by Cocktailtumblers

ایک چھوٹے پاکستانی گھر کے لیے گھر میں بن سکنے والے جدید لیمپ

Resham Ejaz Resham Ejaz
Loading admin actions …

کیا آپ کو مارکیٹ میں دستیاب لیمپس اور فانوسوں نے مایوس کیا ہےکیوں کہ وہ آپ کی سجاوٹ کے ساتھ نہیں جچتے اور بہت مہنگے ہیں؟ مہم جو قسم کے لوگ ہفتے کے آخری دن مختلف بازاروں میں اپنی ضرورت کے مطابق خاص قدیم انداز کے لیمپ کی تلاش میں گزار دیتے ہیں مگر اگر آپ کے پاس ایسی جگہوں پر موجود کوڑے کے ڈھیر میں سے اپنی پسند کی چیز ڈھونڈنے کے لیے کوئی مدد کروانے والا نہ ہو تو یہ خاصہ صبر آزما کام بن جاتا ہے۔ اپنی سجاوٹ اور بجٹ کے مطابق لیمپ حاصل کرنے کا آسان ترین طریقہ اسے خود بنانا ہے، چاہے وہ گھر میں موجود مواد کی مدد سے ہو یا قریبی دکان سے خریدے گئے سامان کی مدد سے۔ آپ خود ایک لیمپ بنانے کے لیے پرانے بجلی کے سامان سے لے کر گتے کے ڈبوں، ربن، تاروں، بوتلوں اور پلاسٹک کے پیکٹس وغیرہ تک سب استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ زیادہ تخلیقی ذہن نہیں رکھتے یا آپ کو دستکاریوں کی سوجھ بوجھ نہیں تو آپ خود لیمپ بنانے کے طریقوں والی کوئی کتاب خرید سکتے ہیں یا اپنا لیمپ بنانے کے لیے درست مواد اور تفصیلی معلومات کے لیے انٹرنیٹ کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ 

ہم خود لیمپ بنانے کے لیے کچھ تخیلاتی تجاویز لائے ہیں جو سستی ہیں اور گھر میں موجود سامان کے استعمال سے بنائی جا سکتی ہیں۔

ڈبے میں لیمپ

کیا آپ کے گھر میں ایک چھوٹا سا ڈبا پڑا پرانا ہو رہا ہے؟ ایک صنعتی انداز کا لٹکتا لیمپ یا سٹور کے لیے میز پر رکھا لیمپ بنانے کی کوشش کریں جو جدید نظر آئے گا اور اسے مکمل کرنے کے بعد آپ اپنی تخلیق پر نازاں ہوں گے۔ ایسا جدید صنعتی انداز کا لیمپ بنانے کے لیے آپ کو بس ایک چھوٹا سا لکڑی کا ڈبا، کاٹنے کا سامان، ساکٹ والا بلب اور تار کا جوڑ چاہیے۔پہلے چاروں طرف مستطیل شکلوں میں نشان لگائیں اور پھر اوپر اور بیخے والے حصے کو ایسا ہی چھوڑ کر باقیوں میں سے وہ نشان کاٹ لیں۔ان چار سوراخوں کو بھرنے کے لیے آتپ اندر کی طرف رنگین دھندلا کاغذ یا پلاسٹک لگا سکتے ہیں یا اپنی پسند کی روشنی حاصل کرنے کے لیے انہیں کھلا بھی چھوڑ سکتے ہیں۔

جار کو روشن کریں

جار میں لیمپ بنانے کے لیے آپ کو مضبوط قسم کے شیشے کا جار چننا ہو گا۔دیہی انداز کی سجاوٹ کے لیے ان جارز کو لٹکتی روشنیوں یا تصویر کی طرح میز پر رکھے لیمپ میں تبدیل ہونے کے لیے بس کچھ ہی سامان کی ضرورت ہو گی۔ پہلے جار کو اچھی طرح دھوئیں اور سکھائیں پھر ایسے پراسرار سائے بنانے کے لیے ایک کریپ پیپر میں چھوٹے چھوٹے سوراخ کر کے اسے جار کے اندر چپکا دیں۔اب جار کے ڈھکن میں ایک سوراخ کریں اور کسی بجلی والے کی مدد سے اس میں ایک سرخ رنگ کا بلب جوڑ دیں۔ خواب گہ کے لیے آپ کا پرسکون بلب تیار ہے۔

