ایک دوچھتی جو قیمتی ہیرے میں تبدیل ہو گئی

Resham Ejaz Resham Ejaz
Arredare una Mansarda, Domenico Lupariello Architetto Domenico Lupariello Architetto
Loading admin actions …

DOMENICO LUPARIELLO ARCHITETTO ہمیشہ ہمیں اپنے بے مثال، آرام دہ، نفیس اور عمدہ باریکیوں سے بھرپور کام سے حیران کر دیتے ہیں۔ یہ ایک دوچھتی کی تجدید اور سجاوٹ کا منصوبہ تھا، ایک ایسی جگہ جو اپنے ساتھ بہت سی مشکلات لے کر آتی ہے۔ بہت سے حصے خود بنوائے گئے ہیں۔ مگر کیوں کہ تمام انتخابات ضرورت پر منحصر تھے، یہ گھر کو جمالیات اور فعالیت کے اعتبار سے بھی درست سامان سے بھرنے کا وقت تھا۔

پہلے

پہلے یہ حصہ سلیٹ کی طرح صاف تھا۔ ہر شے کا فیصلہ ہونا باقی تھا، دیواروں اور فرش پر کوئی تہہ نہیں لگائی گئی تھی۔ مگر اس ڈیزائن کرنے آزادی کے ساتھ دیے گئے ماحول کی زنجیریں بھی آئی تھیں۔ یہ دو چھتی بہت خوبصورت جگہ ہے مگر فرنیچر اور ترتیب میں یہ کچھ پابندیاں پیش کرتی ہے۔

قیمتی باریکیاں

دیکھیے یہ تصویر کس قدر حسین ہے۔ یہاں آنے والی تبدیلی حیرت انگیز ہے۔ یہ واضح ہے کہ معماروں نے اس جگہ کی طاقت دیکھتے ہوئے مثبت چیزوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ مرکزی وال پیپر جیسے عناصر اس جگہ کو عمدہ بناتے ہیں۔ سنہری رنگ اس جگہ میں گرمی لے آتا ہے اور دیکھنے میں اتنا نمایاں ہے کہ دیواروں پر تصاویر لگانے بھی ضرورت نہیں۔دیوار پر مرکوز روشنی کی کرن اسے مزید دلکش بناتی ہے۔

باورچی خانہ

کچن کا کاؤنٹر انگریزی حرف T کی شکل کا ہے اور دیوار کے ساتھ ساتھ بنا ہے تا کہ دستیاب جگہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جا سکے۔ یہ ترتیب جدت کا احساس دیتی ہے کچن کو مکمل طور پر لاؤنج میں کھول دیتی ہے اور جگہ کو کشادہ بناتی ہے۔

منفرد انداز

یہ لاؤنج خود بنوایا گیا ہے اور یہ حد سے زیادہ منفرد ہے۔ فرش اور دیواروں پر قدرتی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔ چمنی اور درازیں سٹیل سے بنی ہیں۔ اس سے زیادہ کامیاب مجموعہ اور کوئی نہیں ہو سکتا تھا: قدرتی لکڑی سٹیل کی نفاست میں ضم ہو جاتی ہے اور دو مختلف آثار کو اکٹھا کر دیتی ہے۔ زیادہ روایتی اور زیادہ پراثر، اور ہمیں آخری نتیجہ بہت پسند آیا۔

جگہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال

ہمیں دیوار میں چھپی الماریوں کی تجویز بہت پسند آئی۔ یہ بے حد آرام دہ ہے، جگہ کو روکے بغیر دستیاب جگہ بڑھاتی ہے۔ ظاہر ہے اسے اعلی قسم کے لکڑی کے ڈیزائن کی ضرورت ہو گی کیوں کہ ایک ایک انچ ضروری ہے۔ آخر کو یہ گھر حیرت انگیز عناصر سے بھرا خزانہ ہے جسے ڈھونڈنا آسان نہیں۔

باتھ روم

باتھ روم میں مختلف بناوٹوں کو خوبصورتی سے اکٹھا کیا گیا ہے۔ جگہ بڑھانے کے لیے تقسیم کرنے والی دیوار بنائی گئی ہے۔ عمدہ اختتام، اصلی اور جدید پس منظر اور دیوار سے لگا خوبصورت سنک اسے چار چاند لگاتے ہیں۔ گول میز ہاتھ سے بنایا گیا ہے۔  مگر اصلی جادو یہ ٹائلیں لے کر آتی ہیں۔ ان کے سرمئی و سفید سے بنے گھومتے ڈیزائن جگہ میں نئی ذندگی لے آتے ہیں۔ مختصرا یہ باتھ روم لاؤنج جیسا لگتا ہے۔

بیڈ روم

ایک اور شاہکار کا جائزہ لیجیے: ایک تازہ اور فعال فلیٹ۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine