Corridor & hallway by FERNANDO ROMA . estudioROMA

10 خوبصور ت داخلی راستے جوآپ کے مہمانوں کو چونکادیں گے

NM's NM's
Google+
Loading admin actions …

پہلا اچھا تاثر تمام فرق پیدا کرتی ہے خاص طور پر جب بات ہمارے گھر کی ہو۔۔۔وہ جگہ جو بتاتی ہے کہ ہم کون ہیں اور ہمارے کچھ ذاتی تجربے بھی۔

اندر اصل ماحول آپکا داخلی ہال ہے جو آپکے گھر کے بارے میں سب بتائے گا۔ یہاں آپکے مہمان جوں ہی اپنا پہلا قدم رکھیں گے یہ انہیں آپکے بارے میں بتائے گا۔۔۔۔آپکا سکون،شخصیت اور مختلف اسٹائل کے لئے ترجیحات اور دوسری چیزیں جو آپکے احساسات کو ابھارتی ہیں۔۔۔ تمام ایک جگہ پر اکھٹی ہیں۔

آج ہم آپکو آپکے ہال اور داخلی راستے کے بارے میں دس خوبصورت سجاوٹ کے طریقے دکھائیں گے۔ ہر طریقہ ایک دوسرے سے مختلف ہے کچھ سادہ اور کچھ نفیس بھی۔نیچے دیے گئے خوبصورت پراجیکٹس کی گشت کرتے ہوئے ہمیں یقین ہے کہ آپکو کوئی ایک کام ضرور متاثر کرے گا۔

ہماری پیروی کریں اور متاثر ہوں!

1​-آرام دہ سجاوٹ

 Corridor & hallway by Nice Brew Interior Design
Nice Brew Interior Design

Private Residence, Surrey

Nice Brew Interior Design

اس داخلے میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ دروازے کی طرف بڑھتی ہوئی قالین پچھا کر سجاوٹ کی گئی ہے۔ یہ چال تھوڑا استقبالیہ احساس بڑھاتے ہوئے مہمانوں کو گھر کا راستہ بتائے گی۔ مزید آرامدہ بنانے کے لئے نیلی آرام کرسیاں اور ڈیزائن شدہ شیشے بھی لگائے گئے ہیں۔

2۔ریٹرو ٹچ

ریٹتو اسٹائل میں چیزیں بہت فیشن میں ہیں اور پیار سے دیکھے جانے کے قابل بھی۔اس پراجیکٹ میں داخلے پہ چھوٹی پیلی برتنوں کی الماری ایک تخلیقی احساس اور خوشی پیدا کر رہی ہے۔

3​۔کئی لیولز

اگرگرماہٹ پیدا کرنے کا خیال آپکو شک میں ڈال رہا ہے تو لکڑی کا آپشن بہترین ہے۔اس پراجیکٹ میں اس چوائس کو ٹائلوں سے آراستہ کر کے لکڑی کے مختلف لیولز زمین پر بچھا کر اس کی خوبصورتی کو پھیلایا گیا ہے۔ درازے اور کھڑکیوں کے فریم مہمانوں کو ایک بھرپور توانائی سے لبریز ایک اچھی جگہ پہ لے جائے گا جو گھر میں سرایت کر چکی ہے۔

4۔پرامید

گھر میں کیے گئے رنگ بہت حد تک موڈز اور احساسات کو ابھارتے ہیں۔اس کی اعلی مثال اس تصویر میں ہے جس میں دیواروں اور چھت کو ہلکا سبز رنگ کیا گیا ہے اور دوسری چیزوں کو سفید جو کہ مثبت احساسات ابھارتا ہے اور پھر بھی اس جگہ میں قدرتی روشنی بھی پھیلا رہا ہے۔

5​۔اشیاء کے ساتھ کسی خاص چیز کی طرف داری

 Corridor & hallway by E2 Architecture + Interiors
E2 Architecture + Interiors

E2 PAVILION ECO HOUSE, BLACKHEATH

E2 Architecture + Interiors

اشیاء اپنی ترجیحات کو ظاہر کرنے اور اپنے خاص ذاتی تجربے جیسے مختلف ٹرپس کو دکھانے میں مدد دیتی ہیں۔اس داخلی راستے میں مختلف کتابوں کو سجانے اور سجاوٹ کی چیزیں رکھنے کے لئے ایک لمبا پھٹا استعمال کیا گیا ہے۔ اور دیواروں پر خاندان کے لئے اہمیت کی حامل جگہوں،نقشوں اور دوسری تصاویر لگائی گئی ہیں۔

6۔تابناکی جو تسخیر کرے

 Corridor & hallway by Martin Gardner Photography
Martin Gardner Photography

Family Home in Winchester's Sleepers Hill

Martin Gardner Photography

اس طرح کے لائٹ فکسچرز جگہ کو مزید اچھا بنانے کے لئے خوبصورتی اور کام کو اکٹھا نمٹاتے ہیں۔اس پراجیکٹ میں اس ہال میں جدید اور نفیس طرز والی لائٹ لگائی گئی ہے جو اس خوبصورت سجاوٹ  کو مزید نفاست بخش رہی ہے۔

7​۔عملی پن

  by Connox
Connox

Muuto – Wandhaken The Dots

Connox

بہت سے ممالک میں گھر میں داخل ہونے کے ساتھ جوتے اتارنے کا روج عام ہے۔مہمانوں کو آسانی فراہم کرنے کے لئے ،جوتے رکھنے کیے لئے ایک ریک رکھا گیا ہے۔دیوار پہ چیزوں کو اچھی ترتیب کے ساتھ رکھنے کے لئے چھوٹی ہکیں لگائی گئی ہیں۔

8۔پھولوں کی سجاوٹ کبھی ناکام نہیں ہوتی

احساسات کو اجاگر کرنے کے لئے پھولوں سے بہترینکوئی شے نہیں۔ان کے ساتھ داخلی ہال زیادہ خوشگوار،نازک اور استقبالیہ لگتا ہے۔اس ڈیزائن میں خوبصورت ہلکے رنگ کے گلاب گھندی ہوئی شاخوں کی ٹوکری میں صفائی سے سجائے گئے ہیں۔تخلیقی ڈیزائن والا میز سجاوٹ میں مزید مزہ پیددا کر رہا ہے

9۔سادہ اور نفیس

پہلی ہی نظر میں تسخیر کرنے کے لئے،سجاوٹ کے لئے یہ زیادہ چیزیں نہیں لے گا۔کونے کا میز، نازک لیمپس اور پھولوں کا گلدان  کا یہ سادہ سیٹ، سادگی اور اعلی ذوق کو باہم ملا رہا ہے۔

10​۔بہترین توازن

آخر میں یہ فیشن دائی اور خوبصورت آئیڈیا! اعلی ڈیزائن شدہ صوفہ ہر کسی کو بیٹھنے کے لئے اچھی جگہ پیش کرتا ہے۔بیک گراونڈ کی تخلیق، جو کہ پینٹننگز اور لیمپس کی مدد سے بنائی گئی ہے،بہت متوازن ہے اور ماحول کو خاص مہمانوں کے قابل بنا رہی ہے۔ متاثرکن!

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!