by SuMisura

ایک بیزار فرش جس میں جدید تبدیلی کی گئی ہے اور یہ آسانی سے کاپی بھی ہوسکتی ہے

Farheen Farheen
Google+
Loading admin actions …

کیا گھر میں آتے ہی آپکو یہ احساس ہوتا ہے کہ یہ گھر آپکے بہترین دوست کے گھر سے بہت مختلف ہے اور آپکو اس گھر میں آکر بلکل خوشی محسوس نہیں ہوتی تو وقت آگیا ہے اس گھر میں کچھ قابلِ ذکر تبدیلیاں لانے کا۔ ہومی فائی میں ہمیشہ شاندار اور دلکش تبدیلیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ آج بھی ہم ایسا ہی ایک مضمون لے کر آئے ہیں جس میں آپکو آرکیٹیکٹ جو کہ Sumisura Architetti سے تعلق رکھتے ہیں کا شاندار کام نظر آئے گا پہلے اور بعد میں واضح تبدیلی نظر آئے گی اور آپ اس کو جھٹ اپنانا چاہیں گے

ایک اداس اور پرانا ماحول

  by SuMisura
SuMisura

soggiorno prima

SuMisura

یہ ایک ڈائینگ روم یا ڈرائینگ روم ہے؟ اسکا فرنیچر بہت ہی پرانا اور بیزار ہے ایک وقت تھا جب تمام لکڑی کا فرنیچر ایک بہت بڑی کامیابی سمجھی جاتی تھی لیکن اب اسکا رواج نہیں رہا تو لہذا اسکو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

بے مزہ باورچی خانہ

  by SuMisura
SuMisura

cucina prima

SuMisura

یہ ہی ٹھنڈا نہ گرم، تبدیلی سے پہلے یہ باورچی خانہ اسطرح کا نظر آتا تھا۔ یہ بلکل بھی صاف اور جدید نہیں ہے۔ اسکا فرش اور ٹَائلیں سب نا قابلِ قبول ہے

ایک پرانی طرز کا باتھ روم

  by SuMisura
SuMisura

bagno prima

SuMisura

پرانے کمروں کی روایت برقرار رکھتے ہوئے یہ باتھ روم بھی نہایت بے مزہ اور بےجان ہے۔ بے حد بے جان رنگوں کی وجہ سے یہ مزید برا دکھائی دے رہا ہے۔ اسکا فرش، دیواریں ، ٹائلیں کچھ بھی تعریف کے قابل نہیں ہے۔

پروجیکٹ

  by SuMisura
SuMisura

Pianta progetto

SuMisura

اس جگہ کو خوبصورت بنانے کے لیئے بہت سا کام کرنا ہوگا، اس کے لیئے باورچیخانے کو کسی اور جگہ لگانا ہوگا۔ مزید جاننے کے لیئے آگے پڑھی

روشنی اور ہوا

حیرانی؟؟؟ بلکہ اس تبدیلی کے بعد حیرانی بھی ایک چھوٹا سا لفظ ہے۔ جی ہاں یہ وہی لیونگ روم ہے لیکن اب اسکو تھوڑا سا تبدیل کردیا گیا ہے البتہ لکڑی کا فرنیچر وہی ہے لیکن نقلی روشنیوں کے ساتھ قدرتی روشنی کے امتزاج نے اسکو بے حد شاندار بنا دیا ہے۔ کل ملا کر پرانے اور نئے زمانے کا شاہکار

ایک اور نظارہ

جیسا کہ ہم نے پچھے بتایا کہ لکڑی کا فرنیچر ویسے ہی رکھا گیا ہے بس اس میں کچھ اشیا کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جیسے کہ میز پر رکھا ہوا لیمپ، پیچھے رکھے ہوئے کریم رنگ کے دو صوفے اور ایک بہت خوبصورت دیوار کی الماری جس میں آپ کتابیں اور سجاوٹی سامان رکھ سکتے ہیں

ایک جدید باورچی خانہ

خوبصورتی اور امتیاز اس باورچی خانے کے دو مرکزی کردار ہیں جس کی وجہ سے یہ جدید باورچی خانہ بہت حسین لگ رہا ہے۔ قدرتی روشنی، شاندار فرنیچر ، سجے ہوئے کیبنٹس سب نے ملکر اس باورچی خانے کو مزید حسین بنا دیا ہے اور کشادہ بھی۔ کسی بھی ملال کے بغیر صرف شاندار

پڑھائی کا کمرہ

تاہم اسکا سائز تھوڑا کم ہوگیا ہے لیکن اسکی فعالیت کم نہیں ہوئی۔ اسکی سجاوٹ ، میز اور پیچھے لگی لائبریری اسکی دلکشی کا اہم حصہ ہیں

نیا باتھ روم

یقین کرنا مشکل ہے لیکن یہ وہی باتھ روم ہے جو آپ نے پہلے دیکھا تھا کچھ شاندار تبدیلیوں کے ساتھ آپکی پیش خدمت ہے،دیواروں اور سنگ سمیت سب کچھ تبدیل کر دیا گیا ہے۔سارا فرنیچر سفید ہے جسکی وجہ سے یہ باتھ روم مزید کشادہ لگ رہا ہے

یہ آئیڈیا بک بھی دیکھیں: ایک مکمل اور شاندار تبدیلی

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!