گھر کو چوروں سے بچانے کے ۸ طریقے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Casa "ZR", [GM+] Arquitectos [GM+] Arquitectos Modern houses
Loading admin actions …

کوئی بھی گھر میں ہونے والی چوری کے خطرے سے محفوظ نہیں، خاص کر تب جب آپ چھٹیاں منانے گئے ہوئے ہوں۔ چاہے آپ شہر کے کسی بھی حصے میں رہتے ہوں، یہ خطرہ ہمیشہ رہتا ہے کہ چور کسی بھی وقت آپ کا سکون برباد کر سکتے ہیں۔

اس آئیڈیا بک میں ہم آپ کے سامنے ۸ تراکیب پیش کریں گے جو آپ کو گھر میں ہونے والی چوری سے بچائیں گی۔ ان تجاویز پر عمل کرنا آسان ہے اور یہ خیال آپ کو ذہنی سکون پہنچائے گا کہ آپ کا گھر چوروں سے محفوظ ہے۔

۱۔ داخلے پر کنٹرول

ایک ایسا جنگلہ یا گیٹ جو داخلہ کنٹرول کرتا ہو اور گھر میں داخل ہونے سے پہلے آپ کو سیکیورٹی کی ایک تہہ سے گزارتا ہو، گھر کو چوری سے بچانے کے لیے بے حد کارآمد ہے۔ عام طور پر ایسے داخلوں میں نہایت پائیدار لوہے کے دروازے ہوتے ہیں جنہیں کھولنا تقریبا ناممکن ہوتا ہے جب تک کہ آپ کے پاس تالے  کی چابی نہ ہو۔ چور ایسے دروازے کو توڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

۳۔ نظر آنے والا سیکیورٹی کا نظام

چوروں کے حوصلے توڑنے کا ایک اور راستہ ایسا سیکیورٹی کا نظام نصب کرنا ہے جو باہر سے نظر آئے۔ یہ چبھنے والی تاریں، بجلی کا جنگلہ یا ایسا کوئی بھی عنصر ہو سکتا ہے جو حملوں سے آپ کی حفاظت کرے۔

۳۔ مضبوط سلاخوں پر خرچہ کریں

جنگلے دوہرے کام کر سکتے ہیں۔ ایک تو یہ کہ یہ ایک حفاظتی عنصر ہوتے ہیں جو آپ کے دروازوں اور کھڑکیوں کے ذریعے گھر میں داخل ہونے کا راستہ روکتے ہیں اور یہ بیرونی حصے کا سجاوٹی عنصر بھی ہوتے ہیں۔

دروازوں اور کھڑکیوں پر لوہے کی سلاخیں لگوانے سے آپ کا گھر دیکھنے میں کہیں زیادہ محفوظ لگتا ہے اور چوروں کو اندر داخل ہونے اور چوری کرنے سے روکتا ہے۔

۴۔ بیرونی حصہ جو نظروں کا راستہ روک لے

بڑا بیرونی حصہ بڑے فائدے کا باعث بن سکتا ہے، کیوں کہ اس کی وجہ سے آپ گلی میں کھڑے ہو کر داخلے کے علاوہ گھر کا کوئی حصہ نہیں دیکھ سکتے۔ بیرونی حصے میں کھڑکیوں کی غیر موجودگی بھی مددگار ثابت ہوتی ہے اور گھر کی سیکیورٹی بڑھاتی ہے۔

بڑے بڑے دھاتی دروازے گھر کی اس قسم کی سیکیورٹی میں شاندار اضافہ ہیں۔

۵۔ شاندار روشنیاں

اندرونی و بیرونی روشنیوں کا اچھا نظام چور کو دکھاتا ہے کہ یہ گھر خالی نہیں ہے اور اندر لوگ موجود ہیں۔

آپ ٹائمر لگا کر حفاظت میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں جن کی مدد سے آپ مختلف اوقات میں روشنیاں بند یا آن کر سکتے ہیں، جس سے یہ محسوس ہو گا کہ گھر کے اندر کوئی ہے اور چور گھر میں داخل ہونے سے پہلے دو بار تو ضرور سوچے گا۔

۶۔ صرف ایک داخلہ

اگر گھر میں صرف ایک داخلہ ہو تو گھر میں داخل ہونے والوں اور گھر سے نکلنے والوں پر کنٹرول رکھنا آسان ہوتا ہے۔ اس سے گھر کہیں زیادہ محفوظ ہو جاتا ہے۔

۷۔ اونچے حفاظتی دروازے

اونچے حفاظتی دروازوں کی تنصیب گھر میں داخلے کو تقریبا ناممکن بنا دیتی ہے اگر آپ کے پاس چابی نہ ہو۔ 

ان دروازوں کے دونوں اطراف میں اور فرش پر بھی لاک ہوتے ہیں جو درست چابی کے بغیر کبھی نہیں کھل سکتے اور آپ کو چوروں سے بچاتے ہیں۔

۸۔ سادہ بیرونی حصہ

آخر میں ہم کہیں گے کہ گھر بہت توجہ گھیرنے والا نہ ہو، کیوں کہ ایسے گھر کی حفاظت کہیں زیادہ مشکل ہوتی ہے جو چوروں کو پرکشش معلوم ہو۔

سادہ بیرونی حصے کا مطلب یہ ہے کہ کوئی گاڑیاں یا ایسا پرآسائش سامان باہر سے نظر نہ آئے جس سے یہ پتا چلے کہ گھر کے اندر قیمتی سامان موجود ہے، اس سے گھر محفوظ رہے گا۔ 

یہاں دیکھیے وہ ۷ چیزیں جو آپ کو اپنے گھر کے داخلے میں نہیں رکھنی چاہئیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine