دیواروں کی سجاوٹ کے وقت زیر غور لانے والی ۸ چیزیں

Shahtaj Shahtaj
Wall Coverings, My Decorative My Decorative Walls
Loading admin actions …

گھر میں سفید دیواریں کچھ وقت بعد بورنگ ہوجاتی ہیں، اور آپ کمرے کو مختلف رنگوں سے یا وال پیپر سے دلچسپ چھاپ یا بناوٹ سے روشن کرنا چاہتے ہیں۔ خود سے کرنے والی رنگ آمیزی یا والپیپرینگ معاشی طور پر ہر کچھ دن بعد اپنے کمرے کی وضع بدلنے کا ایک بہترین انتخاب ہے، لیکن جب تک وہ کمال نہیں کردیتا، آپ اپنے ارادے سے زیادہ وقت صرف کرسکتے ہیں۔

ہم نے آپ کے لیے ۸ آسَان تجاویز چنے ہیں ذہن نشیں کرنے کے لیے جب آپ اپنے گھر کی دیواروں پر خود سے رنگ کر رہے ہوں یا ڈھک رہے ہوں۔

۱ . معمولی مرمت کا خیال رکھیں

Dining Hall - Before Aegam

چاہے آپ رنگ کرنے کا سوچیں یا وال پیپر استعمال کرنے کا، دیواروں کو ھموار کرنے یا تبدیل کرنے کا پہلا قدم ہوتا ہے اِس بات کو یقینی بنانا کہ کوئی بھی مسئلوں کی جگہ جیسے شگاف یا لیک پر پیوند لگ چکے ہیں۔ ورنہ، رنگ اور وال پیپر میں بلبلے اٹھینگے اور آپکی تمام پریشانی اٹھانے کے بعد گندا نظر آئیگا۔ پِیشہ ور کی مدد لیں، اگر ضرورت پڑے۔

۲ . تیاری کرنا نہ بھولیں

ھموار سطح کامل منظر کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔ یہ اِس قابل ہے کہ کچھ اضافی دن دیوار کی سطح کی کھرچن اور سطح کی برابری میں گزارے جائیں تا کہ آپ اپنے خود سے کرنے والے کام کے لیے حاصل کریں ایک بے عیب تصویر۔ جب تک یہ نہیں ہوتا، آپکے پاس متفرق دیوار ہوگی، جو آپکی چاہی وضع کو برباد کردےگی۔

۳ . تھوڑی مقدار کو پہلے آزما لیں

جیسا کے یہ وال پیپر کے لیے ناممکن ہے، اگر آپ اپنی دیواروں کو رنگ کر رہے ہیں، یہ ہمیشہ اچھا تخیل ہوتا ہے کہ رنگ کو تھوڑی مقدار میں پہلے آزما لیں کیوںکہ اکثر رنگ ڈبے میں مختلف ہوتا ہے اس سے جو آپ دیوار پر رنگ کرتے ہیں۔ رنگ کی ہوئی جگہ کو ایک دو دن کے لیے چھوڑ دیں جب تک آپ فیصلہ کریں کہ یہ بڑی جگہ کے لیے مناسب ہے یا نہیں۔

۴ . مناسب منظر منتخب کریں

آج کل، رنگ اور وال پیپر دونوں منظر اور بناوٹ کی قطار میں آتے ہیں، جو پریشان کن ہوتے ہیں جب ایک چننا ہو تو۔ وال پیپرز کے لیے، جگہ کی مناسبت سے منتخب کریں جہاں وہ لگایا جائیگا۔ جیسے، وینائیل باتھ روم اور باورچی خانوں کے لیے تجویز کیا جاتا ہے، جو نمی کا شکار ہیں۔ غیر بُنے وال پیپر سوکھی جگہوں پر استعمال کیے جا سکتے ہیں جیسے خواب گاہ یا برآمدہ۔ اسی طرح، رنگ کے لیے، جگہ کی مناسبت سے اسکی قسم منتخب کریں۔ دھل جانے والے رنگ بچوں کے کمرے کے لیے اچھا انتخاب رہیگا۔ آپکی ترجیحات پر منحصر، آپ خوابگاہ یا دیوان خانے کے لیے چمکدار یا میٹ فِنِش منتخب کرسکتے ہیں ۔

۵ . صحیح مقدار کی منصوبہ بندی کریں

آخری چیز جس سے آپ خود سے کرنے والے منصوبے کے درمیان سامنا کرینگے وہ ہے مواد کی قلت۔ چاہے وہ رنگ ہو یا وال پیپر، صحیح مقدار کا اندازہ لگائیں جسکی آپکو ضرورت ہوگی۔ اپنی دیواروں کو ناپیں اور خریدنے کے لیے رنگ کی مقدار کا حساب لگائیں اِس پر منحصر کہ کیا آپ پرائمر کی تہہ لگائینگے یا نہیں، جو ایک اضافی تہہ کی ضرورت کو ختم کردیتا ہے۔

۶ . صحیح اوزار اور سازو سامان میں پیسہ لگائیں

اگر آپ نے کبھی سوچا ہو کہ پیشہ ور اتنا کمال کیسے کرلیتے ہیں،تو بتادیں راز انکی کام کی چیزوں میں چھپا ہے۔ صحیح قسم کے رنگ کرنے والے برش، رولرز، اور وال پیپر کے اوزار جیسے کے استرا، چسپاں کرنے کی میز، چسپاں کرنے کا برش اور وال پیپر کا برش میں پیسہ لگائیں۔ اپنی خود کی حفاظت کے لیے، چھوٹی سیڑھی نہ بھولیےگا۔

۷ . سطحوں کی حفاظت کریں

شروع کرنے سے پہلے ان سطحوں کی حفاظت کرنا نہ بھولیےگا جو رنگی نہیں جائیں گی۔ تنصیب، فرنیچر، اور فرش کو ڈھک لیں تا کہ آپکو انہیں صاف کرنے یا رنگ کے دھبوں سے ہوئے نقصان کی مرمت کی فکر نہ ہو۔

۸ . دیوار کی تنصیبات اور کھڑکیوں کے گرد کام کریں

تنصیب اور کھڑکیوں کے گرد رنگ کرنا یا وال پیپر لگانا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ سطحوں کو ڈھکنا اور لپیٹنا کام کو آسَان بناتا ہے۔ جب آپ تنصیب کے گرد وال پیپر لگا رہے ہوتے ہیں، تنصیب کے درمیان میں وال پیپر کے جوڑ لگانا بہت اچھا ہوتا ہے تا کہ یہ آپکے لیے دوسری طرف سے کاٹنے میں آسَان رہے۔

اگر آپ خود سے کرنے والے منصوبوں کے چاہنے والے ہیں، تو دیکھیں ان آسَان مرمت کا خود سے خیال رکھیں

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine