modern Living room by Art.chitecture, Taller de Arquitectura e Interiorismo 📍 Cancún, México.

پاکستانی گھرانے کے لیے ایک پرتعیش گھر

Hamna – Homify Hamna – Homify
Loading admin actions …

400 سکوائر فیٹ کے رقبے پر بنا یہ خوبصورت اور شاندار گھر  دلکش مناظر بھی فراہم کرتا ہے اور مکینوں کو آرام و سکون بھی۔ لکڑی کا خوبصورت کام پورے گھر میں دلکشی بکھیر رہا ہے اور اس کے ساتھ موجود سفید، سرمئی اور خاکی رنگ الگ ہی سحر طاری کر رہے ہیں۔ ٹرینڈی فرنیچر، دلکش روشنیاں اور منفرد انداز اس گھر کی کشش میں بہت زیادہ اضافہ کر رہے ہیں۔ وہ فیملی جو کہ شاہانہ انداز میں رہنا پسند کرتی ہے ان کے لیے یہ گھر بہت اچھا ہے۔ چلیں پھر آپ بھی ہمارے ماہرین کی کاوشوں کو دیکھیں۔

​متاثر کن دیوان خانہ

اس رخ سے دیکھیں تو آپ کو اس دیوان خانے کی دلکشی اچھی طرح نظر آۓ گی۔ منفرد انداز کی میز اور خوبصورت صوفوں سے یہ جگہ کسی شاہی گھرانے کے فرد کے لیے بھی بہترین ہے۔

سرمئی، سفید اور ساتھ استعمال ہوئی لکڑی۔ ۔ ۔ کیا اس جگہ کسی چیز کی کمی ہے؟

اس رخ سے آپ کو دیوان خانے سے نظر آتا خوبصورت منظر نظر آۓ گا۔ بڑی بڑی کھڑکیوں سے آتی روشنی پوری جگہ کو روشن کر رہی ہے۔

خوبصورت اور جدید کھانے کا کمرہ

بڑی سی خوبصورت میز اور اس کے اردگرد رکھی ہوئی دلکش کرسیاں آپ کے کھانوں کو اور زیادہ خوشگوار اور یادگار بنا دیں گی۔ اوپر سے لٹکتی روشنیاں۔ ۔ ۔ واہ کیا منظر ہے۔

​میڈیا روم

نرم و گداز سفید کرسیاں اس کمرے کو بہت ہی خوبصورت بنا رہی ہیں اور اس کے ساتھ دیوار پر گہرے رنگ کی لکڑی کے پینل اس کمرے کو الگ ہی رعنائی بخش رہے ہیں۔

شاندار راہداری

دائیں جانب لگی چمکدار اور پالشڈ لکڑی اور بائیں جانب کٹاؤدار آرٹ والی لکڑی اس جگہ کو کسی محل کا سا انداز دے رہی ہے۔ اسی طرح چھت پر لگائی گئی لکڑی کی پٹی کا انداز بھی زبردست ہے۔ دلکش روشنیوں کی وجہ سے یہ جگہ اور بھی زیادہ حسین لگ رہی ہے۔

​خوابوں جیسی خوابگاہ

خوبصورت بستر، لکڑی کا استعمال اور سفید کے ساتھ سرمئی رنگ! کیا آپ کو بھی یہ اپنے کسی خواب کا منظر لگ رہا ہے؟ سلائیڈنگ دروازے کمرے کو بالکنی سے جوڑ رہے ہیں جدھر بیٹھ کر آپ آرام سے اس سحر انگیز منظر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

دیوار میں لگا یہ شیلف خوبصورت بھی ہے اور کارآمد بھی۔۔۔ مانتے ہیں نا؟

​سحرانگیز غسل خانہ

مختلف طرح کی دلکش روشنیوں سے سجا یہ خوبصورت غسل خانہ آپ کی دن بھر کی تھکن اتارنے میں بہت مددگار ثابت ہو گا۔ منفرد انداز کے الگ الگ شیشے بھی اس جگہ کو مزید حسن بخش رہے ہیں۔

شاندار سجاوٹ کے ساتھ ایک گھر بھی دیکھیں.

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!