Sliding doors by blackStones

چھوٹے گھروں کے لئے بہترین 10 سرکنے والے دروازے

usranaz usranaz
Loading admin actions …

سرکنے والے  دروازے دو وجوہات کی وجہ سے بہترین ہیں۔ سب سے پہلی وجہ کہ یہ کسی بھی کمرے کو جاذبِ نظر اور دلکش بناتے ہیں، اور دوسری وجہ یہ چھوٹے گھروں کو کشادگی فراہم کرتے ہیں۔ایک منٹ کے لئے آپ انہیں سوچیں تو آپ کو احساس ھو گا کہ سرکنے والے دروازے آپ کے گھرکی شان کو کس طرح بڑھایئں گے اوراپنی دلکشی کے ساتھ آپ کے گھر کی چھوٹی جگہ میں وسعت پیدار کر دیں گے۔آپ بغیر فکرمند ھوئے سرکنے والے دروازوں کا انتخاب کریں ۔ پمارے خیال میں آپ کے دوست اور خاندان والے آپ کو ان دروازوں کو خریدنے اور داخلی ڈیزائنر سے مشورہ کرنے کا کہیں گے، تو کیوں نہ آپ ھمارے چند پسندیدہ سٹائل پر نظر ڈالیں اور دیکھیں اگر آپ کوئی تخلیق کرنا چاہیں؟

1۔ غسل خانہ کے لئے دھندلے شیشے والے دروازے

 Sliding doors by Ion Glass
Ion Glass

Sliding frameless glass doors

Ion Glass

  آپ کو اپنے غسل خانہ  کے لئے ایسے دروازوں کی ضرورت ھوتی ھے جو زیادہ جگہ بھی نہ گھیریں اور پرائویسی کا بھی خاطر خواہ خیال رکھیں۔اس لئے دھنلے شیشیوں والے دروازے آپ کے غسل خانہ کے لئے بہترین رہیں گے۔یہ جدید طرز کے ھونے کے ساتھ ساتھ بہت موزوں انتخاب ھے۔

2۔ صحن کی طرف سرکنے والے دروازے

 Sliding doors by GK Architects Ltd
GK Architects Ltd

Sliding Folding doors

GK Architects Ltd

ہم ایسے دروازوں کو پسند کرتے ہیں جو باغ کی طرف مکمل کھلتے ھوں۔قدرتی طور پر ہم باہر کی طرف ایک تیز رابطہ چاہتے ہیں،اسلئے یہ سرکنے والے دروزاے فطرت سے بھرپور چھوٹے یا بڑے دونوں گھروں کے لئے بہترین رہتے ہیں۔

3۔ باورچی خانہ کے رنگین سرکنے والے دروازے

 Sliding doors by Viewport Studio
Viewport Studio

West London house

Viewport Studio

آپ کے داخلی دروزے نہ ہی بورنگ ھونے چاہیں اور نہ ہی صرف فعال ھونے چاہیں۔آپ اس میں تھوڑا سا آرٹ شامل کر کے اور ان خستہ حال دروازوں پر مختلف قسم کے شوخ رنگین روغن کر کے پورے ماحول کو خوبصورت اور دلکش بنا سکتے ہیں۔یہاں پر بڑا رنگین پینل اپنے کام کو مدِنظر رکھتے ھوئے باقی سجاوٹ کے ساتھ بہت موزوں اور خوبصورت لگ رہا ھے۔

4۔ خوبصورت الماریوں کے سرکنے والے دروازے

جس طرح آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے کپڑے بہتر ہوں اسی طرح آپ نہیں چاہیئں گے کہ یہ  کپڑے  ہر وقت باہرخراب ھوتے رہیں۔ اس مسلہ کے حل کے لئے  الماریاں بہترین کام سرانجام دیتی ہیں۔اگر ہم اس الماری کے دروازاوں کو شیشے کے دروازے اور کچھ خوبصورت رنگوں کا اضافہ کر دیں تو کیا خیال ھے؟ یہ ایک بہت ہی خوبصورت اور دلچسپ اضافہ ھوگا

