eclectic Kitchen by Lo Interior

حیران کن شیلوز کے ساتھ 8 باورچی خانے

usranaz usranaz
Loading admin actions …

پُر آسائش باورچی خانہ کے ڈیزائن کو پسند کرنے والوں کے لئے کھلی شیلوز کا انتخاب واقعی بہت آسان ھے۔یہ آسان رسائی فراہم کرتی ہیں اور ان کو کھولنے اور بند کرنے کی فکر بھی نہیں ریتی۔ بصری لحاظ سے یہ ترتیب  باورچی خانہ کو کشادہ اور ھوا دار بناتی ھے۔ یہ ترتیب آپ کو مٹی کی سجاوٹی چیزوں کو ظاہر کرنے اور دیواروں پر ہلکے خوبصورت رنگوں کو متعارف کرانے کا موقع فراہم کرتی ھے۔تو اس کے لئے کون کون سی تجاویز موجود ہیں؟ آج ہم ھومی فائی کے اس مضمون میں 8 باورچی خانوں کے نمونے دیکھیں گے، جو کہ ہر ایک کے لئے فائدہ مند ھونگے۔

1۔ لٹکتی ھوئی شیلویں

لٹکتی ھوئی شیلویں ہانگ کانگ کے اس باورچی خانے میں واقعی اٹھان پیدا کر رہی ہیں۔یہ بھی بصری قوت کو بڑھاتے ھوئے  چھوٹے باورچی میں کشادگی کا احساس پیدا کرنے کا جدید طریقہ ھے۔کچھ اس طرح کرنے کے لئے۔ ہمیں پیشہ ورانہ ماہرین کو زیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

2۔ سکینڈی نیوین جدید شیلوز

لکڑی کی شیلویں ہمیشہ خوبصورت نظر آتی ہیں۔یہ کوئی شور پیدا نہیں کرتیں جب ان پر برتنوں کا ڈھیر لگا دیا جائے، اور یہ باورچی خانہ گھر کا پُرسکون حصہ نظر آتا ھے۔

3۔ خوبصورت دکھاوے کے لئے کھلی شیلویں

یہ کھلی سیاہ شیلویں باورچی خانہ میں ایک حقیقی تاثر پیدا کرنے کے لئے استعمال کی گئی ہیں۔یہ سیاہ پسِ منظرکے ساتھ ایک اشتعال انگیز ماحول پیدا کر رہا ھے۔

4۔ روشن پسِ منظر کے ساتھ شیلویں

ہم باورچی خانہ میں روشن پسِ منظر والی شیلفوں کو بہت پسند کرتے ہیں۔ یہ حقیقتا’ شیلفوں کو روشن کرتے ہیں،یہ باورچی خانہ کا جدید سٹائل واقعی اس کو خوبصورت بناتا ھے۔

5۔ سہاروں پر کھڑی منفرد شیلویں

باورچی خانہ کی شیلفوں کو ڈیزائن کرتے ھوئے سہاروں پر بنی شیلویں ہمیشہ قابلِ توجہ رہی ہیں۔ان منفرد شیلووں کے نمونوں کو دیکھیں۔ ان شیلفوں کی قطاریں خوبصورت منظر پیش کر رہی ہیں اور جدید طرز پر باورچی خانہ میں ایک دلکش اضافہ ھے۔

6۔ سجاوٹی شیلویں

دھاتی شیلویں بہت مشہور ھوتی ہیں کیوںکہ یہ با آسانی صاف ھو جاتی ہیں۔اسی وجہ سے دھاتی شیلفوں کا انتخاب ہمیشہ انڈسٹریل رہا ھے۔ایک چکنا سپر اضافے کی خاطر، اس دلکش دھاتی سٹائل کی شیلووں کا انتخاب کریں۔

7۔ نیلی شفاف پلاسٹک کی بنی شیلویں

tropical Kitchen by STUDIO [D] TALE
STUDIO [D] TALE

Peponi House

STUDIO [D] TALE

یہ نیلی شفاف پلاسٹک کی شیلفیں باورچی خانہ میں مر مٹنے والا تاثر پیدا کرتی ہیں۔ مناسب چوڑائی اور دلچسپ شفاف مواد سے بنی شیلفیں اس چھوٹ باورچی خانہ کو ایک جدید اور دلکش انداز پیش کر رہی ہیں۔

8۔ باورچی خانہ کی شاندار شیلویں

اگر آپ شاندار ملکی سٹائل کی شیلووں کو پسند کرتے ہیں تو آپ کو یہ شیلویں بھی بہت پسند آئیں گی۔ یہ مکمل مضبوط اور ہکس کے ساتھ بندھی ھوئی ہیں۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!