asian Garden by Constans Paysage

ایک کیوٹ اور سستا 20 میٹر اسکوائر کا آنگن

Hamna – Homify Hamna – Homify
Loading admin actions …

آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اگر آپ کے گھر کا پچھلا حصہ یا ’باغ’ کچی مٹی، ٹوٹے پھوٹے ٹائلز یا پھر ایسے پودوں پر مشتمل ہو جو کہ پچھلی صدی کے لگتے ہیں، کیونکہ امید پر ہی دنیا قائم ہے۔

جیسا کہ آج ہم آپ کو ایک مکمل تبدیلی والا پروجیکٹ دکھائیں گے جس نے 20 میٹر اسکوائر کی زمین جو کہ صرف گند کچرے اور سوکھے  پودوں پر مشتمل تھی اسے تبدیل کر کے کیا سے کیا بنا دیا ہے، اسے دیکھنے کے لیے آپ نیچے جائیں۔

پہلے اور بعد میں: ہولناکی سے خوبصورتی تک

  by Constans Paysage
Constans Paysage

D'une cour terne à un jardin coloré

Constans Paysage

اگر آپ کا باغ یا بیرونی حصہ اسی طرح کا دکھتا ہے جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے تو پھر ہم آپ پر کوئی الزام نہیں لگائیں گے اگر آپ اپنا وقت باہر نہیں گزارنا چاہتے۔

لیکن آپ سیدھے ہاتھ والی تصویر دیکھیں کہ ادھر صحیح انداز اور خیالات نے کیسا جادو دکھایا ہے۔ ایک عجیب سی ٹوٹی پھوٹی دیوار خوبصورت نیلے رنگ کا بیک گراؤنڈ بن گئی ہے، پرانا اور گندا سا فرش اب ایک اسٹائلش اور جدید اندا ز پیش کر رہا ہے، جبکہ خوبصورت پودوں کے اضافے سے اس جگہ کا نقشہ ہی بدل گیا ہے۔ کیونکہ پودوں کے اضافے سے چاہے وہ اندرونی جگہ ہو یا بیرون ایک دم تازگی کا احساس دیتی ہے۔

پہلے اور بعد: اور دیکھیں

  by Constans Paysage
Constans Paysage

Avant / Après

Constans Paysage

اس چھوٹے سے آنگن کا دوسرا حصہ بھی ہمیں متاثر کر رہا ہے۔ دیکھیں اس جگہ کی انڑنس کو تازہ پینٹ، خوبصورت پودوں اور چھت پر لگے نۓ ٹائلز سے کتنا خوبصورت بنا دیا ہے۔ 

اس کے علاوہ ہمارے ڈیزائینر نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اس گھر کے مکین اپنے گھر کی بیرونی جگہ کا مزہ لیں۔ اس کے لیے ایک خوبصورت کرسی کا اضافہ کیا ہے جو کہ اس کی کلر سکیم کے مطابق ہے۔

بعد: ایک خوبصورت کنٹراسٹ

asian Garden by Constans Paysage
Constans Paysage

cour mi ombre réaménagée

Constans Paysage

آپ کو پتا ہی ہو گا کہ ہومی فائی میں ہم لوگوں کو کنٹراسٹ کتنے زیادہ پسند ہیں (نوٹ: یہ کنٹراسٹ کبھی بھی آپس میں کلیش نہیں کرتے)، اسی لیے ہمارے ماہرین نے اس پتھر کے فرش کے ساتھ لکڑی کی دیواریں بنائیں ہیں جس سے اس جگہ کو بہت ہی خوبصورت انداز مل رہا ہے۔

اس کے علاوہ اس جگہ کے سبزے کو برقرار رکھنے کے لیے گملوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہے تو یہ ایک بہت ہی چھوٹی سی بات مگر بہت زیادہ کارآمد۔ 

بعد: نیا منظر

asian Garden by Constans Paysage
Constans Paysage

Tableau extérieur

Constans Paysage

اگر ہمارا بھی اتنا خوبصورت گھر کا پچھلا حصہ ہو تو ہم برا نہیں مانیں گے۔ دیکھیں ان بڑی بڑی شیشے کی کھڑکیوں سے باہر کا منظر کتنا پیارا لگ رہا ہے۔

ہومی فائی ہنٹ: اپنے آنگن کے رنگ کو موسم کے حساب سے تبدیل کریں جیسا کہ دیوار کے رنگ کو بہار کی آمد پر بہار کے رنگوں سے سجائیں۔ 

فرنٹ پورچ کے لئے دلکش،سادہ اور نظروں کو خیرہ کر دینے والے 15 آئیڈیاز دیکھیں.

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!