھری ہیں

asian Garden by Aralia
Aralia

Church Mill Grange

Aralia
modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!