modern Living room by Grupo Arsciniest

۲۰۱۷ میں لاؤنج کے ۷ انداز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Loading admin actions …

کسی بھی گھر کا اجتماعی مقام اور گھر والوں، مہمانوں اور دوستوں کے مل بیٹھنے کے لیے بہترین جگہ، لاؤنج ڈیزائن کرنا خاصا مشکل کام ہو سکتا ہے۔ داخلہ ہمارے گھر اور طرز زندگی کا پہلا تاثر مہمانوں پر چھوڑتا ہے اور لاؤنج اس تاثر کو پکا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے مختلف اندازوں سے کھیلنا اور اپنی پسند کا ڈیزائن ڈھونڈنا اشد ضروری ہے نیچے ہمارے پاس وہ سات انتخابات ہیں جن کے بارے میں آپ نئے سال میں سوچ سکتے ہیں۔

۱۔ منفرد

یہ لاؤنج روایتی ہے اور اس نے خوبصورتی سے جگہ کو حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ عام طور پر انگریزی حرف 'L' کی شکل کے سوفوں کو کونے میں یا دیوار سے جوڑ کر رکھا جاتا ہے مگر یہاں اسے بالکل درمیان میں رکھا گیا ہے اور یہ جگہ کو دو حصوں میں بانٹ دیتا ہے۔ دونوں اطراف میں دمکتے لیمپ بہت سی روشنی دیتے ہیں اور سوفوں پر رکھے تکیے لوک انداز کے قالین کے رنگوں سے مشابہت رکھتے ہیں۔

۲۔ خوبصورت

چھت کے مڑے ہوئے ڈیزائن کے ساتھ نرم ملائم قالین اور دلنشین فانوس جیسی پر آسائش اشیا اس لاؤنج کو مزے سے بیٹھ کر خوش گپیاں کرنے کے لائق بنا دیتی ہیں۔ ان پیشہ وران نے واضح طور پر چھوٹی چھوٹی باریکیوں کا دھیان رکھا ہے اور قدرتی روشنی کی فراوانی اس جگہ کو روشن اور خوشگوار بنا دیتی ہے۔

۳۔ سادہ ایشیائی انداز

چمکتے دمکتے فرش اور سفید دیواروں کے ساتھ یہ کمرہ صاف ستھرا نظر آتا ہے اور اس کے لیے چنے گئے رنگ اسے نرم گرم بناتے ہیں۔ عام ایشیائی انداز میں ہمارے پاس بہت سی قدرتی روشنی اور چھت پر لگا پنکھا ہے جو گرم مہینوں میں مددگار  ثابت ہوتا ہے۔ سجاوٹ سادہ مگر فعال اور روشن رکھی گئی ہے۔ گہرے رنگ ہلکے رنگوں سے بنے ماحول میں رچ بس جاتے ہیں۔

۴۔ مختلف قالین

یہاں پتھر کی دیواروں اور درمیانے فرنیچر کو اس نرم ملائم قالین نے توازن دیا ہے جو اس جگہ کو آرام دہ اور جدید بنا دیتا ہے۔ گہرے بھورے شیلف اور اس کی سجاوٹ گہرے نیلے رنگ کے ساتھ جچتے ہیں۔

۵۔ مختلف رنگ

آپ اس سے اچھے رنگ شاید ہی کہیں ڈھونڈ پائیں: آسمانی، سفید اور گہرے بھورے رنگ کے مختلف شیڈ۔ یہ کمرہ روایتی انداز کا ہے مگر ایک ہی وقت میں جدید بھی ہے اور دیہی بھی، جو کہ انٹیریئر ڈیزائن کی خوبصورتی ہے، اس کمرے کا بہترین عنصر اس کے ڈھانچے کی باریکیوں اور تاریخی سامان کو دی جانے والی عزت ہے۔

۶۔ تخلیقی اجتماع

یہاں بہت کچھ ایک ساتھ چل رہا ہے۔ مگر پھر بھی یہ بہت زیادہ نہیں لگ رہا۔ رنگ ہلکے اور سطحیں روشنی منعکس کرنے والی رکھی گئی ہیں تا کہ اس مزے دار و منفرد لاؤنج کو ایک تازہ احساس دیا جا سکے۔

۷۔ تخلیقی دیواریں

اگر آپ کو اپنا لاؤنج بہت سادہ اور بیزار کن لگے تو اسے بہتر بنانے کے آسان طریقوں میں سے ایک ڈیزائن والی دیوار کا اضافہ ہے۔ یہ ٹیڑھی میڑی لکیروں والا وال پیپر اتنا درمیانہ ہے کہ کمرہ اس کی وجہ سے بھرا بھرا نہ لگے مگر اتنا دلچسپ ہے کہ ماحول کو دیکھنے میں متاثر کن بنا دے۔

کیا آپ اپنے لاؤنج کو زندگی دینے کے مزید طریقے ڈھونڈ رہے ہیں؟ تو دیکھیے: آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے لاؤنج کی سجاوٹ کے ۶ انداز۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!