modern Houses by MG Projekt Projekty Domów

یہ متحرک اورجدید گھر آپ کو خوش کردے گا

NM's NM's
Google+
Loading admin actions …

آج ہم منصوبہ بندی کے مرحلے میں ایک متحرک جدید گھر کی 10 شاندار تصاویر کو دریافت کرنے جا رہے ہیں.

ٹیکٹس ایم جے پروجیکٹ کی طرف سے ڈیزائن کردہ، اس پرتعیش گھر کوچارسے سات کے درمیان لوگوں کے ایک خاندان کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے. مضافات میں واقع ، یہ عصر حاضر کے ڈیزائن اور فعال حل کو ملا کر بنایا گیا، آسان اور آرام دہ بھی ہے.

بیرونی اور اندرونی جگہیں حیثیت اور اچھے ذوق کو بیان کر رہی ہیں. گھر کے سامنے ایک دو منزلہ پتھر کی دیوار اورچمکتا ھوا دالان، دروازے ،ہال اور رہنے کے کمرے کی طرف جاتا ہے یہ ایک وسیع دروازے کے ساتھ سجایا گیا ہے. ان خالی جگہیں اور خوبصورت اعلی کھڑکیاں باغ کو نظر خاص سے دیکھنے کے لیے ھیں.

 یہ گھر ایک بڑا گیراج اور احاطہ کی گئی پارکنگ  بھی رکھتا ھے .یہ باغ کوکشادہ چھتوں اوربالکونی کی بدولت باقی گھر سے جوڑتا ہے.

اندرونی جگہوں ایکسپلورکرنے پر آپ دیکھیں گے یہاں ایک کھلا  ڈیزائن ھے جوبغیر کسی غلطی  کے کمروں کے ساتھ ھے . گراؤنڈ فلور کے فرش کو  گھر سے کام کرنے کے لئے ایک دفتر کی خصوصیات کا حامل بنایا گیا ھے!

یہ کشادہ گھر واقعی خوبصورت ہے!  کیاہم ایک نظردیکھیں؟

1. سفید، بھورے اورشیشے کے اگواڑا کے ساتھ ایک مہنگا گھر

دو منزلہ اور کشادہ، ہم یہاں داخلی دروازے کی ایک واضح  نظر اور احاطہ کرتی پارکنگ کی جگہ دیکھ سکتے ہیں. حجم اور سائز ظاہر ہے.

​2. گھرجو ایک کشادہ چھت اور بالکونیوں سے باہر کی جانب جھکا ھوا ھے

اندرونی اور بیرونی خالی جگہوں کے درمیان ایک بے عیب کنکشن ہے.

​3. ایک انجام جو ہمیں ایک عظیم الشان خیال دیتا ہے

یہاں ہم واقعی گھر کا احساس حاصل کر سکتے ہیں کہ یہ کیسا نظر آئے گا. کیاآپ کو خوبصورت سفید اور سرمئی پسندنہیں ؟

​4. ایک انجام جو کہ گھر کے پچھواڑے سے پتہ چلتا ہے

ایک سوئمنگ پول، بیرونی فرنیچر اور چھت کی جگہ کی کافی مقدار کے ساتھ، اندرونی رہنے کا حصہ  باہر کی طرف جاتا ہے.

​5. حقیقی زندگی میں

 کیاآپ یقین کر سکتے ہیں کہ کس طرح یہ تصویر ، گزشتہ سے میل کھا رھی ھے؟ حقیقی زندگی میں گھر بالکل اسی طرح  خوبصورت ہے جیسے کہ ڈرائنگ میں!

​6. پتھرکا اگواڑا

حقیقی زندگی میں، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ پتھر  کااگواڑا  کس طرح بیرونی نظارہ اور احساس دیتا ھے، ماحول سے ساخت اور ٹون متعارف کرواکر!

​7.متوازن ٹون اور قدرتی روشنی کی کافی مقدار کے ساتھ

کھلا منصوبہ ڈیزائن ایک بہت کشادہ اورپر کشش احساس لئے ہوتا ہے.

​8. یہاں اور وہاں خوبصورتی کی ایک ٹچ

اعلی معیارکے کارآمد عناصر ، آرٹ ورک اور متوازن ٹون کے  ساتھ، اس کا اندرونی  حصہ بہت خوبصورت اور جدید ترین ہے.

​9. سورج کی روشنی بڑی شیشے کی کھڑکیوں اور دروازوں میں سے بہتی ہے

قدرتی روشنی جو بڑی شیشے کی کھڑکیوں اور دروازوں کے ذریعے بہتی ھے ، اندرونی ماحول روشن کن بناتی ھے.

​10. گرمی اور آرام کے لئے لکڑی کا انتخاب

لکڑی ہمیشہ ہی داخلہ کی خالی جگہوں کے لئے ایک عظیم مواد ہے جوکہ ماحول میں گرم جوشی اور توجہ کا اضافہ کرتی ھے .

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!