کھڑکیاں by Excelencia en Diseño

نو حیران کن طور پر متاثر کرنے والے دروازے

فرحین باسط فرحین باسط
Google+
Loading admin actions …

گھرکا دروازہ ایک ایسی چیز ہے جس پر سب سے پہلے نظر پڑتی ہے اسلیئے اسکا صاف ستھرا اور منفرد ہونا بہت ضروری ہے۔ یہی آپکے گھر کا پہلا تاثر ہے۔ یہاں ۹ ایسے متاثر کن طریقے ہیں جن سے آپ اپنے گھر کو شاندار بنا سکتے ہیں۔ تو آئیے پڑھتے ہیں یہ مضمون –

۱۔ لکڑی میں روایتی دلکشی

جب آپ تمام میڑیلز میں سے لکڑی کو چنتے ہیں تو آپ اسلیئے پریشان ہوتے ہیں کہ کہیں مستقبل میں یہ مہنگا نہ پڑ جاءے لیکن اگر آپ تھوڑا دیکھ کر اور ایک صاف ستھری لکڑی میں سرمایہ کاری کریں گے تو آپکو یقینا اپنے فیصلے پر فخر ہوگا

۲۔فیوز ٹیکنالوجی اور خوبصورتی

بجلی کے استعمال کے ساتھ، آپ اپنے لکڑی کے دروازے کو ایک ٹیکنالوجی کا ٹچ بھی دے سکتے ہیں۔ دروازے کا اسٹائل بھلے پرانا ہے لیکن اسکا میکنیزم لوگوں کو حیران کردے گا

۳۔ سنہری برسوں کی یاد میں

اگر آپ پرانی اشیا کے دلدادہ ہیں تو یہ پینل والے کنٹری اسٹائل دروازے آپ کے لیئے ہی ہیں، ان لکڑی کے پینل والے دروازوں کے ساتھ اگر آپ شیشے کا استعمال بھی کر لیں تو بہت بہتر رہے گا

۴۔ تصوراتی لیکن مضبوط

جب آپکو ایک گھر کو مضبوط بنانا ہو تو لوہے کے دروازاں ک ااستعمال کیا جاتا ہے۔ آپکی اپنی پسند کا دروازہ بہت آسانی سے بنایا جاسکتا ہے اور لوہے کے دروازے کو برقرار رکھنا بہت آسان ہوتا ہے

۵۔ایبسٹریکٹ کی طرف جائیے

وہ لوگ جو مکمل طور پر ایبسٹریکٹ کی طرف مائل ہیں اور جدت کو پسند کرتے ہیں ان کے لیئے یہ امتزاج بہت کمال ہے، وہ یہ راہداری چن سکتے ہیں جس میں جدید میٹریل جیسے کہ شیشے کو لوہے یا لکڑی سے ساتھ استعمال کر کے آپ ایک شاندار امتزاج بنا سکتے ہیں

۶۔روایتی انداز میں سجے ہوئے دروازے

ایک وقت تھا جب اسطرح کے دروازے بہت شاندار سمجھے جاتے تھے۔ اگر آپ بھی روایتی اشیا کو پسند کرتے ہیں تو آپ کو بھی یہ ڈیزائن پسند آئے گا۔

۷۔سادہ دو دروازے

اگر آپ اسکو سادہ رکھنا چاہتے ہیں تو ان دروازوں کا استعمال کریں یہ کنٹری اسٹائل ہیں اور بہت شاندار ہیں۔ یہ گھر میں بہت آرام کا احساس دلاتے ہیں

۸۔ لکڑی کے دروازے یا لکڑی کے گیٹ یا دونوں

لکڑی کو دروازوں کے لیئے ایک اچھا میٹریل سمجھا جاتا ہے بہت سے لوگ ہیں جو تمام آپشنز میں سے اس کو منتخب کرتے ہیں۔ یہ ایک کلاسک ڈیزائن بنانے میں بہت مدد کرتا ہے

۹۔ رنگوں کا مرکب

آپ کو بھلے رنگ برنگے ڈیزائن پسند ہوں گے، انکو آپ دروازوں کے اطراف میں بھی لگا سکتے ہیں۔ گھر کا دروازہ صرف آپکی حفاظت نہیں کرتا بلکہ آپکے گھر کی نمائندگی بھی کرتا ہے، اسلیئے دروازوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔ اگر یہ پسند آیا تو مزید آئیڈیاز کو بھی دیکھیں : گھر کو صاف رکھنے کے ۱۰ طریقے

ان میں سے کس تجویز نے آپکو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے؟ ہمیں ضرور بتائیں
 مکانات by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Request free consultation

Discover home inspiration!