Corridor & hallway by In:Style Direct

اپنے گھر کے داخلی حصہ میں 5 غلطیوں سے ہمیشہ بچیں!

usranaz usranaz
Loading admin actions …

صحیح معنؤں میں آپ کے گھر کے اندرونی حصوں کی سجاوٹ ایک کٹھن کام ھے۔آپ کو چیزوں کی سجاوٹ اور فعالیت میں فرق کرنے کی ضرورت ھے لیکن اسی دوران آپ کو اپنی شخصیت کے مطابق اس میں تاثر لانے کی ضرورت ھے۔

جب سب کچھ ٹھیک اور بہترین چل رہا ھو تو اس وقت آپ کو چند غلطیوں سے بچنے  کے لئے چند احتیاط کرنے کی ضرورت ھے۔داخلی حصہ کے ڈیزائنر دالان کی سجاوٹ کے مشکل ترین کام کو سرانجام دینے کے ماہر ہیں، اور آج ہم ان ماہر پیشہ ور ڈیزانروں کے کامیاب منصوبوں میں سے چند تراکیب لائے ہیں۔

اگر آپ این چھوٹی ضلطیوں کو جننا چاہتے ہیں جو دالان کے کامیاب منصوبے کو تباہ کر سکتی ہیں۔ ہمارے پاس آپ کے ساتھ کچھ تراکیب شیئر کرنے کو کطھ راز ہیں۔

1۔ کمرے کو منتقل کرنے کے لئے اسے نہ بھریں۔

یقینا’ آپ اپنے دالان کی سجاوٹ کے ساتھ اس میں ایک خاص حد تک اسکی فعالیت اور سٹوریج بھی چاہتے ہیں۔لیکن اس کے ساتھ آپ اس میں آسانی سے چہل پہل بھی کر سکیں۔کچھ بھی کریں مگر فرنیچر سے دالان کو مت بھر ڈالیں۔

سوچ سمجھ کر اور اپنی ضرورت کے مطابق سامان لائیں اور بے جا سامان سے کمرے کو بلاک مت کر دیں۔

2۔ کسی سجاوٹ کا اضافہ مت کریں

اپنے گھر کے دالان کو بہت کم سامان سے سجانے اور آراستہ کرنے کا کام انتہائی مشکل ھو سکتا ھے اور اس کے لئے آپ کو بہت سوچنا پڑے گا۔

اپنے مہمانوں کے سامنے پہلے تاثر کے طور پر،اپنی شخصیت کو پوری توانائی کے ساتھ  گھر کے داخلی حصے پر موجود رکھیں۔اور داخلی دروازہ پر چند سجاوٹی اور خوبصورت اشیاء کے رکھنے پر شرم محسوس نہ کریں۔

3۔ ڈریسنگ روم کا موقع ضائع مت کریں۔

  by Herr Mandel
Herr Mandel

Wandhaken GEODROBE Mahagoni

Herr Mandel

اگر آپ کے دالان میں جگہ ھے تو اس میں کوٹ، کیپ ٹانکنے کے کئے علیحدہ جگہ مخصوص کریں۔اور اسے زیادہ اپنائیں۔

دالان کے سٹور کے طور پر جہاں ٹوپیاں ،کوٹ وغیرہ ٹانک کر ھال میں بے ترتیبی پھیلائے بغیر اس علیحدہ جگہ کا قیام آپ کی شخصیت پر ایک اچھا اثر ڈالے گی۔ آخر میں، یہ آپ کے گندے جوتے اور بدبو دار جرابوں کو چھپانے اور نظروں میں آنے سے بچانے کی بہترین جگہ ثابت ھو سکتی ھے۔

4۔ سٹوریج کے ساتھ ھوشیاری سے نمٹیں

 Corridor & hallway by Korbo
Korbo

Inspiration

Korbo

آپ جہاں بھی کام کر رہے ھوں وہاں پر سٹوریج کی مشکلات کے حل کے لئے اس سے چالاکی کے ساتھ نمٹیں۔

دالان اپنے سٹوریج کے علاوہ اتنا زیادہ فعال نہیں ھو سکتا،اور جب آپ ایسا خوبصورت اور آسان حل نکال لیں تب آپ کو اس میں گندگی پھیلائے بغیر اس کو برقرار رکھنے کی ضرورت ھے۔

سیڑھیوں کے نیچے چھپا ھوا سٹور، سادگی سے الماریاں اور دیواروں پر ہکس اشیا ء سٹور کرنے کا سادہ اور بہترین طریقہ ھے۔

5۔ میز کی اھمیت کو نظر انداز مت کریں۔

اگر آپ کا خیال نہیں کہ دالان میں میز ھونی چاہئے تو میز کی اھمیت کو نظر انداز مت کریں۔

کہیں پر میز آپ کو لیمپ کھڑا کرنے کی جگہ فراہم کرے گی،چابیوں اور خطوط کو سنبھانے کی بہترین جگہ، اور آپ کی سوچ کو اکٹھا کرنے کی بہترین جگہ جب آپ گھر کو چھوڑ کے جانے لگیں۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!