پلاسٹک کے گلاسوں سے

  by jochens-elch-o-thek
jochens-elch-o-thek

Spot Light with a birch bark-nature – wood lamp

jochens-elch-o-thek

کیا آپ اپنے بند پورچ میں روشنیوں کا منفرد نظام چاہتے ہیں؟ تو کچھ مختلف بنائیں جیسا کہ ہاتھ سے مختلف نمنوں میں رنگے گئے پلاسٹک کے گلاس جو لکڑی کی چھت سے نیچے کی طرف روشنی بہائیں گے۔ Jochens Elch O Thek کی بنائی گئی اس فنکارانہ تخلیق کے ساتھ آپ بس اپنی سوچ تر بھروسہ کرتے ہوئے کچھ سستا بنا سکتے ہیں جسے آپ فخر سے مہمانوں کو دکھائیں گے۔ بچوں کی مدد لیں اور اسے گرمیوں کی چھٹیوں کا ایک ایسا منصوبہ بنا دیں جس سے سب لطف اندوز ہوں گے۔

ایک ٹوپی سے یہ کر دکھائیں

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایک چھوٹی سے ٹوپی لیمپ میں تبدیل کی جا سکتی ہے؟ کیا آپ نے یہ میز پر رکھا جدید نمونوں والا لیمپ دیکھا جو کرسیوں اور میز جیسا ہی نظر آتا ہے؟ آپ کسی پرانے لیمپ کی مدد سےیا کسی ٹوپی کو تاروں پر جوڑ کر ایسا کچھ بنا سکتے ہیں۔ قدیم باؤلرز کے انداز کی ٹوپیاں میز پر وکھے جانے والے جدید لیمپس  کے لیے سب سے زیادہ مقبول ہیں جبکہ لیس والی مشروم کی شکل کی ٹوپیاں چھت سے لٹکتی روشنیوں کی صورت میںجگہ کو مختلف رنگوں میں رنگ دیتی ہیں۔

بوتل میں روشنی

بوتل میں لگائی گئی روشنیاں خود لیمپ بنانے کا سب سے آسان طریقہ ہیں اور ہم سب اپنے سکول میں یہ کام کر چکے ہیں۔ یہ عام پرفیوم کی بوتل یا کسی بھی خاص شیشے کی بوتل میں بنائے جا سکتے ہیں۔آپ کو بوتل میں روشنیاں گھسانے کے لیے اس کے نیچے سوراخ بنانے میں احتیاط کرنا ہو گی جس سے چھوٹی روشنیاں اندر ڈالنے کے بعد آپ انہیں کھینچیں گے تا کہ وہ بوتل میں پکی ہو جائیں۔ مرکزی تار کے ساتھ وہ سٹاپر رکھنا مت بھولیں جو روشنیوں کو بجلی کے پلگ سے جوڑے گا اور اسے بھی سوراخ سے اندر ڈال دیں تا کہ تار شیشے کے کناروں سے لگ کر کٹ نہ جائے۔ یہ دمکتی خوابناک روشنیاں کسی بھی پارٹی میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔

کاغذ اور میگزین سے

کاغذ یا میگزین سے اپنی پسند کا لیمپ شیڈ بنانا خود سے کرنے والی سب سے آسان ترکیب ہے۔ آپ کو صرف کچھ پرانے نقشے، خط، قدیم اخبار یا بچوں کی کتابیں چاہیے ہوں گی اور آپ انہیں کسی بھی لکڑی یا لوہے کے فریم پر ایک ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔اس فنکارانہ ڈیزائن کے تخلیق کاروں نے پرانے نقشوں، کتابوں اور ہاتھ سے لکھے خطوط کو ایک ساتھ سیا اور لوہنے کے فریم پر جوڑ دیا۔

مزید تراکیب کے لیے یہ آئیڈیا بک دیکھیے: صفائی کی ۱۰ غلطیاں جو آپ کر رہے ہیں۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!