ٹی وی لاؤنج کے 13 ڈیزائن جو ثابت کرتے ہیں کہ سادہ ہی بہترین ہے

M Usman M Usman
SUNSET STRIP RESIDENCE , McClean Design McClean Design Modern living room
Loading admin actions …

سادہ کا لفط سن کر آپ کے ذہن میں کیا تصویر آتی ہے؟ اگر آپ سادہ سے مراد بوریت سے بھرپور گھر کی اندرونی تزئین و آرائش کو لیتے ہیں تو آج ہم اس منفی خیال کو آپ کے ذہن سے نکال دیتے ہیں، سٹائلش اور ہر دلعزیز ٹی وی لاؤنج دیکھ کر آپ سادہ اور متوازن رنگوں کے امتزاج کو نظرانداز نہیں کر سکیں گئے۔

کسی ماہرِ فن (interior designer) سے پوچھیں تو ان کا جواب بھی یہی ہو گا لیکن اگر آپ صحیح معنوں میں ٹی وی لاؤنج کی خوبصورتی دیکھنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل تصویروں میں آپ سادہ رنگوں سے سجے ٹی وی لاؤنج دیکھنا شروع کیجئے۔

1. سادہ، فیشنی اور پُرشکوہ یہ کمرہ کسی سے کم نہیں۔

شاہانہ انداز کے صوفے ضرور دیکھیں، ہلکے خاکستری رنگ کے ان صوفوں پر سویا بھی جا سکتا ہے، اور کوئی تیز رنگ نظر نہیں آ رہا۔

2. قدرتی انداز میں لکڑی اس ماحول کو متنوع بنا رہی ہے۔

روایتی انداز میں بنے لکڑی کے بالے بھورے اور سفید رنگ کی دیواروں میں جان ڈال رہے ہیں۔ یہ ایک قدرتی انداز کا بنایا گیا لکڑی کا کمرہ ہے۔

3. متوازن رنگوں کا انتخاب خوبصورت اور نفیس نظر آرہا ہے۔

سرمئی رنگ کو شامل کرنے سے یہ کمرہ سُندر اور جدید انداز کا نظر آرہا ہے۔ متوازن سے مراد بلکل یہ نہیں ہے کہ ہم کسی جدید شئے کا اضافہ نہیں کر سکتے، جیسا کہ کچھ مہنگے کور۔

4. سادہ رنگ رومانوی بھی ہو سکتا ہے۔

یہ کمرہ کس قدر آرام دہ اور خوبصورت ہے! کیا آپ اس سے بیزار ہو سکتے ہیں؟ بے شک رنگ متوازن ہیں مگر احساس جُدا ہے۔

5. سفیدی ہی اس کمرے کا متوازن انتخاب ہے۔

کیا شاندار ٹی وی لاؤنج ہے! ایک ہی وقت میں کلاسیکل اور عصرِ حاضر کے تقاضوں کو پورا کر رہا ہے، جبکہ سفید رنگ اس سارے ماحول کو اعتدال میں رکھنے کے لئے کافی ہے۔

6. جدید دور کے لئے سادہ انداز بہترین ہے۔

سفید دیواریں اور فرنیچر اس کمرے کو فیشن کا اچھوتا نمونہ بناتی ہیں۔ کسی دوسرے رنگ میں بھی ایسی خوبصورتی نظر آسکتی تھی مگر اس سفید رنگ کی بات ہی اور ہے۔ کتنا شاہانہ انداز ہے؟

7. ہلکے رنگوں کی وجہ سے دلکشی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سوچیں اگر اس کمرے میں تیز رنگ استعمال کیئے جاتے تو دلکش ڈیزائن کا احساس نظر انداز ہو جانا تھا۔ لیکن موجودہ کلر سکیم میں شیشہ نمایاں نظر آرہا ہے۔ ہمارے خیال کے مطابق سرمئی اور سفید سدا بہار رنگ ہیں۔

8. ہلکے ہلکے چمکییلے رنگ

متوازن طرز کے اس ٹی وی لاؤنج میں گہرے نیلے رنگ کے نفاست سے بنے سٹول اچھا انتخاب ہیں۔ دیکھئے کس شاندار طریقے سے سارے رنگ ملائے گئے ہیں جن سے ایک رئیسانہ ٹھاٹ بھاٹ نظر آرہی ہے۔

9. کیا آپ سمجھتے ہیں کہ متوازن رنگ ایسے ڈیزائن میں جچتے ہیں؟

شائد سفید رنگ اس کمرے کے لئے غیر مانوس ہو،لیکن اندازہ کیجئے کتنا منفرد سٹائل ہے! اور وہ بھی کسی تیز رنگ کے امتیاز کے بغیر۔

10. بادامی رنگ اور لکڑی کا ملاپ شاندار ہیں۔

دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہلکے رنگ اور قدرتی لکڑی کا ملاپ لاجواب ہے۔ ہلکے بادامی رنگ کے صوفے، لکڑی کا دیوار پر کیا جانے والا کام اور فرنیچر مل کر حیرت انگیز منظر پیش کرتے ہیں۔

11. متوازن رنگ شخصیت کا آئینہ دار بھی ہو سکتے ہیں۔

الماری اور شیلف کا ایک رنگ ہونے کے باوجود اس کمرے میں اپنی طبیعت کے مطابق بہت ساری تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں! یہ کمرہ کتنا فراخ اور متمول انداز کا ہے جس کا کریڈٹ اس کے فرنیچر اور دیوار کے رنگ کو دیا جاتا ہے۔

12. جنت نظیر

اوہ۔۔۔۔ ہمیں پھر وہی بات دہرانی ہو گی، اس کمرے کی طرف دیکھئے! بغیر کسی شوخ رنگ کے اس جگہ کا مجموعی تاثر حیران کن ہے۔ سفید اور سرمئی رنگ کنکریٹ کے ساتھ مل کر ایک مکمل متوازن کمرہ بنا رہے ہیں۔

13. اتنے اچھے مناظر کے ہوتے ہوئے رنگوں کی کیا ضرورت ہے؟

کریمی اور مدھم رنگ مل کر ایک شاندار بیڈروم بناتے ہیں، باہر موجود سبزہ کو دیکھتے ہوئے آپ یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اس سے اچھی جگہ ناممکن ہے۔

اگرآپ متوازن رنگوں کی حمایت میں ہیں تو ہلکے رنگوں سے مزین غسل خانوں کے 6 ڈیزائن ضرور دیکھیں،

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine