mediterranean Bedroom by Bloomint design

مس نہ کیجئیے: ھر برجی نشان کے حساب سے ۱۲ خواب گاہیں

Shenilashahzad Shenilashahzad
Loading admin actions …

آج ھم آپکو 12 ایسی خوابگاھیں دکھائیں گے جو ھر برجی نشان سے میل کھاتی ھیں۔ ھر برج کی خصوصیات اورشخصیات پر  خصوصی توجہ دیتے ھوئے،ھمارے پاس ایسی خواب گاھیں ھیں جو اپنی مثال آپ ھیں۔

خواب گاہ گھر میں سب سے زیادہ ذاتی جگہ ھوتی ھے۔ یہ ایک ایسی پناہ گاہ ھوتی ھے جہاں ھم سکون حاصل کرتے ھیں اور اپنی توانائ کو بحال کرتے ھیں۔ یہ ھماری شخصیت کی غمازی بھی کرتا ھے۔ بلاشبہ ھر برج کی شخصیات میں کچھ تضاد ھوتا ھے اور یہ سب صرف سورج کے نشان کے حساب سے ھی نہیں ھوتا ، مگر ھم نے سوچا کہ جتنا ھم جانتے ھیں اس حساب سے خواب گاہوں کی  زبردست رینج کو جمع کریں۔ ھمیں اپنی رائے ضرور بتائیے گا اور یہ بھی کہ کیا یہ خواب گاہیں آپکے ستارے کے موافق آپکے مزاج کے مطابق ھیں یا نہیں؟ ھمارے ساتھ آئیے اور ستاروں کے ھم مزاج ان خواب گاہوں کو ملاحظہ کیجئیے۔ چلیں؟

ورگو کی بے داغ خواب گاہ

mediterranean Bedroom by Bloomint design
Bloomint design

HOTEL CAL REIET – THE MAIN HOUSE

Bloomint design

ورگو جو کنوارے پن کی نمائندگی کرتا ھے ، اسی لیے ھلکے رنگ پسند کرتا ھے اور زیادہ شوخی پسند نہیں کرتا۔ خواب گاہ کو سادہ رکھنا اور چھوٹی چھوٹی چیزوں پر خصوصی توجہ دینا ورگو کو لبھاتا ھے جسکی خصوصیات میں سے صفائ کے ساتھ مکمل اور ھم آھنگ ھونا ھے۔ یہ نسبتاۤۤ چھوٹی جگہ کو پسند کرتے ھیں اور زیادہ چیزوں اور سجاوٹوں کو ترجیح نہیں دیتے جسکو یہ بھیڑ تصور کرتے ھیں۔

توانائ سے بھرپور ایریز

ایریز کے اندر ھمیشہ ایک بچہ چھپا ھوتا ھے اور اس کا عکاس ان کی خواب گاہ ھوتی ھے۔ یہ چنچل، شوخ، جذباتی، تونائ سے بھرپور اور رسک لینے کے شوقین ھوتے ھیں۔ ان کے گردش کا سیارہ مریخ ھے اور اس کا پسندیدہ رنگ سرخ ھے۔ اگرچہ یہ رنگ آرام دہ خواب گاہ کے لیے تجویز نہیں کیا جاتا مگر ایریز شوخ رنگوں کو کسی نہ کسی طرح، معمول سے تھوڑا ھٹ کر اس کو خوب گاہ میں لگا ھی دیتے ھیں۔

ٹورس کے لیے زمینی رنگ

ٹورس ایک زمینی نشان ھے اور حفاظت اور رواجوں سے جڑا ھوا ھوتا ھے۔ مہنگی چیزوں کو ناپسند کرتے ھوئے، ٹورس زمینی ،سطحی اور گرم چیزوں سے زیادہ متاثر ھوتے ھیں جو ان کی شخصیت کے عین مطابق ھے۔ یہ حساس زھرہ سیارے کےماتحت ھوتا ھے اور خوشیوں سے محظوظ ھوتے ھیں، آتش دانوں کو پسند کرتے ھیں اور اپنے ارد گرد خوبصورت چیزوں سے لطف اندوز ھوتے ھیں۔ یہ بگڑنے کو، پچکارے جانے کو اور خیال رکھے جانے کو پسند کرتے ھیں ، اس لئے اس طرح کی خواب گاہ ھی ان کو خاص محسوس کرواسکتی ھے۔

جڑواں کے لیے دوھرے عمل والی خواب گاہ

جیمینائ ذھنی ہیجان چاھتا ھے لھذٰا دوھرے عمل والی خواب گاہ ان کی ضرورت ھے۔ جیمینائ کی خواب گاہ ـــ کام کی جگہ ، ٹیلیوژن، لائبریری اورتمام تفتیشی چیزیں جو جیمینائ کے تجسس کو مطمئن کرنے کے لیے ضروری ھے ، کو یکجا کر کے رکھتی ھے۔ چونکہ یہ ھوا کا نشان ھے اسلیے یہ کھلی جگہ کو پسند کرتے ھیں جہاں ھوا کا مناسب گزر ھو، ظاھر ھے جہاں اچھے نظارے اور بہت زیادہ قدرتی روشنی ھو۔

محفوظ کینسر

modern Bedroom by estudio 60/75
estudio 60/75

Proyectos de interiorismo varios

estudio 60/75

کینسر پر چاندکی حکمرانی ھے اور یہ تمام برجوں میں سب سے زیادہ حساس گردانا جاتا ھے۔ یہ ایسی خواب گاہوں کو پسند کرتے ھیں جہاں یہ محفوظ ، خوش آمدید اور آرام دہ محسوس کریں۔ ایک بہت زنانہ انداز ممتا کی خصوصیات کے ساتھ، وہ اپنی خواب گاہ میں ٹھکانہ چاھتے ھیں جو عای شان بھی ھو اور محفوظ بھی۔ یہ خواب گاہ جو 60/75  نے ڈیزائن کیا ھے  جو Lujan de Cuyo سے ھیں کینسر کی پسند کے ساری خواھشات کی عمدہ مثال ھے۔

بادشاہ لیو کی خواب گاہ

لیو تمام برجوں کا بادشاہ تصور کیا جاتا ھے اور اس پر سورج کی حکمرانی ھے۔ یہ ایسے ماحول کو پسند کرتے ھیں جو  شاھانہ طرز کا ھو۔ مہنگے ، شاندار کپڑوں اور سطحوں کو ترجیح دیتے ھوئے ، یہ مخملی تاثر، مہنگے لیمپ اور بلاشبہ ایسی بڑی جگہ جہاں کپڑے تبدیل کرتے ھوئے اپنے آپ کو دیکھ سکیں۔ بڑے آئینے، زیادہ سورج کی روشنی اور کہنے کی ضرورت نہیں بڑی کپڑوں کی الماری ایسی چھوٹی چھوٹی چیزیں ھیں جو ان کو جنگل کا بادشاہ محسوس کرنے کے لیے ضروری ھیں۔

لبرا کے لیے ایک خواب گاہ جہاں بھت زیادہ ھوا کا گزر ھو

لبرا جگہ سے بہت لطف اندوز ھوتے ھیں اور یہاں یہ وافر مقدار میں ھے۔ تنگ جگہیں اس برج کے لیے ذھنی انتشار کا سبب ھے جو ھمیشہ مکمل توازن کو پسند کرتا ھے۔ ان کے لیے خواب گاہ کی آرائش کرتے ھوئے دو باتوں کا خیال رکھیں : انکی خالی جگہ کی ضرورت اور متاثر کن چیزیں ،یہ دونوں قدرتی توازن قائم کرنے میں اھم ھے۔

اسکورپیو کی تہذیب و عقل

 Bedroom by Bhavin Taylor Design
Bhavin Taylor Design

Hells Kitchen Penthouse

Bhavin Taylor Design

اسکورپیو ایک مہذب نشان ھے،جو جدید رجحانات سے باخبر ھے۔ اسکورپیو کی خواب گاہ میں عمدہ اور غیرمعمولی چیزیں اور آسانی کی تلاش نہ کی جانے والے ٹکڑے جو ان کی غیر واضع شخصیت یا پرسرار ماضی  کا پتہ دیتے ھیں۔

سیگیٹیریئس کی مہم جو خواب گاہ

سیگیٹیرئیس ایک خوش خلق نشان ھے جو آزادی کو اپنا اھم اثاثہ مانتا ھے۔ ایسی جگہیں جن کی زیادہ دیکھ بھال کرنی پڑے اس نشان والوں کے لیے نہیں ھے ، یہ چھوٹے سے بیک پیک کے ساتھ دنیا گھومنا زیادہ پسند کرتے ھیں اور واپسی میں چیزیں لے کر آنا بھی۔ ھمیشہ مہم جو، آگے کی سوچ رکھنے والے اور فلسفیانہ سوچ کے حامل ھوتے ھیں۔یہ ھمیشہ چلنے والے نئے آئیڈیاز سے متاثر ھوتے ھیں ، حتٰی کہ خواب گاہ میں بھی۔

کیپریکون کے لیے ایک سوبر خواب گاہ

اگر کینسر ایک زنانہ نشان ھے تو کیپریکون اس کا مردانہ حصہ ھے۔ کیپریکون سنجیدہ سجاوٹ کو پسند کرتے ھیں جو مردانہ ، سب سے الگ ھو اور جس کے مضبوط نشانات اور چیزیں ان کو ماضی کا پتہ دیں۔ ھر چیز ایک کہانی سناتی ھے اور ان کا رسم و رواجوں سے لگاؤ اور گہرے رنگ ان کیشخصیت کے جمود کا پتہ دیتی ھے۔

تخلیقی ایکویرئیس

ایکویرئیس تخلیق کے اعتبار سے زبردست ھے اور اس پر پرسرار یورینس کی حکمرانی ھے۔ایکویرئیس عام طور پر ایسی خواب گاہ سے لطف اندوز ھوتے ھیں جوغیر معمولی، کچھ من موجی اور تفریح سے بھرپور ھو۔ خواب گاہ ایک ایسی اصل جگہ ھونی چاھئیے، جو گھر یا اپارٹمنٹ کا سماجی گڑھ ھو ،کیونک یہ نشان ذہنی انتشار اور دوستوں، فیملی اور اپنے پیاروں سے متاثر ھونا پسند کرتے ھیں۔

انوکھا پائیسس

پائسس پانی کا نشان ھے جو مچھلی سے ظاہر کیا جاتا ھے۔ پائسس نیلے اور ٹرکوئس رنگ کو پسند کرتے ھیں۔پائسس کی خواب گاہ ایسی چیزوں پر مشتمل ھوتی ھے جن پر مختلف رنگ اور سمجھ سے بالاتر سطحیں ھوتی ھیں جو لاجواب چیزوں کا مجموعہ ھوتا ھے۔ پائسس ایک خوابیدہ نشان ھے اسلیے ان کی سجاوٹ  ان کی شخصیت کا آئینہ ھوتی ھے۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!