5۔ دلچسپ سیاہ بورڈ کے ساتھ سرکنے والے دروازے

سیاہ بورڈ والے سرکنے والے یہ دروازے گھر کے کسی بھی حصے میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں لیکن بہتر یہ ھوگا کہ ان کو زیادہ ہجوم والی جگہوں پر لگایا جائے۔اس طریقہ سے یاد رکھنے والی اشیاء اور سب گھر والوں کے لئے خاص باتیں نمایاں نظر آئیں گی،یہ اتنا ہی سادہ ھے جتنا ایک دروازے پر رنگ کر دیا جائے۔

6۔ دیہاتی طرذ کے باورچی خانہ کے سرکنے والے دروازے

بعض کمروں میں فرنیچر کی ترتیب بہت ہی احسن انداز سے کی جاتی ھے کہ وہ نہائت پرکشش منظر پیش کرتی ہیں۔اسی طرح کچن کی ترتیب بہت خیال اور بہترین طریقے سے کی جاتی ھے اور اس میں دیہاتی انداز کا اضافہ اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ھے۔ سفید لکڑی کے دروازوں میں شیشے کا خوبصورت استعمال کچن کا دوسرے کمروں سے خوبصورت رابطہ پیدا کرتا ھے۔کچن کی خوبصورت سفید الماریاں اور سفید ورک ٹاپ ایک بہترین امتزاج پیش کر رہا ھے

7۔ ریائشی کمرے کے دھندلے سرکنے والے دروازے

ایک جدید ترین اور آرٹ سے مزین گھر میں آپ ہمیشہ کچھ ایسا چاہتے ہیں جو انوکھا اور قابلِ دید نظر آئے۔اسی طرح یہ سرکنے والے دروازے بھی۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کون سا ورژن کے دروزے منتخب کرتےہیں۔یہ دھندلے شیشے والے دروزے آسانی سے قدرتی روشنی کو بحال رکھتے ھوئے اور ٹھنڈک کو برقرار رکھتے ھوئے ایک بڑے کمرے  کو تقسیم کر سکتا ھے۔

8۔ ڈریسنگ کمرے کے آئینوں سے مزین سرکنے والے دروازے

حتیٰ کہ کھلے منصوبے کو پسند کرنے والے لوگ بھی اپنی پرائویسی کی خاطراپنے  کمرے کو تقسیم کرنے کو پسند کرتے ہیں۔پرائویسی کا مسلہ انتہائی نازک ھو سکتا ھے،آپ ڈریسنگ روم کی جگہ بنانے کے لئے آئینوں والے شیشوں سے تقسیم کریں اس طرح آپ کا پرائویسی کا مسلہ بھی حل ھو جائے گا ور ایک خوبصورت ڈیزائن بھی تخلیق ھو جائے گا۔

9۔ سٹوڈیو اپارٹمنٹ کے لئے سرکنے والے دروازے

سٹوڈیو اپارٹمنٹ میں رہنا قدرے مشکل کام ھے،لیکن سرکنے والے دروازوں کی مدد سے آپ اس کو نہائت احسن طریقے سے تقسیم کر سکتے ہیں۔آپ کام کے بعد چیزوں کو سنبھال کر رکھ سکتے ہیں اور تقسیم کی مدد سے اپنے لئے بہترین رہائش کا انتظام بھی کر سکتے ہیں۔ہم اس تجویز کو پسند کرتے ہیں،دروازے پر کچھ آرٹ اور خوبصورت رنگوں کے اضافے کے ساتھ اس کی سجاوٹ کو برقرار رکھا جا سکتا ھے۔

10۔ شاندار شیشوں کے پینل کے ساتھ سرکنے والے دروازے

 Sliding doors by homify
homify

Luftiger Raumteiler: Schiebetüren mit viel Glas

homify

جب آپ چاہیں کہ قدرتی روشنی آپ کے گھر کے چاروں طرف بکھرے ۔لیکن ساتھ میں یہ بھی چاہیں کہ کچھ حصے پوشیدہ رہیں تو اس کے لئے شیشوں کے پینل بہترین ثابت ھونگے۔ ایک غیر مبھم رکاوٹ، جو آپ کے پرائویسی کو مدِںطر رکھتا ھے لیکن ایک کھڑکی کی طرح کام کرتا ھے،بہت شاندار تجویز ھے۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!