modern Living room by stonehenge designs

ایک خوبصورت اور روشن اپارٹمنٹ

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Loading admin actions …

مدہم سنہری روشنیاں، لکڑی کا خوبصورت فرنیچر،ہلکے رنگ اورتخلیقی سجاوٹ اس اپارٹمنٹ کو جسکوآج ہم نے آپ کے لئے منتخب کیا ہے کو خوبصورت بنا رہے ہیں۔ کام کرنے کے تقریباً تمام حصوں میں سورج کی روشنی وافر مقدار میں میسر ہے، جبکہ دیواروں پر لگے فن پارے، آرائشی کندہ کاری، دیواروں پر لٹکنے والی سجاوٹی اشیاء اور دیواروں پر لگی سجاوٹی مستطیل پٹیوں کہ وجہ سے اس اپارٹمنٹ کا کوئی بھی حصہ ایسا نہیں جو کہ نمایاں نہ ہو ۔ آرام دہ پارچہ جات کا استعمال اس اپارٹمنٹ کو آرام دہ بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ رہنے سہنے کے کمرے کے ساتھ برآمدہ اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ ہوا کی آمد ورفت کا انتظام مناسب رہے۔ اس سب کا سہرا پیشہ ور ماہرین تعمیرات کو جاتا ہے۔ 

وسیع اورخوش آمدیدی رہنے سہنے کا کمرا

 رہنے سہنے کے اس کمرے میں شیشے کی لمبی کھڑکیاں، رواں پردے ، گہرے رنگ کی لکڑی کا فرنیچراور سفیدی مائل زرد رنگ کی سجاوٹ کافی متاثر کن ہے۔  موٹی بھرائی والے کشن، خوبصورت لیمپ، چھت سے آنے والی بلاواسطہ روشنی اور برآمدہ سے اس کمرے کا رابطہ، سب مل کر اس کمرے کو پرکشش بنارہے ہیں۔ 

نفیس اور آرام دہ کھانے پینے کا کمرہ

لکڑی کا شاندار فرنیچر، دھاری دار پوشش اوردیوار میں چوکھٹوں میں لگی روشنیاں سب مل کر کھانے پینے کے اس کمرے کو اسقدر خوبصورت بنا رہے ہیں کہ اس سے نظریں ہٹانا مشکل ہے۔ چھت پر لگے مستطیل شکل کے لکڑی کے پتلے گھٹے اور گملے میں لگا سرخس ( ایک قسم کا پودا جسکے ڈھنٹل روئیں دار ہوتے ہیں) اس کمرے کے آرام دہ احساس کو بڑھا رہے ہیں۔ 

پُرسکون خوابگاہ

سبزی کی طرف مائل زرد رنگ اورلکڑی کا استعمال دونوں مِل کراس خوابگاہ کو بہت آرام دہ اور پُرآسائش بنارہے ہیں جبکہ بڑا اور کشادہ پلنگ رات کی آرام دہ نیند کو یقینی بنارہے ہیں۔ چند شوخ اور رنگا رنگ تصاویراور پھولوں کے نمونے والے پردوں نے مل کر اس کمرے کی بصری دلچسپی کوبڑھا دیا ہے۔ 

مزید تجاویز کے لئے پڑھئے ہمارا مضمون خوشحال گھرانے کا خوبصورت گھر۔

آپ کویہاں دی گئی کونسی تجویزسب سے زیادہ پسند آئی۔ اپنی تجاویز سے ہمیں ضرور آگاہ کریں۔ 

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!