جنوبی افریقن گھروں کے لئے11 دلکش کامل بیرونی باورچی خانے

usranaz usranaz
Casa CP78, Taller Estilo Arquitectura Taller Estilo Arquitectura Terrace
Loading admin actions …

اپنے گھر کو تفریحی اور سماجی طور پر بہتر بنانے کے لئے کشادہ باغ یا ٹیرس میں ایک بیرونی باورچی خانہ کا قیام ایک شاندار انداز ھے۔ھومی فائی کے اس مضمون میں جنوبی افریقہ کے گھروں کے لئے 11 دلکش باورچی خانے شامل کئے گئے ہیں۔تو پھر ان شاندار تجاویز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

سادگی کے ساتھ

اپنی زندگی میں گرمیوں کے دنوں میں تالاب والےعلاقے میں کچھ سادہ چیزیں شامل کریں ،الفریسکو کا کھانے کی جگہ شامل کریں۔

دوسرا باورچی خانہ

منظم روشنی اور ہلکے رنگوں کے ساتھ یہ خوبصورت ترین اور جدت پسند باورچی خانہ اس گھر کو چار چاند لگا رہا ھے۔

3۔ ایک دلکش انتخاب

آرام دہ کرسیاں،ایک مضبوط لکڑی کی میز اوربہت زہادہ روشنی کے ساتھ اس دلکش باورچی خانہ کو ایک بڑے خاندان کے لئے ڈیزائن کیا گیا ھے۔

4. چکنا

ایک باورچی خانہ جو بالکونی میں کھلتا ھو ایک چھوٹے سے گھر کے لئے بہترین آئیڈیا ھے۔ایک سٹائلش اور سجیلے رنگوں کا انتخاب اس جدید اور دلکش باورچی خانہ کو مزید خوبصورت بناتا ھے۔

6۔ دھوپ سے بچاؤ

دن کے وقت دھوپ سے بچاؤ کے لئے آپ کے باورچی خانہ کے اوپر پیراگولا شیڈ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ھے؟

6 بیرونی حصے میں چمنی۔

موسمِ سرما میں گرم رہنے کے لئے باہر کے حصے میں چمنی کا استعمال کر کے اپنے آپ کو گرم کرنے کے تجربے سے لطف اندوز ھوں۔

7۔ اینٹوں سے بنا جادوئی تندور

آپ کی دن بھر کی بھوک کو مٹانے کے لئے اینٹوں سے بنا تندور ایک دلچسپ اور فعال طریقہ  ھے۔تندور پر اپنی من پسند روٹی بنائیں یا ایک مزیدار پیزا،یہ ہمیشہ ایک نئی چیز بنانے کے لئے تیار رہتا ھے،

8۔ دیہاتی دلکشی

اپنی بالکونی کو مکمل صلاحیت کے ساتھ استعمال کرنے کا سوچیں۔ایک دیہی سوچ کے ساتھ جدید فرنیچر، کچھ مصنوئی سجاوٹی پتھر اور خوبصورت لکڑی کے ساتھ اپنے بیرونی باورچی خانہ کو آراستہ کریں۔

9۔جدید ترین

اگر آپ جدید ترین مواد اور سجاوٹ کا شوق رکھتے ہیں تو آپ  اپنے بالکونی کو نفیس اور ڈرامائی طرزکی جدید خصوصیات کی حامل اور ضروری اشیاء سے آراستہ کرنا پڑے گا۔

10۔ صاف ستھرا

کسی تقریب کے بغیر بھی آپ کے بیرونی باورچی خانہ کی شیلفیں منظم اور ترتیب سے سجی ھونی چاہیئے۔

11۔ دیوار مین سوراخ

اپنے بیرونی باورچی خانہ کی دیوار میں سہولت کی خاطر سوراخ کر کے استعمال میں لائیں اور لزیز کھانوں اور بہترین کمپنی کے ساتھ لطف اندوز ھوں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine