by Tuncer Sezgin İç Mimarlık

ایک بدحال سے جدید اپارٹمنٹ تک

Farheen Farheen
Google+
Loading admin actions …

جیسا کہ آپ کو پتا ہے کہ ہومی فائی پر لوگوں کو متاثر کرنے لیئے مضمون لکھے جاتے ہیں جن میں زیادہ تر پرانے اپارٹمنٹس میں تبدیلیوں کے ہوتے ہیں ایسی تبدیلیاں جو آسان ہوں اور انکا نتیجہ دیرپا ہوں آج بھی ایسا ہی ایک مضمون لکھا جارہا ہے جس میں Tuncer Sezgin کی کی گئی تبدیلوں کے بارے میں بتایا گیا ہے، جس میں ایک بدحال اپارٹمنٹ کو ایک قابلِ ذکر جدید اپارٹمنٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ آئیے پڑھتے ہیں

پہلے: ایک بند جگہ

ابھی یہ ماحول بہت پرانا ہے۔ اسکا فرنیچر اور رنگ بہت پرانا اور پھیکا ہے، اب بہت کھلی جگہوں کا رواج ہے۔

کام کے درمیان

اس کام کا مقصد اس جگہ کو کھلا بنانا ہے تاکہ یہ ہوا دار بن سکے، اس میں یہ مسئلہ حل کیا گیا ہے اور ساتھ میں نمی کا توڑ بھی نکالا گیا ہے

بعد میں: کھلی اور جدید جگہ

یہ تبدیلی کمال ہے۔ اب یہ لیونگ روم ایک کھلا ور کمال کی جگہ ہے۔اسکا رنگ اور فنیشنگ دلکش ہے۔ اسکے شیڈز ہلکے لیکن کمال ہیں جیسے کہ آپ تکیے دیکھ سکتے ہیں۔

ایک کمال کا بیلنس

یہ ماحول اس مشہور مقولے پر پورا اترتا ہے کہ جتنا کم اتنا زیادہ۔ اسکی سادگی بہت زیادہ دلکش ہے۔ بہت زیادہ چیزیں نہ بھریں کیونکہ اس سے کمرہ بہت گندا لگنے لگے گا۔ یہ کمرہ خاص اور عام کے بیچ ایک متوازن کا کام کر رہا ہے۔ یہ فیملی کی گیدرنگ کے لیئے ایک شاندار کمرہ ہے

ایک کھلا باورچی خانہ

اس گھر میں ہر چیز کو ترتیب سے رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ کمرہ مزید کھلا اور دلکش ہوگیا ہے۔ لیونگ روم میں باورچی خانہ ملایا گیا ہے- ان کے بیچ میں کوئی پارٹیشن نہیں ہے لیکن یہ بھر بھی ایک پارٹیشن کا تاثر دے رہا ہے۔

ایک جدید باورچی خانہ

یہ باورچی خانہ بہت جدید اور کمال کا ہے۔ آپ نے اوون کو دیکھا کتنے سلیقے سے سجایا گیا ہے اسکو دیکھتے ہی اس میں پکانے کا دل چاہتا ہے۔ پکانے کی جگہ صاف ستھری ہے اسکو سفید اور چمکدار فرنیچر سے سجایا گیا ہے جس سے کمرے کی خوبصورتی مین چار چاند لگ گئے ہیں

پہلے: سادگی سے سجایا گیا ہے

یہ کمرہ ضرورت سے زیادہ سادہ ہےاور اسکا جدت سے کوئی تعلق نہیں ہے

بعد میں: تبدیلی ضروری ہے

یہ تبدیلی بہت مثبت ہے۔ اس میں سادگی ہے لیکن پہلے کی طرح پھیکا نہیں لگ رہا ۔ اس کے فرنیچر نے لیونگ روم کو مزید اچھا کردیا ہے

کام سے پہلے کاریڈوز

یہ ایریاز جن پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔ لیکن ان جگہوں پر توجہ دینے کی بہت ضرورت ہے

کاریڈور کام کے بعد

کام کے بعد یہ کاریڈورز بلکل نئے بن گئے ہیں، ان خوبصورت ٹائلوں کی مدد سے یہ بلکل تبدیل ہوگیا ہے

پہلے: ایک پرانا باتھ روم

باتھ روم ہمارے گھر کا سب سے اہم حصہ ہے۔اس کی دیواروں پر رنگ کی ضرورت ہے

بعد میں: ایک جدید اور فعال باتھ روم

تبدیلیوں کے بعد میں یہ باتھ روم بلکل تبدیل ہوگیا ہے،ٹائلیں بہت خوب ہیں اور کیبنٹ بہت خوبصورت ہیں

بعد میں: بیڈ روم

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!