modern Living room by design studio by Mariya Rubleva

خوشی کاراز : ہمارے پاس ھے۔

usranaz usranaz
Loading admin actions …

کیا آپ نے کبھی اپنے آپ کو بڑے سوالات ،جیسے زیندگی کیا ھے؟ یا خوشی کا راز کیا ھے؟ کہ بارے میں سوچا ھے؟ ہمارے پاس آپ کے دوسرے سوال کا جواب ھے اور وہ ھے آپ کے گھر میں صحیح رنگوں کا استعمال۔ کسی بھی داخلی ڈیزائنر سے پوچھیں تو آپ کوبتائے گا کہ رنگ آپ کے مزاج کو آپ کی سوچ سے بھی زیادہ متاثر کرتا ھے۔یہی وجہ ھے کہ صحیح روغن کا انتخاب بہت اہم ھے۔خاص کر زیادہ استعمال والی جگہوں پر جیسا کہ خواب گاہ یا لاؤنج۔ آئیے ہم آپ کو رنگ دکھاتے ہیں جو آپ کو آپکی سوچ سے بھی زیادہ خوش کر دیں گے اور ان کے بارے میں سوچئے کہ آپ انہیں کہاں استعمال کر سکتے ہیں۔

1۔ آڑوئی رنگ

  by Loaf
Loaf

Loaf's NEW vintage velvet fabric range

Loaf

اپنے ہم نام پھل کی طرح نرم و ملائم آڑو ایک قدرتی فرحت بخش رنگ ھے۔جو کہ آپکو گرم جوش اور افسانوی بناتا ھے۔معیاری گلابی سے زرا نرم خوُ ھونے کی بدولت یہ ہردوسرے رنگ کے ساتھ جچتا ھے.

2۔ ارغوانی

  by My Italian Living
My Italian Living

'Lilac' Girl's study/bedroom furniture set by Siluetto

My Italian Living

آپ کے خوابگاہ کے لئے ارغوانی ایک بہترین انتخاب ھے،یہ رنگ اپنے ہم نام پھول کی مانند قدرتی طور پر نرم پیارا اور تروتازہ کرنے والا ھے۔اور یہ آپکو نیند کی طرف راغب کرتا ھے

3۔ جامنی اور زرد رنگ

  by My Italian Living
My Italian Living

'Purple' Girl's study/bedroom furniture set by Siluetto

My Italian Living

قدرت سے متاثر ھو کر جامنی اور زدر کو ملا کر استعمال کرنا کمرے کوزیادہ چمکدار اور قدرت کے قریب بناتا ھے،جو کہ نتیجتا’ آپکو خوش و خرم بناتا ھے۔دیکھئے سفید کے ساتھ ان کا امتزاج کیتنا بہترین ھے

4۔ فیروزی

ایک خوش اور مثبت ذہن بنانے کے لئے ارتعاش انگیزاور منطقہ حارہ کے ساحلوں کی یاد دلانے والے رنگ سے بہتر کیا ھو سکتا ھے،جو آپکو ایسا احساس بخشے جیسا کہ آپ سارا سال چھٹی پہ ھوں۔ھے نا ایسا؟ فیروزی ہر طرح کی آرام دہرہائش کے لئے بہترین ھے۔

فیروزی تمام نرم فرنشننگ کے لئے کام کرتا ہے!

5۔ چمکدار پیلا

  by Loaf
Loaf

Eton Mess ottoman

Loaf

ہم خوشنما رنگوں کے بارے میں سب سے اہم اور متحرک رنگ کو شامل کئے بغیر بات نہیں کر سکتے۔چمکدار پیلا رنگ اچھی ذہنیت میں اضافہ کرتا ھے اور ایک ابر آلود موسم کو بھی گرمی جیسا احساس بخشتا ھے

6۔تیز گلابی رنگ

  by Loaf
Loaf

Flopster sofa

Loaf

خوش کن محسوسات اندرونی طور پر رومانویت سے جڑے ھوئے ہیں،لہزا آپ کے گھر میں خوبصورت گلابی رنگ آپہ کے دل کو گرمانے والی اچھی سوچ بخشتا ھے جس کی آپ کو آرزو ھ۔وتی ھے۔کتنی عمدہ بات ھے۔

7۔پیلا اور نیلا

  by Loaf
Loaf

Dixie sofa

Loaf

پیلا رنگ دوسرے بہت سے رنگوں کے ساتھ حٰیرت انگیز طورپر کام کرتا ھے لیکن جب نیلے کے ساتھ استعمال کیا جائے تو سمندر کی طرح تازگی بخشتا ھے۔اس صوفہ اور کشن کودیکھ کر ہی ہم خوش ھو رہے ہیں، تو اس پر آرام کرنے کا ذرہ تصور کریں۔

8۔ ملائی رنگ

  by Loaf
Loaf

Flump chair

Loaf

نرم، آرام دہ اور قدرتی ملائی رنگ آپ کے دن بھر کی تھکان کو دور کرتا ھے،اور آپ کو خوش اور پرسکون رکھتا ھے۔ایک مالئی رنگ کا صوفہ آپکو اس طرح گھیر لیتا ھے جیا کہ آپ بادل پر بیٹھے ھوں۔

9۔ آسمانی نیلا

  by Loaf
Loaf

Toaster extendable table

Loaf

قدرت سے نکالا گیا کوئی بھی رنگ بالخصوص نیلاآسمانی آپکو کسی حد تک خوش کرتا ھے۔پرسکون اور توانائی بخش ھونے کے ساتھ ساتھ سائنس نے ثابت کر دیا ھے کہ نیلا رنگ ڈیپریشن میں بھی مؤثر ھے۔

مزید اچھے آئیڈیاز کے لئے اس مضمون کا مطالعہ کریں

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!